ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
گریڈیڈ ریسپانس ایكشن پلان پر كمیشن برائے ائیر كوالیٹی مینجمنٹ كی ذیلی کمیٹی نے فوری اثر سے پورے قومی راجدھانی خطے میں نظر ثانی شدہ گریڈیڈ ریسپانس ایكشن پلان کے تیسرے مرحلہ کو منسوخ کر دیا
تاہم نظرثانی شدہ گریڈیڈ ریسپانس ایكشن پلان کے دوسرے مرحلے اور پہلے مرحلے كے تحت تمام کارروائیاں جاری رہیں گی اور پورے این سی آر میں تمام متعلقہ ایجنسیوں کے ذریعہ ان پر عمل درآمد، شدت، نگرانی اور جائزہ لیا جائے گا تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ آنے والے دنوں میں ائیر كوالیٹی انڈیكس کی سطح مزید نہ بڑھے
تعمیراتی اور انہدامی پروجیکٹ سائٹس اور صنعتی یونٹس وغیرہ جنہیں مختلف قانونی ہدایات، قواعد، رہنما خطوط وغیرہ کی خلاف ورزیوں/ عدم تعمیل کی وجہ سے بند کرنے کے مخصوص احکامات جاری کیے گئے ہیں، کسی بھی حالت میں اس اثر کے کسی خاص حکم کے بغیر اپنا کام دوبارہ شروع نہیں کریں گی۔ کمیشن
Posted On:
27 DEC 2024 7:54PM by PIB Delhi
دہلی کا اوسط ائیر كوالیٹی انڈیكس شام 5 بجے 348، شام 6 بجے 341 اور شام 7 بجے مزید بہتر ہو کر 334 ہو گیا جو واضح طور پر نیچے کی طرف اشارہ کرتا ہے۔
دہلی کے اوسط ائیر كوالیٹی انڈیكس میں بہتری کے اس رجحان کے پیش نظر این سی آر اور ملحقہ علاقوں میں ہوا کے معیار کے انتظام کے کمیشن کی ذیلی کمیٹی برائے گریڈیڈ رسپانس ایکشن پلان نے خطے میں آج ہوا کے معیار کے موجودہ منظر نامے کا جائزہ لینے کے لیے میٹنگ کی، نیز موسمیاتی حالات اور ہوا کے معیار کے اشاریہ کی پیشین گوئیاں دیكھیں جو آءی ایم ڈی/آءی آءی ٹی ایم کے ذریعے دستیاب ہیں اور اس کے مطابق 16.12.2024 سے پورے این سی آر میں نظرثانی شدہ گریڈیڈ رسپانس ایکشن پلان کے تیسرے اسٹیج کے تحت احتیاطی/پابندی والی کارروائیوں پر مناسب کال قدم اٹھایا۔
دہلی-این سی آر کے مجموعی ہوا کے معیار کے پیرامیٹرز کا جامع جائزہ لیتے ہوئے ذیلی کمیٹی نے مندرجہ ذیل مشاہدہ کیا:
موسم کے موافق حالات اور صبح سے جاری بارش کے باعث دہلی کا اءیر كوالیٹی انڈیكس مسلسل بہتر ہو رہا ہے اور اسے شام 5:00 بجے 348، 6:00 PM پر 341 اور 7:00 PM پر 334 ریکارڈ کیا گیا ہے اور رجحان/پیش گوئی ائیر كوالیٹی انڈیكس کی سطح کو مزید نیچے جانے کی تجویز کرتی ہے۔آئی ایم ڈی/آئی آئی ٹی ایم کے ذریعہ فراہم کردہ ہوا کے معیار اور موسم کی پیشن گوئی کے مطابق، موافق موسمی حالات کی وجہ سے آنے والے دنوں میں دہلی کا اوسط ائیر كوالیٹی انڈیكس "خراب" زمرہ (دہلی کا 201-300 ائیر كوالیٹی انڈیكس) میں رہنے کا امکان ہے۔