پنچایتی راج کی وزارت
مرکز كی طرف سے پندرہویں مالیاتی کمیشن گرانٹس جاری : راجستھان کے لیے 614 کروڑ روپے، اڈیشہ کے لیے 455 کروڑ روپے
Posted On:
25 DEC 2024 5:30PM by PIB Delhi
مرکزی حکومت نے راجستھان اور اڈیشہ میں دیہی مقامی اداروں کے لیے مالی سال 2024-25 کے دوران پندرہویں مالیاتی کمیشن گرانٹس جاری کی ہیں۔راجستھان کے لیے مالی سال 2024-25 کے غیر منسلک گرانٹس کی دوسری قسط 560.63 کروڑ روپے كے ساتھ مالی سال 2024-25 کے لیے غیر منسلک گرانٹس کی پہلی قسط کی روکی جانے والی رقم 53.4123 کروڑ روپے جاری کی گئی ہے۔ یہ فنڈ ریاست کی 10105 مجاز گرام پنچایتوں، 315 مجاز بلاک پنچایتوں اور 20 مجاز ضلع پنچایتوں کے لیے ہیں۔
اوڈیشہ میں دیہی بلدیاتی اداروں کے لیے مالی سال 2024-25 کے غیر محدود گرانٹس کی دوسری قسط 370.20 کروڑ روپے ہے جسے مالی سال 2024-25 کے غیر منسلک گرانٹس کی پہلی قسط کی روکی جانے والی رقم 84.5086 کروڑ روپے كے ساتھ جاری کیا گیا ہے۔
یہ فنڈ ریاست کی تمام مجاز 6794 گرام پنچایتوں، 314 بلاک پنچایتوں اور 30 ضلع پنچایتوں کے لیے ہیں۔
غیر منسلک گرانٹس کا استعمال آئین کے گیارہویں شیڈول میں درج انتیس (29) مضامین کے تحت پنچایتی راج اداروں / دیہی لوکل باڈیز کے ذریعے محل وقوع کی مخصوص ضرورتوں کے لیے کیا جائے گا۔ اس میں تنخواہوں اور دیگر قیام کے اخراجات كا احاطہ نہیں كیاجاءے گا۔ ٹائیڈ گرانٹس کو بنیادی خدمات کے لیے استعمال (الف) صفائی ستھرائی اور او ڈی ایف کی حیثیت کی دیکھ بھال اور اس میں گھریلو فضلے کا انتظام اور علاج اور خاص طور پر انسانی اخراج اور فضلہ کیچڑ کا انتظام اور (ب) پینے کے پانی کی فراہمی، بارش کے پانی کی ذخیرہ اندوزی اور پانی کی ری سائیکلنگ كے لیے کیا جا سکتا ہے۔
حکومت ہند نے پنچایتی راج کی وزارت اور جل شکتی کی وزارت (محکمہ پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی) کے ذریعے ریاستوں کو دیہی مقامی اداروں کے لیے پندرہویں مالیاتی کمیشن گرانٹس جاری کرنے کی سفارش کی ہے ۔ اس كا اجراوزارت خزانہ کے ذریعہ جاری کیا جاتا ہے۔ مختص کردہ گرانٹس کی سفارش کی جاتی ہے اور اسے ایک مالی سال میں 2 قسطوں میں جاری کیا جاتا ہے۔
پنچایتی راج اداروں / دیہی لوکل باڈیز کو فراہم کی جانے والی پندرہویں مالیاتی کمیشن گرانٹس زیریں سطح پر جمہوریت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ اس مالی امداد سےدیہی مقامی طرز حکمرانی بہتر ہو رہی ہے، جوابدہی بڑھ رہی ہے اور دیہات میں خود انحصاری کو فروغ مل رہی ہے۔
*****
ش ح۔ع س۔س ا
U.No:4563
(Release ID: 2088002)
Visitor Counter : 19