وزارت دفاع
تھرڈ کیڈٹ ٹریننگ شپ (یارڈ اٹھارہ ہزار پانچ) کی تعمیر كے آغاز كی تقریب
Posted On:
30 DEC 2024 8:02PM by PIB Delhi
تیسرے کیڈٹ ٹریننگ جہاز، یارڈ 18005کی تعمیر كے آغاز كی تقریب 30 دسمبر 24 کو میسرز ایل اینڈ ٹی شپ یارڈ، کٹوپلی میں منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت رئیر ایڈمیرل روی کمار ڈھینگرا، فلیگ آفیسر تامل ناڈو اور پڈوچیری ایریا نے کی جس میں ریٹائر رئیر ایڈمیرل جی كے ہریش، ہیڈ شپ بلڈنگ بزنس، ایل اینڈ ٹی اور ہندوستانی بحریہ اور میسرز ایل اینڈ ٹی کے دیگر سینئر افسران کی موجودگی رہی۔
تین کیڈٹ ٹریننگ جہازوں کے مقامی ڈیزائن اور تعمیر کا معاہدہ 07 مارچ 23 کو وزارت دفاع اور میسرز ایل اینڈ ٹی کے درمیان طے پایا تھا۔ ان جہازوں کو ساحل پر افسر کیڈٹس کی بنیادی تربیت کے بعد سمندر میں ان كی تربیت کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ تربیت کی سہولت دوست بیرونی ممالک کے کیڈٹس کو بھی دی جائے گی۔
یہ ہندوستانی بحریہ کی دیسی جہاز سازی کی جستجو میں ایک اور اہم سنگ میل ہے اور یہ ہندستان کے آتم نربھر بھارت کے وژن اور 'میک ان انڈیا' کے اقدامات کے مطابق ہے۔ لانگ ٹرم انٹیگریٹڈ پرسپیکٹیو پلان (ایل ٹی آئی پی پی 2012-27) ہندوستانی بحریہ کے لیے تین کیڈٹ ٹریننگ جہازوں کی فورس لیول کا تصور کرتا ہے۔
*****
U.No:4699
ش ح۔ع س۔س ا
(Release ID: 2088967)
Visitor Counter : 20