لہذا، نظر ثانی شدہ گریڈیڈ ریسپانس ایكشن پلان کے تیسرے مرحلہ کے تحت پابندیوں کی خلل انگیز نوعیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اسٹیک ہولڈرز اور عوام کی ایک بڑی تعداد کو متاثر کرنا نیز دہلی کے روزانہ اوسط اءیر كوالیٹی انڈیكس میں بہتری کے رجحان پر غور ورنااور آئی ایم ڈی/آئی آئی ٹی ایم کی پیشین گوئیاں جو آنے والے دنوں میں دہلی کی ہوا کے مجموعی معیار کے 'بہت ناقص'/ 'خراب' زمرے کے نچلے حصے میں رہنے کے امکان کو ظاہر کرتی ہیں۔ گریڈیڈ ریسپانس ایكشن پلان پر كمیشن برائے ائیر كوالیٹی مینجمنٹ ذیلی کمیٹی نے آج متفقہ طور پر پورے این سی آر میں نظرثانی شدہ گریڈیڈ ریسپانس ایكشن پلان کے تیسرےمرحلہ کو فوری اثر سے منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔ نظرثانی شدہ گریڈیڈ ریسپانس ایكشن پلان کے دوسرےمرحلے اور پہلے مر حلے کے تحت تمام کارروائیاں جاری رہیں گی اور پورے این سی آر میں تمام متعلقہ ایجنسیوں کے ذریعہ ان پر عمل درآمد، نگرانی اور جائزہ لیا جائے گا۔ایجنسیاں سخت نگرانی رکھیں گی اور خاص طور پر نظرثانی شدہ گریڈیڈ ریسپانس ایكشن پلان کے دوسرے مرحلے اور پہلے مر حلے کے تحت اقدامات کو تیز کریں گی تاکہ این سی آر میں نظر ثانی شدہ گریڈیڈ ریسپانس ایكشن پلان کارروائیوں کے دوسرے مرحلے اور تیسرے کو دوبارہ نافذ کرنے کی ضرورت کو دور کیا جا سکے۔
علاوہ ازیں کنسٹرکشن اینڈ ڈیمالیشن (سی اینڈ ڈی) پروجیکٹ سائٹس اور صنعتی یونٹس وغیرہ جنہیں مختلف قانونی ہدایات، قواعد، رہنما خطوط وغیرہ کی خلاف ورزیوں/ عدم تعمیل کی وجہ سے بند کرنے کے مخصوص احکامات جاری کیے گئے ہیں، کسی بھی حالت میں کمیشن کی طرف سے کسی مخصوص حکم کے بغیر اپنا کام دوبارہ شروع نہیں کریں گی۔
اب جبکہ گریڈیڈ ریسپانس ایكشن پلان كے تیسرے اسٹیج کو منسوخ کیا جا رہا ہے، سردیوں کے موسم کو مدنظر رکھتے ہوئے جب موسمی حالات ہمیشہ سازگار نہیں ہو سکتے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ ائیر كوالیٹی انڈیكس کی سطح مزید نہ گرے، شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ گریڈیڈ ریسپانس ایكشن پلان كے اول اور دوم مراحل کے تحت سٹیزن چارٹر پر سختی سے عمل کریں۔
ذیلی کمیٹی ہوا کے معیار کے منظر نامے پر گہری نظر رکھے گی اور وقتاً فوقتاً صورتحال کا جائزہ لے گی تاکہ دہلی میں ہوا کے معیار اور آئی ایم ڈی/آئی آئی ٹی ایم کی پیشن گوئی کے مطابق مزید مناسب فیصلہ کیا جا سکے۔
جامع طور پر نظر ثانی شدہ گریڈیڈ ریسپانس ایكشن پلان شیڈول (دسمبر، 2024) کمیشن کی ویب سائٹ، یعنی https://caqm.nic.in/ پر دستیاب ہے۔
******
U.No;4638
ش ح۔ع س۔س ا
(Release ID: 2088501)
Visitor Counter : 17