نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

معیاری اور قابل رسائی طبی سہولیات،  سستی طبی خدمات: وزیر اعظم مودی کا مشن ہے: نائب صدرِ جمہوریہ


نائب صدر جمہوریہ  کا کہنا ہے کہ آیوشمان بھارت یوجنا سے لاکھوں لوگوں کو مالی راحت ملتی ہے

نائب صدر جمہوریہ کا کہنا ہے کہ ہندوستان کی ڈیجیٹل رسائی کو عالمی سطح پر سراہا گیا ہے

نائب صدر جمہوریہ نے سری نگر اور کالابورگی کے لیے آئی او ٹی-مربوط موبائل کلینکس کو جھنڈی دکھاکر روانہ کیا
 

Posted On: 03 JAN 2025 7:00PM by PIB Delhi

نائب صدرجمہوریہ ہند، جناب جگدیپ دھنکھڑ نے آج نئی دلی میں ایک تقریب کے دوران دو جدید موبائل کلینک کا آغاز کیا، جو ایسٹر ڈی ایم ہیلتھ کیئر کی کارپوریٹ سوشل رسپانسیبیلیٹی (سی ایس آر) منصوبے کے تحت سیرینگر (جموں و کشمیر) اور کالابورگی (کرناٹک) میں متعین کیے جائیں گے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدرجمہوریہ نے کہا، "معیاری طبی سہولیات، رسائی کے قابل طبی سہولیات، اور سستی طبی خدمات وزیراعظم نریندر مودی کا مشن رہا ہے، اور پچھلے دس سال میں انہوں نے اس سمت میں بڑی تبدیلی پیدا کی ہے۔" انہوں نے مزید کہا، "وزیر اعظم نریندر مودی نے صحت کی دیکھ بھال کو آخری مراحل تک پہنچانے کا عزم کیا ہے اور اس میں کامیابی حاصل کی ہے۔ آیوشمان بھارت پروگرام، جو دنیا کے سب سے بڑے پروگراموں میں سے ایک ہے، لوگوں کو مالی بوجھ سے نجات دلانے کے لیے 5 لاکھ روپے تک کی صحت کی دیکھ بھال فراہم کرتا ہے۔ کوئی بھی بزرگ شہری، مالی حیثیت کی پرواہ کیے بغیر، یہ علاج مفت حاصل کرے گا۔ سوچھ بھارت ابھیان ہر گھر میں بیت الخلا، ہر نل میں پینے کا پانی فراہم کرتا ہے، جس کا بنیادی مقصد اچھی صحت ہے"۔

جناب دھنکھڑ نے ذکر کیا کہ، "حکومت ہند نے ٹیلی میڈیسن بھی شروع کی ہے۔ یہ قابل ذکر حد تک کامیاب رہا ہے۔ تشخیصی جانچ، میڈیکل ٹیسٹ سب انٹرنیٹ کے استعمال سے دستیاب ہیں۔ ہماری ڈیجیٹل رسائی کو عالمی سطح پر پذیرائی ملی ہے۔ 1.4 بلین کے ملک کو اس حد تک رسائی حاصل ہے۔ ہر گاؤں اس محاذ پر بہت اچھی طرح سے لیس ہے''۔

موبائل کلینک کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا، "یہ یقین دلانا کہ آپ کی پہنچ میں ایک موبائل کلینک موجود ہے، مشکلات میں مبتلا لوگوں کے لیے ایک بڑی تسلی کی بات ہے۔ اس لیے، یہ کارپوریٹ سوشل رسپانسیبیلیٹی کا ایک بہت ہی تسلی بخش قدم ہے۔ یہ ہماری تہذیبی روایات کی بھی عکاسی کرتا ہے۔ ہمیں ہمیشہ محنت کرنی چاہیے تاکہ ہم معاشرے کے لیے کچھ واپس دے سکیں،"۔

جناب دھنکھڑ نے کہا، "بھارت کی اقتصادی ترقی کو، جو بنیادی ڈھانچے کی تیز رفتار ترقی اور گہری ڈیجیٹائزیشن کی مدد سے ہوئی ہے، عالمی سطح پر سراہا گیا ہے۔ ہمارے پلیٹ فارم عالمی شناخت حاصل کر رہے ہیں،" نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ بھارت ایک ممکنہ ملک سے ایک ابھرتے ہوئے ملک میں تبدیل ہو چکا ہے۔ یہ بتاتے ہوئے کہ ایک صحت مند بھارت اس وژن کے لیے بنیاد ہے، انہوں نے دوہرا یا کہ 2047 تک ترقی یافتہ بھارت کا ہدف حاصل کرنا محض ایک خواب نہیں بلکہ ایک منزل ہے،۔ انہوں نے کہا "ایک صحت مند بھارت کے لیے، ہمیں ایسی سہولیات کی ضرورت ہے جو جلدی تشخیص، فوری علاج، اور معیاری صحت کی دیکھ بھال کے دروازے تک فراہمی کو یقینی بنائیں۔"

نائب صدر جمہوریہ نے صحت کی دیکھ بھال میں ہندوستان کی بڑی حصولیابیوں کی مثالیں پیش کیں۔ انہوں نے کہا، "پچھلی دہائی کے دوران، آیوشمان بھارت یوجنا نے پہلے ہی تقریباً لاکھوں افراد کو فائدہ پہنچایا ہے، جس سے خاندانوں کو خاطر خواہ مالی راحت ملی ہے۔" انہوں نے یہ کہتے ہوئے بھی فخر کا اظہار کیا، "ڈاکٹر اور آبادی کا تناسب 1:836 ہے، جو 1.4 بلین لوگوں کے ملک کے لیے ایک قابل ذکر کامیابی ہے۔ طبی تعلیم میں بے مثال ترقی ہوئی ہے، میڈیکل کالجوں کی تعداد دوگنی ہو رہی ہے، پیرامیڈیکل خدمات میں توسیع ہو رہی ہے، اور تشخیصی کلینک اب دور دراز علاقوں میں بھی قابل رسائی ہیں۔ یہ پیش رفت، انہوں نے کہا، "اس بات کو یقینی بناتی ہیں کہ قوم صحت کے بہتر نتائج کی راہ پر گامزن ہے۔

 صحت خدمات کے بنیادی ڈھانچے میں تبدیلی کی عکاسی کرتے ہوئے، نائب صدرجمہوریہ نے کہا، ایمس اور کالجوں میں طبی نشستوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے، جس سے صحت کی دیکھ بھال کے پیشہ ور افراد کو تربیت دینے کی ملک کی صلاحیت کو تقویت ملی ہے۔ دوا سازی اور صحت کی دیکھ بھال کی جدت طرازی میں ملک کی عالمی قیادت کو تسلیم کرتے ہوئے، انہوں نے مزید کہا، "ہندوستان واقعی دنیا کی فارمیسی ہے۔"

 

************

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

 (U: 4835 )


(Release ID: 2090007) Visitor Counter : 19


Read this release in: English , Hindi , Malayalam