بھاری صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

فیم II اسکیم کے تحت 16.15 لاکھ برقی گاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی گئی


عوام کے لیے ماحولیاتی طور پر عوامی نقل و حمل کے اختیارات فراہم کرنے پر زیادہ زور

Posted On: 02 JAN 2025 4:59PM by PIB Delhi

عوام کے لیے سستی اور ماحول دوست عوامی نقل و حمل کے اختیارات فراہم کرنے پر زیادہ زور دینے کے لیے حکومت ہند کئی اقدامات کر رہی ہے۔ اس سمت میں ہندوستان میں (ہائبرڈ اور) الیکٹرک گاڑیوں کو تیزی کے ساتھ اپنانے اور مینوفیکچرنگ (FAME-India) اسکیم کا آغاز کیا گیا تھا تاکہ الیکٹرک گاڑیوں کی مانگ کی ترغیب کے ذریعے برقی نقل و حرکت کو فروغ دیا جا سکے۔ اسکیم کے پہلے مرحلے کو ابتدائی طور پر 2 سال کی مدت کے لیے منظور کیا گیا تھا، جس کا آغاز یکم اپریل 2015 سے ہوا تھا۔ اسکیم کے کامیاب نفاذ کے بعد دوسرا مرحلہ یعنی فیم-II 2019 میں 11,500 کروڑ روپے کی لاگت کے ساتھ شروع کیا گیا تھا تاکہ الیکٹرک گاڑیوں بشمول دو، تین، چار پہیہ گاڑیوں، الیکٹرک بسوں اور ای وی پبلک چارجنگ اسٹیشنوں (پی سی ایس) کے لیے مراعات فراہم کی جائیں۔

31 اکتوبر 2024 تک، کل 8,844 کروڑ روپے خرچ ہو چکے ہیں، جس میں سبسڈی کے لیے 6,577 کروڑ روپے، سرمائے کے اثاثوں کے لیے 2,244 کروڑ، اور دیگر اخراجات کے لیے 23 کروڑ روپے شامل ہیں۔ کُل 16.15 لاکھ برقی گاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے، جس میں 14.27 لاکھ برقی دو پہیہ گاڑیاں، 1.59 لاکھ برقی تین پہیہ گاڑیاں، 22,548 برقی چار پہیہ گاڑیاں، اور 5,131 ای بسیں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 10,985 ای وی پی سی ایس کو منظوری دی گئی ہے جن میں سے 8,812 انسٹالیشن کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔ اس اسکیم میں ایک مرحلہ وار مینوفیکچرنگ پروگرام شامل ہے اور اس نے اہم پالیسی اقدامات کی حمایت کی ہے، جیسے برقی گاڑیوں پر جی ایس ٹی کو کم کرنا اور ریاستی ای وی پالیسیوں کو فعال کرنا نیز ہندوستان کی پائیدار نقل و حرکت کی طرف منتقلی میں تعاون کرنا۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع۔

02-01-2025

U: 4798

 


(Release ID: 2089700) Visitor Counter : 17