سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ملک بھر میں تقریباً 830 اسکولی طلباء نےسی ایس آئی آرکی33 لیبس میں ڈی این اے آئسولیشن کے تحت کارکردگی پیش کی

Posted On: 24 DEC 2024 5:13PM by PIB Delhi

کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (سی ایس آئی آر) نے ملک بھر میں اپنی لیبارٹریوں میں ایک سائنس سے متعلق ایک سرگرمی انجام دی۔ سی ایس آئی آرملک کی سب سے بڑی ایس اینڈٹی تنظیموں میں سے ایک ہے۔ سی ایس آئی آر کی دہلی میں مقیم ایک لیبارٹری یعنی انسٹی ٹیوٹ آف جینومکس اینڈ انٹیگریٹیو بائیولوجی (آئی جی آئی بی) نے آن لائن وسیلےسےسی ایس آئی آر کی دیگر تمام لیبارٹریوں سے بیک وقت منسلک ہو کراس سرگرمی کو مربوط کیا۔ تقریب کا افتتاح سی ایس آئی آر۔آئی جی آئی بی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سووک میتی اورسی ایس آئی آر۔ایچ آر ڈی جی کی سربراہ ڈاکٹر گیتا وانی ریسام نے کیا۔ اس موقع پر سی ایس آئی آر کی مختلف لیبس کے کئی سینئر سائنسدان، اساتذہ اور اسکول کے طلباء بھی موجود تھے۔

Imagehttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002DKZ5.png

حصہ لینے والی سی ایس آئی آر  لیبارٹریوں میں سے ہر ایک میں کلاس 9 کے تقریباً تیس اسکولوں کے طلباء نےسی ایس آئی آر۔آئی جی آئی بی کی سائنس کمیونیکیٹر ڈاکٹر بینا پلئی اور ڈاکٹر آریہ سدھارتھن کی رہنمائی میں ڈی این اے آئسولیشن کٹس کا استعمال کرتے ہوئے اپنے منھ کے لعاب سے ڈی این اے کو الگ کیا۔ اس مشق کے ذریعے طلباء نے سیل کی ساخت اور ڈی این اے کی کیمیائی نوعیت کے سائنسی اصولوں کے بارے میں بھی سیکھا۔ آخر میں طلباء کو ایک مختصر سوالنامہ دیا گیا جو سائنسی اصولوں کے بارے میں ان کی سمجھ کا اندازہ لگانے اور ان کی سائنسی اہلیت کا اندازہ لگانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔ سائنسی اہلیت کی تشخیص کے آزمائشی مطالعےکے نتیجے میں ایک بڑے مطالعہ کے بعد امید کی جاتی ہے کہ اس سے نہ صرف طلباء کو ایس ٹی ای ایم (اسٹیم)کیرئیر کا انتخاب کرنے میں ان کی اہلیت کے لیے موزوں ہونے میں مدد ملے گی بلکہ پالیسی سازوں کو نصاب کوڈیزائن کرنے اور اسے نئی تعلیمی پالیسی 2020 کے ساتھ ہم آہنگ کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

سائنسی تقریب میں، تقریباً 830 طلباء ملک بھر میں واقع 33سی ایس آئی آر لیبس سے براہ راست بات چیت میں شامل ہوئے۔سی ایس آئی آر۔آئی جی آئی بی میں، کیندریہ ودیالیہ نمبر 1، ایئر فورس اسٹیشن، ہنڈن، غازی آباد کے طلباء نے اس میں سرگرمی میں حصہ لیا۔ انہوں نے لیبارٹریوں کا دورہ کیا اور سائنسدانوں سے بات چیت بھی کی۔ یہ سائنسی اہلیت کا جائزہ سی ایس آئی آر جگیاسا پلیٹ فارم کے تحت کیا گیا جو ایک اہم آؤٹ ریچ پروگرام ہے جو اسکول کے طلباء کو سی ایس آئی آر لیبس کے سائنسدانوں سے جوڑتا ہے اور 2017 سے اب تک تقریباً 10 لاکھ اسکولی طلباء اس پروگرام میں حصہ لے چکے ہیں۔

********

( ش  ح ۔  ش  م   ۔  م  ا )

UNO: 4528


(Release ID: 2087655) Visitor Counter : 16


Read this release in: Hindi , English , Tamil