عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
ڈی اےآرپی جی نے 28ویں نیشنل ای گورننس ایوارڈ سکیم 2025 کے لیے رہنما خطوط جاری کیے
ای گورننس 2025 کے قومی ایوارڈز کے لیے نامزدگی آن لائن www.nceg.gov.in پر جمع کرائی جا سکتی ہیں۔
ای گورننس 2025 کے 28 ویں قومی ایوارڈز کے لیے نامزدگی 6 زمروں کے تحت جمع کرائے جا سکتے ہیں۔ (الف) گورنمنٹ پروسیس ری انجینئرنگ (ب) اے آئی اور نئے دور کی ٹیکنالوجیز کے استعمال کے ذریعے اختراع (ج ) بہترین ای گورننس۔ سائبر سیکیورٹی پر عمل (د) اضلاع/ یو ایل بیز/ گرام پنچایتوں کے ذریعے خدمات کی فراہمی کو گہرا کرنے کے لیے بنیادی سطح کے اقدامات (ر) کامیاب قومی انعام یافتہ پروجیکٹس کی نقل اور اسکیلنگ (س) ڈیجیٹل پلیٹ فارمز میں ڈیٹا اینالیٹکس کے استعمال سے ڈیجیٹل تبدیلی
تمام مرکزی وزارتوں/محکموں، ریاستی حکومتوں، ضلع کلکٹروں، تحقیقی اداروں کو 28ویں نیشنل ای گورننس ایوارڈ اسکیم 2025 میں شرکت کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔
Posted On:
01 JAN 2025 8:11PM by PIB Delhi
ڈی اے آر پی جی نے 28 ویں نیشنل ایوارڈز برائے ای گورننس 2025 کے لیے اسکیم کے رہنما خطوط جاری کیے ہیں۔ ای گورننس کے لیے 28 ویں قومی ایوارڈز کے لیے نامزدگیاں ویب پورٹل
(http://www.nceg.gov.in)
پریکم جنوری 2025 سے جمع کی جا سکتی ہیں۔
ویب پورٹل کو سکریٹری، محکمہ انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات ( ڈی اے آر پی جی ) جناب وی سری نواس نے شروع کیا اور رہنما خطوط پیش کیے جن کے تحت نامزدگی جمع کرائے جا سکتے ہیں۔ پنچایتی راج کی وزارت کے سکریٹری جناب وویک بھردواج نے مرکزی وزارتوں/محکموں، ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے اے آر اور آئی ٹی محکموں کے سینئر افسران اور ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ڈی سی/ڈی ایم سے ہائبرڈ موڈ میں خطاب کیا۔ یشنل ایوارڈز برائے ای گورننس 2024 کے 3 گولڈ ایوارڈ یافتہ افراد نے اپنے تجربات پیش کئے۔ چھ زمروں کے تحت نامزدگی 15 فروری 2025 کو شام 5 بجے تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔
ای گورننس اسکیم کے لیے قومی ایوارڈز کو ملک میں سب سے زیادہ مسابقتی اور باوقار ڈیجیٹل گورننس ایوارڈ اسکیموں میں سے ایک تسلیم کیا جاتا ہے اور اس اسکیم کا مقصد ای گورننس کے اقدامات کے نفاذ میں بہترین کارکردگی کو تسلیم کرنا اور اسے فروغ دینا ہے۔
این اے ای جی ایوارڈز، 2025 (الف) ٹرافی، (ب) سرٹیفکیٹ اور (ج) گولڈ ایوارڈ حاصل کرنے والوں کے لیے 10 لاکھ روپے پر مشتمل ہوگا اور سلور ایوارڈ حاصل کرنے والوں کے لیے 5 لاکھ روپے پراجیکٹ/پروگرام کا نفاذ یا عوامی بہبود کے کسی بھی شعبے میں وسائل کے فرق کو پورا کرنے کیلئے ضلع/تنظیم کے لیے استعمال کیے جانے کے لیے دیے جائیں گے۔ اس سال این اے ای جی 2025 کے تحت 16 ایوارڈز دیئے جا رہے ہیں۔ ان میں سے 10 گولڈ اور 6 سلور ایوارڈز ہوں گے۔
سال 2025 کے لیے، چھ زمرے ہیں جن کے تحت ای گورننس 2026 کے لیے قومی ایوارڈز سے نوازا جائے گا۔یہ زمرہ جات (الف) گورنمنٹ پروسیس ری انجینئرنگ (ب) اے آئی اور نئے دور کی ٹیکنالوجیز کے استعمال کے ذریعے اختراع (ج ) بہترین ای گورننس۔ سائبر سیکیورٹی پر عمل (د) اضلاع/ یو ایل بیز/ گرام پنچایتوں کے ذریعے خدمات کی فراہمی کو گہرا کرنے کے لیے بنیادی سطح کے اقدامات (ر) کامیاب قومی انعام یافتہ پروجیکٹس کی نقل اور اسکیلنگ (س) ڈیجیٹل پلیٹ فارمز میں ڈیٹا اینالیٹکس کے استعمال سے ڈیجیٹل تبدیلی ہے۔
***
(ش ح۔اص)
UR No4769
(Release ID: 2089453)
Visitor Counter : 12