بھارتی چناؤ کمیشن
دنیا کے سب سے بڑے انتخابات کے وسیع ڈیٹا کے مجموعے کامثبت انکشاف
الیکشن کمیشن آف انڈیا نے لوک سبھا انتخابات 2024 اور 4 ریاستی اسمبلی انتخابات کا تفصیلی اعداد وشمار جاری کیا یہ دنیا بھر کے ماہرین تعلیم، محققین، انتخابی مشاہدین سمیت متعلقہ شراکت داروں کے لئے ایک خزانہ ہے
Posted On:
26 DEC 2024 1:29PM by PIB Delhi
الیکشن کمیشن آف انڈیا نے 2024 کے لوک سبھا انتخابات کے لیے 42 شماریاتی رپورٹس کا ایک جامع سیریز جاری کی ہے، اور چار ریاستوں یعنی آندھرا پردیش، اروناچل پردیش، ادیسہ اورسکم میں ہونے والے بیک وقت اسمبلی انتخابات کے لیے 14 شماریاتی رپورٹس بھی جاری کی ہیں۔
یہ اہم پہل، عوام کا اعتماد بڑھانے کے لیے ہے، جو بھارت کے انتخابی نظام کی اصل بنیاد ہے۔ انتخابی ڈیٹا کے ان وسیع مجموعے کے اجراء کا مقصد کمیشن کی پالیسی کے تحت زیادہ سے زیادہ معلومات کا انکشاف، شفافیت میں اضافہ، اور انتخابات سے متعلق ڈیٹا کی عوام، تحقیق کاروں، پالیسی سازوں اور دیگر متعلقہ فریقوں کے لیے زیادہ سے زیادہ دستیابی کو ممکن بنانا ہے۔
یہ ڈیٹا سیریز مختلف متغیرات کا احاطہ کرتے ہیں، جیسے کہ پارلیمانی سیٹ (پی سی) / اسمبلی سیٹ (اے سی)/ ریاستی سطح پر ووٹرز کی تفصیلات، پولنگ اسٹیشنوں کی تعداد، ریاست/پارلیمانی سیٹ کی سطح پر ووٹر ٹرن آؤٹ، پارٹی کی ووٹ شیئر، جنس کی بنیاد پر ووٹنگ کا رویہ، ریاستی سطح پر خواتین ووٹروں کی شرکت، علاقائی تغیرات، انتخابی حلقہ کی ڈیٹا سمری رپورٹ، قومی/ریاستی جماعتوں / آر یوپی پیزکی کارکردگی، فاتح امیدواروں کا تجزیہ، حلقہ وار تفصیلی نتائج اوردیگرشعبے شامل ہیں ۔اب محققین، پالیسی ساز اور صحافی اس وسیع ڈیٹا کا استعمال کر سکتے ہیں تاکہ وہ گہرائی سے تجزیہ اور معلومات حاصل کر سکیں۔
542 پارلیمانی سیٹوں کے لئے کل 42 شماریاتی رپورٹس کی ایک جامع سیریز۔
(شماریاتی رپورٹ 2(اے) اور سیریل نمبر 35 سے 37((اے) میں پی سی سورت بھی شامل ہے)
|
1. The Schedule of GE To LS-2024
|
10. Voter Information
|
21. Performance of State Parties
|
31. Winning Candidates Analysis Over Total Electors
|
1 (A)Other Abbreviations and Descriptions
|
11. State Wise Participation of Overseas Electors Voters
|
22. Performance of Registered (Unrecognised) Parties
|
32. Constituency Data Summary Report
|
2. Highlights of the Elections
|
12. State Wise Voters Turn Out
|
22(A). Performance of Independent Candidates
|
33. Constituency Wise Detailed Result
|
2 (A). Constituency Data Summary for PC-Surat
|
13. PC Wise Voters Turn Out
|
23. Participation of Women Electors in Poll
|
34. Details of Assembly Segment of PCs
|
3. List of Political Parties Participated
|
14. PC Wise Distribution of Votes Polled
|
24. Participation of Women Candidates in Poll
|
35. National Level Electors & Candidate Data (Including PC Surat)
|
4. List of Successful Candidate
|
15. Assembly Segment Wise Information of Electors
|
25. Individual Performance of Women Candidates
|
36. State Level Electors Data (Including PC- Surat)
|
5. Number and Types of Constituencies
