سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتندر سنگھ نے نئی دہلی میں صحافیوں اور میڈیا افراد کے لیے دوپہر کے کھانے کا اہتمام کیا اور مختلف مسائل پر غیر رسمی رائے طلب کی
سال 2025 سائنس اور ٹیکنالوجی کے لیے طاقت سے بھرپور ہوگا: ڈاکٹر جتندر سنگھ
دوپہر کے کھانے کی میٹنگ کے دوران تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، جہاں صحافیوں نے مختلف پالیسی معاملات اور 2025 کے لیے منصوبوں پر اپنی رائے پیش کیں
Posted On:
04 JAN 2025 7:08PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتندر سنگھ نے اپنی رہائش گاہ پر مختلف معروف پبلکیشنز اور چینلز کے پرنٹ اور الیکٹرانک صحافیوں کے لیے غیر رسمی میڈیا لنچ کا اہتمام کیا، جہاں انہوں نے مختلف مسائل پر غیر رسمی رائے طلب کی۔
ڈاکٹر جتندر سنگھ پچھلے کئی سالوں سے اس طرح کی میڈیا ملاقاتوں کا انعقاد باقاعدگی سے کرتے آئے ہیں، اور آج کی ملاقات نئے سال کی پہلی ملاقات تھی۔ ان کے مطابق، اس طرح کے پروگراموں سے مختلف موضوعات پر خیالات کے تبادلے کا موقع ملتا ہے اور کئی موجودہ موضوعات پر آئیڈیاز کا اشتراک کیا جاتا ہے۔
لنچ ملاقات کے دوران خیالات کا ایک بھرپور تبادلہ ہوا، جہاں صحافیوں نے مختلف پالیسی معاملات اور موجودہ امور پر اپنی آراء پیش کیں۔ وزیرموصوف نے ان شعبوں پر آراء طلب کیں جہاں مشترکہ کوششوں سے حکمرانی، عوامی خدمات کی فراہمی اور کامیابی کی کہانیوں کے بارے میں زیادہ بیداری حاصل کی جا سکتی ہے، خاص طور پر سائنسی شعبے میں۔
اس ملاقات میں تعمیری گفتگو کا ماحول تھا، جہاں وزیرموصوف نے صحافیوں کے ساتھ اپنی وزارتوں سے متعلق مختلف موضوعات پر براہ راست بات چیت کی۔ اس بات چیت کے دوران حکومت کی پہل قدمیوں، حالیہ جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات اور وزیر اعظم نریندر مودی کے ویژن کے تحت ملک کی ترقی کے بارے میں گہرے مباحثے ہوئے۔
مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے، مرکزی وزیر مملکت (آزاد چارج) برائے سائنس اور ٹیکنالوجی، وزیر مملکت (آزاد چارج) برائے ارضیاتی علوم، وزیر مملکت برائے پی ایم او، محکمہ ایٹمی توانائی اور محکمہ خلاء، وزیر مملکت برائے عملہ، عوامی شکایات اور پنشن ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہا، "آج آپ سب سے مل کر مجھے خوشی ہو رہی ہے۔ آپ کا کردار صحافیوں کے طور پر جمہوریت میں بہت اہم ہے اور اس طرح کی غیر رسمی بات چیت ایک دوسرے کو بہتر طور پر سمجھنے اور ہمارے مشترکہ قومی مقاصد کی جانب کام کرنے کے لیے ضروری ہیں۔"
ڈاکٹر جتندر سنگھ نے آئی ایس آر او کے اسپیس ڈاکنگ ایکسپیری منٹ(اسپیڈیکس)کو ایک سنگ میل قرار دیتے ہوئے ایک حوصلہ افزا ٹائم لائن مشترک کی۔جنوری 2025: نیوِک کی ترقیات اور فروری 2025 میں موبائل کمیونیکیشن کے لیے امریکی سیٹلائٹ کا لانچ۔2025: ویومیترا، ایک خواتین روبوٹ، گگن یان مشن کے لیے خلاباز کی طرح کام کرے گی۔2026: پہلا عملے پر مشتمل گگن یان مشن۔2035: بھارت کا اپنا اسپیس اسٹیشن، بھارت انترکش اسٹیشن۔2040: چاند پر قدم رکھنے والا پہلا بھارتی خلاباز۔
ڈاکٹر جتندر سنگھ نے عوام کو آگاہ کرنے اور عوامی رائے کو تشکیل دینے میں میڈیا کے اہم کردار کو سراہا۔ جب ان سے مودی حکومت 3.0 کے نئے اصلاحات کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے حال ہی میں وزیر اعظم مودی کی قیادت میں مرکزی کابینہ کی منظوری سے منظور شدہ نئیبایو ای 3( بایوٹیکنالوجی برائے معیشت، روزگار اور ماحول) پالیسی کو اجاگر کیا۔ یہ دور اندیش پالیسی بھارت کے بایوٹیکنالوجی کے شعبے کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے، جو ملک کی معیشت، روزگار کے منظرنامے اور ماحولیاتی پائیداری کو شکل دینے میں اس کی صلاحیت کو مزید مستحکم کرتی ہے۔
سائنس اور ٹیکنالوجی، خلا اور ارضیاتی علوم کو کور کرنے والے صحافیوں نے بھارت کے خلا مشن، ڈیپ سی مشن اور اگلی نسل کی ٹیکنالوجیز کے بارے میں سوالات کیے۔ ڈاکٹر جتندر سنگھ نے "سائنس کا پورا، حکومت کا پورا، اور قوم کا پورا" نقطہ نظر کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے جاری پہل قدمیوں جیسے کہ ڈیپ سی مشن، جس کا وزیر اعظم مودی نے متعدد مواقع پر ذکر کیا ہے، اور انوسندھان نیشنل ریسرچ فاؤنڈیشن (این آر ایف) ، جو 2024 میں منظور کی گئی تھی اور 2025 میں جدت کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے، کو اجاگر کیا۔
************
ش ح ۔ ش ت۔ م ص
(U:4862)
(Release ID: 2090250)
Visitor Counter : 18