وزارت خزانہ
سات اعشاریہ نو پانچ فیصد OIL MKTG COS GOI SB 2025 کی بازادائیگی
Posted On:
30 DEC 2024 6:33PM by PIB Delhi
سات اعشاریہ نو پانچ فیصد OIL MKTG COS GOI SB 2025' کا بقایا بیلنس 18 جنوری 2025 کو قابل واپسی ہے۔ مذکورہ تاریخ سے اس پر کوئی سود نہیں لیا جائے گا۔ کسی بھی ریاستی حکومت کی طرف سے قابلِ تبادلہ دستاویز ایكٹ مجریہ 1881 کے تحت ادائیگی کے دن چھٹی کا اعلان کرنے کی صورت میں، قرض کی ادائیگی اس ریاست میں ادائیگی کرنے والے دفاتر کے ذریعہ ایك دن پہلے کام کے دن کی جائے گی۔
الف) گورنمنٹ سیکیورٹیز ریگولیشنز، 2007 کے ذیلی ضوابط 24(2) اور 24(3) کے مطابق ماتحت جنرل لیجر یا سبسڈیری جنرل لیجر یا كونسٹیٹوینٹ سبدسیڈیری جنرل لیجر اكاونٹ یا اسٹاك سرٹیفیكیٹ کی شکل میں موجود سرکاری سیکیورٹی کے رجسٹرڈ ہولڈر کو میچورٹی کی رقم کی ادائیگی، اس کے بینک اکاؤنٹ کی متعلقہ تفصیلات کو شامل کرنے والے پے آرڈر کے ذریع یا الیکٹرانک ذرائع سے رقوم کی وصولی کی سہولت والے کسی بھی بینک میں ہولڈر کے اکاؤنٹ میں کریڈٹ کے ذریعےے کی جائے گی۔ سیکیورٹیز کے سلسلے میں ادائیگی کرنے کے مقصد کے لیے، اصل سبسکرائبر یا اس طرح کے سرکاری سیکیورٹیز کے بعد کے ہولڈرز، اپنے بینک اکاؤنٹ کی متعلقہ تفصیلات پہلے سے جمع کرائیں گے۔
ب) تاہم، بینک اکاؤنٹ کی متعلقہ تفصیلات کی عدم موجودگی میں/ الیکٹرانک ذرائع سے رقوم کی وصولی کے لیے، مقررہ تاریخ پر قرض کی ادائیگی میں سہولت فراہم کرنے کے لیے،ہولڈرز ادائیگی کی مقررہ تاریخ سے 20 دن پہلے پبلک ڈیبٹ دفاتر، ٹریژریز/سب ٹریژریز اور اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی شاخوں میں (جس پر وہ سود کی ادائیگی کے لیے داخل/رجسٹرڈ ہیں) میں باضابطہ طور پر ڈسچارج شدہ سیکیورٹیز کو ٹینڈر کرسکتے ہیں۔
مذکورہ ادائیگی کرنے والے کسی بھی دفاتر سے ڈسچارج ویلیو وصول کرنے کے طریقہ کار کی تفصیلات حاصل کی جا سکتی ہیں۔
*****
ش ح۔ع س۔س ا
U.No:4698
(Release ID: 2088964)
Visitor Counter : 18