|
16. Details of Re-Poll Held
|
26. Participation of Women Candidates in National Parties
|
36 (A). State Level Candidate Data (Including PC- Surat)
|
6. State-Wise Candidate Data Summary
|
17. State Wise Seat Won & Valid Votes Polled by Political Parties
|
27. Participation of Women in State Parties
|
37. PC Level Electors Data (Including PC- Surat)
|
7. Constituency (PC) Wise Summary
|
18. Partwise Seat Won Valid Votes Polled in Each State
|
28. Participation of Women in Regi. (Unrecognized) Parties
|
37(A). PC Level Candidate Data (Including PC- Surat)
|
8. Number of Candidate Per Constituency
|
19. Political Party Wise Deposit Forfeited
|
29. Participation of Women as Independent Candidates
|
|
9. State Wise Number of Electors
|
20. Performance of National Parties
|
30. Winning Candidates Analysis Over Total Valid Votes
|
|
چونکہ گزشتہ انتخابات کے لیے اسی طرح کے پیرامیٹرز پر رجحانات پہلے ہی الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں، یہ رپورٹیں طویل مدتی جائزہ اور انتخابی و سیاسی منظرنامے میں تبدیلیوں کو ٹریک کرنے کے لیے ٹائم سیریز تجزیہ کی سہولت فراہم کریں گی۔
لوک سبھا عام انتخابات 2024 سے متعلق 42 رپورٹوں سے چند جھلکیاں درج ذیل ہیں:
ووٹرز/الیکٹرز
- لوک سبھا کے لئے 2024 میں رجسٹرڈ الیکٹرز کی تعداد 97,97,51,847 ہے، جو 2019 میں 91,19,50,734 تھی۔ 2019 کے مقابلے میں 2024 میں کل الیکٹرز میں 7.43فیصد اضافہ ہوا۔
- 2024 میں 64.64 کروڑ ووٹ پڑے، جو 2019 میں 61.4 کروڑ تھے۔
- ای وی ایم اورپوسٹل ووٹ: 64,64,20,869
- ای وی ایم ووٹ: 64,21,39,275
- مرد: 32,93,61,948
- خواتین: 31,27,64,269
- مخنث: 13,058
- پوسٹل بیلٹس: 42,81,594
- سب سے زیادہ ٹرن آؤٹ والی پارلیمانی سیٹ: 92.3 فیصد، ڈھوبری (آسام)
- سب سے کم ٹرن آؤٹ والی پارلیمانی سیٹ: 38.7فیصد، سرینگر (جموں و کشمیر)، جو 2019 میں 14.4فیصد تھی۔
- 50فیصد سے کم ٹرن آؤٹ والی پارلیمانی سیٹوں کی تعداد: 11
- نوٹا کو 2024 میں 63,71,839 (0.99فیصد) ووٹ ملے، جو 2019 میں 1.06فیصد تھے۔
- مخنث کاووٹٹ: 27.09فیصد
پولنگ اسٹیشنز
- 2024 میں 10,52,664 پولنگ اسٹیشنز ہیں، جو 2019 میں 10,37,848 تھے۔
- صرف 40 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ ہوئی، جو] کل پولنگ اسٹیشنز کا 0.0038فیصد[ ہے، جبکہ 2019 میں 540 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ ہوئی تھی۔
- پولنگ اسٹیشن پر ووٹرز کی اوسط تعداد: 931
- سب سے زیادہ پولنگ اسٹیشنز والی ریاست: اتر پردیش (1,62,069 پولنگ اسٹیشنز)
- سب سے کم پولنگ اسٹیشنز والی ریاست/مرکز کے زیر انتظام خطہ: لکشدیپ (55 پولنگ اسٹیشنز)
- 1000 سے کم پولنگ اسٹیشنز والی پارلیمانی سیٹوں کی تعداد: 11
- 3000 سے زیادہ پولنگ اسٹیشنز والی پارلیمانی سیٹوں کی تعداد: 3
- 2024 میں سب سے زیادہ پولنگ اسٹیشنز کا اضافہ کرنے والی ریاست: بہار (4739 پولنگ اسٹیشنز)، اس کے بعد مغربی بنگال (1731 پولنگ اسٹیشنز)۔
نامزدگیاں:
- 2024 میں 12,459 نامزدگیاں دائر کی گئیں، جو کہ 2019 میں دائر ہونے والی 11,692 نامزدگیوں سے زیادہ ہیں۔
