عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر کا ایکشن سے بھرپور دن: متعدد مقامات کے اہم دورے اور مشغولیات


ڈاکٹر جیتندر سنگھ نے ایوشمان آروگیہ مندرجس کا مقصددیہی صحت سہولیات تک رسائی اور ہمہ گیر کوریج کو بڑھانا ہے، کا معائنہ کیا

وزیرموصوف نے آنگن باڑی مرکز میں غذائیت سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا، بچوں اور ماؤں کی صحت پر توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا

ڈاکٹر جیتندر سنگھ نے ترقی پسندانہ زرعی طورطریقوں اور پانی کے تحفظ پر روشنی ڈالی جس کا مقصددیہی معاش اور پائیداری کو مضبوط کرناہے

مرکزی وزیر ڈاکٹر جیتندر سنگھ نے ‘‘نمو ڈرون دیدی’’ کے مستفیدین کے ساتھ بات چیت کی، خواتین کی زیر قیادت خودامدادی گروپوں (ایس ایچ جی) کے ذریعہ اقتصادی خودمختاری پر زور دیا

Posted On: 02 JAN 2025 4:34PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر ڈاکٹر جیتندر سنگھ نے آج وائی ایس آر کڈاپا میں ایک بھرپور دن گزارا، جوان کے تین روزہ دورے کے دوران ‘‘اسپیریشنل ڈسٹرکٹس پروگرام’’ (اے ڈی پی) کے تحت تھا۔ یہ دورہ وزیر اعظم نریندر مودی کی ہدایت کے مطابق تھا، جس میں مرکزی وزیروں کو اسپیریشنل اضلاع میں فعال طور پر مشغول ہونے، ترقی کی پیشرفت کا جائزہ لینے اور مستقبل کے لیے حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت دی گئی  ہے۔

اسپیریشنل ڈسٹرکٹس پروگرام جو 2018 میں شروع کیا گیا تھا، کا مقصد پسماندہ علاقوں کو شمولیت والے اور پائیدار ترقی کے ماڈلز میں تبدیل کرنا ہے۔ ڈاکٹر جیتندر سنگھ کا یہ دورہ حکومت کے اس مشن کے تئیں غیر متزلزل عزم کو اجاگر کرتا ہے۔

دن کا آغاز ضلع کی ترقی سے متعلق تفصیلی بریفنگ سے ہوا، جس میں ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے صحت، غذائیت، تعلیم اور بنیادی ڈھانچے جیسے اہم مسائل کو حل کرنے پر زور دیا۔ اپنے خطاب میں، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ شمولیت پر مبنی حکمرانی اور جوابدہی کے ذریعے ترقی کے فرق کو پاٹنا اور شہریوں کی زندگی کے معیار کو بہتر بنانا ممکن ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001CRSG.jpg

 

ڈاکٹر جتیندر سنگھ کی پہلی منزل سی کے ڈنّے منڈل میں ناگیریڈی پلے تھی، جہاں انہوں نے آیوشمان آروگیہ  مندر کا معائنہ کیا جو کہ ایک ماڈل گاؤں صحت اور تندرستی کلینک ہے۔یہ سہولت/مرکز دیہی آبادیوں تک صحت سے متعلق سہولتیں بہم پہنچانے کی سمت میں ایک اہم قدم ہے، تاکہ ہر شہری کی ضروری طبی خدمات تک رسائی ممکن ہو سکے۔

اپنے دورے کے دوران، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے صحت کارکنوں اور مستفیدین سے بات چیت کی اور ان کودرپیش چیلنجز اور ایسے اقدامات کے تبدیلی لانے والے اثرات کو براہِ راست سمجھا۔ انہوں نے کلینک کے کردار کی تعریف کی، جو پیشگی اور بنیادی صحت ضروریات کو پورا کرتا ہے اور جو دیہی علاقوں میں ہمہ گیر صحت کوریج کے حصول کے لیے بہت ضروری ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002NB8S.jpg

 

وزیرموصوف نے بگالاپلی میں آنگن باڑی مرکز کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے بچوں اور خواتین میں غذائیت کی کمی سے نمٹنے کے لیے غذائی پروگراموں کے نفاذ کا جائزہ لیا۔مرکز کے اقدامات، جن میں مڈ ڈے میل، صحت کا معائنہ اور غذائیت کی تعلیم شامل  ہے، کو صحت مند کمیونٹی کے قیام کے لیے اہم اوزار کے طور پر اجاگر کیا گیا۔ وزیرموصوف نے آنگن باڑی کارکنوں اور مقامی خواتین کے ساتھ بات چیت کی اور بچوں  وماؤں کی صحت پر مسلسل توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ مستقبل کی نسلوں کے لیے ایک مضبوط بنیاد رکھی جا سکے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003R25Q.jpg

 

