سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
سی ایس آئی آر-سی آئی ایم ایف آر نے ہندوستان میں ڈوزر پش(بلڈوزر پر مبنی) کانکنی کے طریقہ کے پہلے آزمائشی دھماکے کے ساتھ سنگ میل حاصل کیا
Posted On:
03 JAN 2025 6:22PM by PIB Delhi
کان کنی کی صنعت کے لیے ایک اہم کامیابی میں،سی ایس آئی آر-سینٹرل انسٹی ٹیوٹ آف مائننگ اینڈ فیول ریسرچ (سی ایس آئی آر-سی آئی ایم ایف آر) نے ہندوستان میں پہلی بار جدید ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کو مربوط کرتے ہوئے، ڈوزر پش (بلڈوزر پر مبنی) کانکنی کے طریقہ کار کے لیے پہلا آزمائشی دھماکہ کامیابی سے کیا ہے۔ سی ایس آئی آر-سی آئی ایم ایف آر کے ذریعہ تیار کردہ اس اختراعی نقطہ نظر کا مقصد، کان کنی کے عمل میں حفاظت اور آپریشنل کارکردگی کو بڑھانا ہے۔
یہ ٹرائل چھتیس گڑھ کے امبیکاپور کے ادے پور بلاک میں میسرز اڈانی انٹرپرائزز لمیٹڈ کے ذریعہ چلائے جانے والے پی ای کے بی (پارسا ایسٹ اور کانتا بسن) کوئلے کی کان میں کیا گیا۔ یہ کامیاب ٹرائل اڈانی نیچرل ریسورسز کی طرف سے کیا گیا، جو کہ بھارت کی سرکردہ نجی کان کنی کمپنیوں میں سے ایک ہے۔ اس اختراعی طریقہ کار سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ کان کنی کے کاموں میں انقلاب لائے گا جس کی توجہ عمل کو ہموار کرنے اور حفاظتی پروٹوکول کو بہتر بنانے پر مرکوز ہے۔
یہ ترقی پی ای کے بی اوپن کاسٹ کول مائن میں ڈیپ ہول کاسٹ بلاسٹنگ کی ڈیزائننگ کے لیے سائنسی مطالعہ پر دھنباد میں قائم سی ایس آئی آر-سی آئی ایم ایف آر کے زیر اہتمام اسپانسر شدہ پروجیکٹ کا نتیجہ ہے۔ پروجیکٹ کا بنیادی مقصد ایک ایسا طریقہ تیار کرنا ہے جو نہ صرف کان کنی کے عمل کو بہتر بنائے بلکہ اس بات کو بھی یقینی بنائے کہ کمپن اور فلائی راک کو محفوظ حدود میں کنٹرول کیا جائے۔ دو سال کے وسیع غور و خوض، تکنیکی جائزوں، اور مقامی کان کنی کے حالات کے مطابق ڈھالنے کے بعد، پروجیکٹ نے کامیابی کے ساتھ ہندوستانی کوئلے کی کانوں کے لیے ڈوزر پش مائننگ کا طریقہ تیار کیا ہے۔
یہ ترقی یافتہ ڈوزر پش مائننگ کان کنی کے کاموں کے لیے انسان کے بغیر، خودکار مشینری کا استعمال کرتے ہوئے بے مثال پیش رفت کو متعارف کراتی ہے۔ ٹرائل میں 108 سوراخوں کی خودکار ڈرل مشین ( انسان کے بغیر) کا استعمال کرتے ہوئے ڈرلنگ شامل تھی، اس کے بعد 60 ٹن بلک ایملشن دھماکہ خیز مواد کا استعمال کرتے ہوئے کاسٹ/ تھرو بلاسٹنگ شامل تھی۔ مزید برآں، خاص طور پر ڈیزائن کی گئی، بڑے سائز کی خودکار ڈوزر مشین کا استعمال کرتے ہوئے دھماکے والے مواد کو ڈیکولڈ ایریا میں دھکیل دیاگیا ۔
ڈوزر پش کان کنی کا طریقہ روایتی ٹرک-شاویل کان کنی کی تکنیک یا بیلچہ ڈمپر اور ڈریگ لائن طریقوں کا ایک قابل عمل متبادل پیش کرتا ہے، جس کے الگ الگ فوائد ہیں جیسے کوئلے کی تیز رفتار بحالی کو ممکن بنا کر کارکردگی میں بہتری لانا، مخالف موسمی حالات جیسے مانسون سیزن کی وجہ سے ہونے والی تاخیر کو کم کرنا،اور انتہائی کم لاگت ، روایتی طریقوں کے مقابلے آپریشنل اخراجات میں تخمینہ جاتی 7-10فیصد کمی وغیرہ ۔ مزید برآں، یہ ڈریگ لائن مشینوں کے استعمال کو بہتر بنا کر اور یونٹ کی لاگت کو کم کر کے پیداواری صلاحیت کو بڑھاتا ہے۔ اس کے علاوہ ڈوزر پش مائننگ کے طریقہ کار کا بغیر انسان کے آپریشن کارکنوں کی حفاظت کو بہت زیادہ بڑھاتا ہے، جس سے دستی مزدوری اور کان کنی کی روایتی تکنیکوں سے وابستہ خطرات کو کم کیا جاتا ہے۔
پہلا ٹرائل پروفیسر اروند کمار مشرا، ڈائریکٹر، سی ایس آئی آر-سی آئی ایم ایف آر، اور سی ایس آئی آر-سی آئی ایم ایف آر کی ایس اینڈ ٹی ٹیم کی قیادت میں کیا گیا جس میں ڈاکٹر مراری پی رائے، ڈاکٹر وویک کے ہمانشو، جناب آر ایس یادو، جناب سورج کمار، اور ڈاکٹر آشیش کے وشوکرما شامل تھے۔ پہلے ٹرائل میں کامیاب ڈرلنگ اور چارجنگ آپریشنز، کم سے کم ماحولیاتی اثرات کے ساتھ عین مطابق دھماکہ، اور خودکار مشینری کا استعمال کرتے ہوئے موثر مواد کی نقل و حرکت کا مظاہرہ کیا گیا۔ دوسرے مرحلے میں دھماکے کے ڈیزائن کو مزید بہتر بنانے کے لیے 8-10 اضافی آزمائشی دھماکے شامل ہوں گے۔ حتمی سفارشات وسیع پیمانے پر نفاذ کے طریقہ کار کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کریں گی۔
ڈوزر پش مائننگ طریقہ کا کامیاب نفاذ ہندوستانی کان کنی کی صنعت کے لیے ایک اہم پیش رفت کی نشاندہی کرتا ہے۔ یہ کان کنی کے کاموں میں حفاظت، کارکردگی اور لاگت کی کمی کو بڑھانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کو اپنانے کی صلاحیت کو اجاگر کرتا ہے۔ یہ پیش رفت کان کنی کے طریقوں ، انہیں زیادہ موثر بنانے ،لاگت میں کمی، اور محفوظ بنانے میں میں انقلاب لانے کے لیے تیار ہے جو بالآخر صنعت میں ایک نیا معیار قائم کرے گی۔
****
U.No:4831
ش ح۔اک۔ م ذ
(Release ID: 2089971)
Visitor Counter : 22