کامرس اور صنعت کی وزارتہ
بھارت-آسٹریلیا اقتصادی تعاون اور تجارتی معاہدہ کے دوسال کامیابی کے ساتھ مکمل
Posted On:
29 DEC 2024 10:25AM by PIB Delhi
بھارت-آسٹریلیا اقتصادی تعاون اور تجارتی معاہد ہ دو سال کی قابل ذکر کامیابی مکمل کر چکا ہے، جس کی بدولت باہمی ترقی کو فروغ ملا اور دونوں معیشتوں کے باہمی رشتے کو بھی نمایاں کیا ۔معاہدے نے تجارتی تعلقات کو نمایاں طور پر مضبوط کیا ہے، جس سے ایم ایس ایم ایز، کاروبار اور دونوں ممالک میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں، اور ان کی اقتصادی شراکت داری کی بنیاد کو مضبوط کیا ہے۔
تیسرے سال میں داخل ہوتے ہوئے، حکومتِ ہند اس رفتار کو برقرار رکھنے کے لیے مضبوط تعاون اور جدت پسندانہ اقدامات کے ذریعے باہمی خوشحالی کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے تاکہ معزز وزیر اعظم کے ویژن 2047 کو پورا کیا جا سکے اور بھارت کو ایک ترقی یافتہ ملک بنایا جا سکے۔
اس معاہدے پر دستخط کے بعد، دو طرفہ مصنوعات کی تجارت دوگنی سے زیادہ بڑھ چکی ہے، جو2020-21میں 12.2 ارب امریکی ڈالر سے بڑھ کر 2022-23میں 26 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گئی۔ تاہم، کل تجارت 2023-24 میں متوسط ہو کر 24 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گئی، جب کہ آسٹریلیا کو بھارت کی برآمدات میں 14 فیصد اضافہ ہوا۔ موجودہ مالی سال، مضبوط رفتار کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ اپریل تا نومبر 2024 کے دوران کل دو طرفہ تجارتی حجم 16.3 ارب امریکی ڈالر رہا۔
دونوں ممالک کے درمیان ترجیحی درآمد کے ڈیٹا کا تبادلہ 2023 میں شروع ہوا، جس سے معاہدے کے مؤثر نفاذ کی عکاسی ہوتی ہے۔ ڈیٹا ظاہر کرتا ہے کہ برآمدات کا استعمال 79 فیصد جبکہ درآمدات کا استعمال 84 فیصد رہا۔
ٹیکسٹائل، کیمیکل، اور زراعت جیسے کلیدی شعبوں میں نمایاں ترقی ہوئی ہے، جبکہ ہیرے جَڑے ہوئے سونے اور ٹربوجیٹس جیسی نئی اشیاء کی برآمدات نے معاہدے سے حاصل ہونے والی تنوع کو ظاہر کیا ہے۔ خام مال، جیسے دھاتی خامات، کپاس، لکڑی اور لکڑی کی مصنوعات کی درآمدات نے بھارت کی صنعتوں کو فروغ دیا ہے، جو اس شراکت داری کی جیت کے اصول کو مضبوط کرتی ہیں۔ الیکٹرانکس اور انجینئرنگ جیسے شعبوں میں ترقی کی مزید گنجائش موجود ہے۔
اس کامیابی کو بنیاد بناتے ہوئے، بھارت-آسٹریلیا جامع اقتصادی تعاون معاہدہ اب اچھی پیش رفت میں ہے، جس میں اب تک 10 باضابطہ اجلاس اور دیگر مشاورتی سیشن منعقد کیے جا چکے ہیں۔سی ای سی اے، ای سی ٹی اے کی بنیاد پر، دو طرفہ تجارتی ایجنڈے کو زیادہ عزم کے ساتھ آگے بڑھاتا ہے۔ بھارت-آسٹریلیا سی ای سی اے کے حوالے سے ایک جائزہ اجلاس بھی حال ہی میں 4 سے 6 دسمبر 2024 کے دوران نئی دہلی میں منعقد کیا گیا تاکہ پیش رفت کا جائزہ لیا جا سکے اور مستقبل کا راستہ طے کیا جا سکے۔
دونوں فریقین اس معاہدے کے ذریعے پیدا ہونے والی رفتار کو مزید آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں، تاکہ اقتصادی انضمام کو گہرا کیا جا سکے اور 2030 تک بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان تجارت کو 100 ارب امریکی ڈالر تک پہنچانے کا ہدف حاصل کیا جا سکے۔
بھارت اور آسٹریلیا مل کر اپنی اقتصادی شراکت داری کو نئی بلندیوں پر لے جانے، باہمی خوشحالی کو فروغ دینے اور ایک زیادہ مضبوط اور متحرک عالمی معیشت میں حصہ ڈالنے کے لیے تیار ہیں۔
****
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno-4657
(Release ID: 2088678)
Visitor Counter : 35