ڈاکٹر جتیندر سنگھ کی اگلی منزل بگا لاپلی کے زرعی میدان تھے، جہاں انہوں نے ترقی پسندانہ زرعی طورطریقوں کا مشاہدہ کیا۔انہوں نے ٹشوز کلچر کے ذریعے کی جانے والی کیلے کی کاشت، کرائی سنتھیمم کی کاشت اور بوتل گورڈ کھیتوں سے متصل مستقل پنڈال کا دورہ کیا۔ یہ جدید تکنیک جو حکومت کے پروگراموں کے ذریعےامدادیافتہ ہیں،یہ ثابت کرتی ہیں کہ جدید طریقے کس طرح پیداواریت کو بڑھا رہے ہیں اور کسانوں کی آمدنیوں  میں اضافہ کررہے ہیں۔ مقامی کسانوں نے ان طورطریقوں کو اپنانے کی کامیاب کہانیاں شیئر کیں، جو یہ ظاہر کرتی ہیں کہ حکومت کی طرف سے زرعی ترقیاتی اقدامات دیہی معاش کے لیے کس قدر اہم ہیں۔

وزیرموصوف نے پانی کے تحفظ سے متعلق اقدامات کا بھی جائزہ لیا، جو ضلع کی پائیدار ترقی کی حکمت عملی کا اہم جزو ہیں۔بارش کے پانی کا ذخیرہ کرنے کے نظام، مائیکرو آبپاشی کی تکنیکوں اور آبی ذخائر کے انتظام کے منصوبوں کی نمائش نے ضلع کی کمیونٹی کی کوششوں کو اجاگر کیا، جو آبی وسائل کو محفوظ رکھنے کے ساتھ ساتھ زرعی اور گھریلو ضروریات کو بھی سپورٹ کرتی ہیں۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے پانی کے بندوبست میں کمیونٹی کی قیادت والی اس حکمت عملی کی تعریف کی اور اس کے کردار پر زور دیا جو پانی کی کمی کودور کرنے اور طویل مدتی ماحولیاتی توازن کو یقینی بنانے میں مددگار ثابت ہو رہی ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004HZFA.jpg

 

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ‘‘نمو ڈرون دیدی’’ اسکیم کے مستفیدین سے ملاقات کی اور ان کے روزگار پر اس اسکیم کے اثرات کو سمجھنے کے لیے تفصیلی بات چیت کی۔اس اسکیم کا مقصد خواتین کی زیر قیادت خود امدادی  گروپوں(ایس ایچ جی) کو زرعی خدمات کے لیے ڈرون ٹیکنالوجی سے لیس کر کے ان کو بااختیار بنانا ہے اور یہ آمدنی کے نئے ذرائع فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ اس اقدام کے تحت، 2024-25 اور 2025-26 کے درمیان 15,000 خواتین خود امدادی گروپوں کو ڈرون فراہم کیے جائیں گے تاکہ وہ کسانوں کو زرعی مقاصد کے لیے کرایہ پر خدمات فراہم کر سکیں، جیسے کہ سیال کھادوں اور کیڑے مار ادویات کا چھڑکاؤ۔ ہرخودامدادی گروپ کو سالانہ کم از کم ایک لاکھ روپئے اضافی آمدنی حاصل ہونے کی توقع ہے، جس سے اقتصادی خود مختاری اور پائیدار روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے۔ وزیرموصوف نے اس اسکیم کے فعال استعمال کی حمایت کی تاکہ اس کے فوائد کو زیادہ سے زیادہ حاصل کیا جا سکے اور زرعی پیداواریت اور دیہی ترقی کو بڑھایا جا سکے۔

اپنی تمام مشغولیتوں کے دوران، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اسپیریشنل ڈسٹرکٹس پروگرام کے مقاصد یعنی فرق کو کم کرنا،شمولیت پر مبنی ترقی کو فروغ دینا، اور کمیونٹیز کو ان کی ترقی کے سفر میں قیادت دینے کا موقع فراہم کرنا،کو دہرایا۔ انہوں نے ضلع کے افسران، مقامی اداروں اور شہریوں کی مشترکہ کوششوں کو سراہا، جو ان مقاصد کو عملی نتائج میں تبدیل کرنے میں کامیاب ہو رہی ہیں۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ کی وائی ایس آر کڈاپا میں صبح کی مشغولیات نے اسپیریشنل ڈسٹرکٹس پروگرام کے تحت ضلع کی ترقی کی سمت کا جامع جائزہ پیش کیا۔ ان کی بات چیت، مشاہدات اور بصیرتیں آئندہ کی حکمت عملیوں کی تشکیل میں اہم کردار ادا کریں گی اور یہ یقینی بنائیں گی کہ ضلع کی ترقی کا راستہ بھارت کے وسیع تر وژن، یعنی ایک ترقی یافتہ اور مساوات پر مبنی بھارت، کے مطابق ہو۔ اس دورے نے ملک کے اسپیریشنل اضلاع میں جدت، شمولیت اور پائیداری کو فروغ دینے کےتئیں حکومت کے عزم کو دوبارہ ثابت کیا۔

 

 

****

 

ش ح۔م م ۔ف ر

Urdu No. 4788


(Release ID: 2089641) Visitor Counter : 18


Read this release in: English , Hindi , Tamil