- سب سے زیادہ نامزدگیاں داخل کرنے والا پارلیمانی حلقہ:پارلیمانی سیٹ-ملکاجگیری (تلنگانہ) میں 114 نامزدگیاں۔
- سب سے کم نامزدگیاں دائر کرنے والا پارلیمانی حلقہ (سورت کو چھوڑ کر): ٖپارلیمانی سیٹ- ڈبروگڑھ (آسام) میں 3 نامزدگیاں۔
- 2024 کے انتخابات میں، 12,459 نامزدگیوں میں سے 8,360 امیدواروں کو مقابلے کے لیے اہل قرار دیا گیا، جو کہ نامزدگیوں کے رد ہونے اور دستبرداریوں کے بعد باقی رہ گئے۔ 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں مقابلے کے لیے اہل امیدواروں کی تعداد 8,054 تھی۔
خواتین کی طاقت:
- 2024 میں مجموعی ووٹرز 97,97,51,847 میں سے خواتین ووٹرز کی تعداد 47,63,11,240 ہے جب کہ 2019 میں یہ تعداد 43,85,37,911 تھی۔
- 2024 میں خواتین ووٹرز کا حصہ 48.62فیصد ہے، جب کہ 2019 میں یہ 48.09فیصد تھا۔
- 2024 میں خواتین ووٹرز کا سب سے زیادہ فیصد وا لی ریاست:پڈوچیری (53.03فیصد) میں ہے، اس کے بعدکیرالہ (51.56فیصد) ہے۔
- 2024 میں مردوں کے مقابلے میں خواتین ووٹروں کی تعداد ہر 1000 مرد ووٹرز پر 946 ہو گئی، جو 2019 میں 926 تھی۔
- 2024 میں 65.78فیصد خواتین ووٹروں نے ووٹ ڈالا، جب کہ 65.55فیصد مرد ووٹرز نے ووٹ ڈالا۔
- خواتین نے مردوں کو دوبارہ 2024 میں ووٹنگ میں پیچھے چھوڑ دیا ہے، اسی طرح 2019 میں بھی ہوا تھا؛ یہ لوک سبھا انتخابات کی تاریخ میں دوسری بار ہے۔
- سب سے زیادہ خواتین ووٹروں کی شرح والی پارلیمانی سیٹ:ڈھوبری (آسام) ہے، جہاں 92.17فیصد خواتین نے ووٹ ڈالا، اس کے بعدتملک (مغربی بنگال) ہے، جہاں 87.57فیصد خواتین نے ووٹ ڈالا۔
- انتخاب لڑنے والی خواتین امیدوار
- 2024 میں خواتین امیدواروں کی تعداد 800 رہی، جبکہ 2019 میں 726 تھی۔
- سب سے زیادہ خواتین امیدوارمہاراشٹر میں تھیں (111)، اس کے بعداتر پردیش (80) اور تمل ناڈو (77) تھیں۔
- 543 پا رلیمانی سیٹوں میں سے 152 پارلیمانی سیٹوں پر کوئی خاتون امیدوار نہیں تھیں۔
شمولیت پر مبنی انتخابات:
- مخنث ر ائے دہندگان
- 2024 میں مخنث ووٹرز 48,272 تھے، جب کہ 2019 میں یہ تعداد 39,075 تھی، جو کہ 5 سال میں 23.5 فیصد اضافہ ہے۔
- مخنث کا سب سے زیادہ ووٹرز تمل نادو میں (8,467) تھا ۔
- 2024 میں معذور ووٹرز کی تعداد 90,28,696 تھی، جب کہ 2019 میں یہ تعداد 61,67,482 تھی۔
- لوک سبھا انتخابات2024 میں 27.09فیصد مخنث ووٹرز نے ووٹ ڈالا، جو کہ 2019 میں 14.64فیصد تھا – یہ تقریباً دگنا اضافہ ہے۔
- 2024 میں رجسٹرڈ اوورسیز ووٹرز کی تعداد 1,19,374 تھی [مرد: 1,06,411؛ خواتین: 12,950؛ مخنث: 13]، جب کہ 2019 میں یہ تعداد 99,844 تھی۔
نتائج:
- 6 قومی جماعتوں نے 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں حصہ لیا، اور ان 6 جماعتوں کا کل درست ووٹوں کا شیئر 63.35فیصدتھا ۔
- 7190 امیدواروں کی ضمانت ضبط ہوئی ، جب کہ 2019 میں یہ تعداد6923 تھی۔
- ایک پارلیمانی سیٹ سورت (گجرات) پر انتخابی مقابلہ نہیں ہوا ۔
- مجموعی طور پر 3921 آزاد امیدوار نے انتخاب میں حصہ لیا، جن میں سے صرف7 امیدوار منتخب ہوئے۔ باقی3905 آزاد امیدوار کی ضمانت ضبط ہوئی۔ آزاد امیدواروں کا ووٹ شیئر کل درست ووٹوں کا 2.79فیصد تھا۔
- 279 آزاد خواتین امیدوار نے انتخابات میں حصہ لیا۔
****
ش ح۔ع ح ۔ف ر
Urdu No. 4579
(Release ID: 2088133)
|