اقلیتی امور کی وزارتت
azadi ka amrit mahotsav

این سی ایم میں کرسمس ڈے کا جشن

Posted On: 23 DEC 2024 9:09PM by PIB Delhi

اقلیتی امور کی وزارت کے تحت قومی اقلیتی کمیشن (این سی ایم) نے آج اتحاد، امن اور ہم آہنگی کے ماحول کو فروغ دیتے ہوئے کرسمس کا دن بڑے جوش و خروش اور مسرت کے جذبے کے ساتھ منایا۔ اقلیتوں کے لیےقومی کمیشن کے چیئرپرسن جناب اقبال سنگھ لال پورہ کی زیر صدارت اس اجتماع میں، کمیشن کی سکریٹری محترمہ نیلم شامی راؤ اور دیگر عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔ اس میں مختلف مذہبی روایات سے تعلق رکھنے والے بہت سے مقررین بھی شامل تھے۔

اس موقع پر پیش کیے گئے خصوصی کلمات میں محبت، ہمدردی اور اخوت کی اقدار کو اجاگر کیا گیا، جن کی نمائندگی کرسمس کا تہوار کرتا ہے۔ این سی ایم کے چیئرپرسن جناب اقبال سنگھ لالپورہ نے اپنے خطاب میں بین المذاہب مکالمے اور باہمی احترام کی اہمیت پر زور دیا، اور ملک کے لوگوں سے زور دے کر کہا کہ وہ کرسمس کے حقیقی جذبے کے تحت متحد ہوں۔

کمیشن نے ملک بھر میں مذہبی اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اورشمولیت کے کلچر کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ کرسمس کے جذبے کے ایک حصے کے طور پر، کمیشن نے آئندہ سال کے لیےتمام شہریوں کے تئیں نیک خواہشات کا اظہار کیا،نیز ان کے لیے امن، خوشی اور خوشحالی کی دعاکی۔

*********

 

 

 

ش ح ۔ٖک ح۔  ت ع

U. No.4509


(Release ID: 2087504) Visitor Counter : 8


Read this release in: English