مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا كی جانب سے "ٹیلی کام کنزیومر پروٹیکشن (بارہویں ترمیم) ریگولیشنز، 2024" (08 کا 2024) اور "ٹیلی کمیونیکیشن ٹیرف (سترویں ترمیم) آرڈر، 2024" (2024 کا 02) جاری
Posted On:
23 DEC 2024 6:42PM by PIB Delhi
ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹرائی) نے آج "ٹیلی کام کنزیومر پروٹیکشن (بارہویں ترمیم) ریگولیشنز، 2024" (2024 کا 08 (جو "ضابطے" کے نام سے موسوم ہے اور "ٹیلی کمیونیکیشن ٹیرف (سترویں ترمیم) آرڈر 2024" (2024 کا 02) (جسے "ٹی ٹی او" ہے) جاری کیا۔ ریگولیشن اور ٹی ٹی او کا مکمل متن ٹرائی کی ویب سائٹ www.trai.gov.in پر دستیاب ہے۔
ٹرائی نے ٹیلی کام کنزیومر پروٹیکشن ریگولیشنز، 2012 (ٹی سی پی آر) کا جائزہ لینے کے لیے 26 جولائی 2024 کو ایک مشاورتی پیپر جاری کیا تھا۔
اس مشاورتی کاغذ میں متعلقہ اسٹیک ہولڈرز یعنی صارفین اور ٹیلی کام سروس پرووائیڈرز کے مفاد میں خاص طور پر ٹیرف کی دستیابی کے انتخاب، واؤچرز کی درستگی، واؤچرز کی کلر کوڈنگ اور واؤچرز کی مالیت کے مسائل پر توجہ دی گئی تھی۔ 21 اکتوبر 2024 کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے مشاورتی کاغذ پر اوپن ہاؤس ڈسکشن کا انعقاد کیا گیا تھا۔
ضوابط کی نمایاں خصوصیات حسب ذیل ہیں:
(1) وائس اور ایس ایم ایس کے لیے علیحدہ اسپیشل ٹیرف واؤچر کو لازمی قرار دینا تاکہ صارفین کو ان خدمات کی ادائیگی کا اختیار فراہم کیا جا سکے جن کی انہیں عام طور پر حاجت ہوتی ہے اور صارفین کے مخصوص طبقوں کو خاص طور پر بزرگ لوگوں اور دیہی علاقوں میں رہنے والوں کو فائدہ فراہم کرنا؛
(2) صارفین کے فائدے کے لیے اسپیشل ٹیرف واؤچر اور کومبو واؤچرز کے لیے معیاد کی مدت موجودہ نوے (90) دنوں سے بڑھا کر تین سو پینسٹھ (365) دن کر دی گئی ہے۔
(3) واؤچرز کی کلر کوڈنگ جیسا کہ یہ فیزیكل شکل میں موجود ہے آن لائن ری چارجز کی اہمیت کے پیش نظر ختم کر دیا گیا ہے۔
(4) ٹی ٹی او (50 ویں ترمیم) آرڈر 2012 کے ذریعے فراہم کردہ 10 روپے کی مالیت کے کم از کم ایک ٹاپ اپ واؤچر کے مینڈیٹ کو برقرار رکھتے ہوئے، صرف ٹاپ اپ واؤچر کے لیے 10 روپے اور اس سے زیادہ کی ریزرویشن کو ختم کر دیا گیا ہے۔
ٹی سی پی آر میں کی گئی ترامیم سے مطابقت كے لیے ٹیلی کمیونیکیشن ٹیرف آرڈر 1999 میں ایس ٹی وی اور سی وی کی تعریفوں میں یہ ترامیم کی گئی ہیں ۔
وضاحتی یادداشتیں ٹیلی کام کنزیومر پروٹیکشن (بارہویں ترمیم) ریگولیشنز، 2024 اور ٹیلی کمیونیکیشن ٹیرف (سترویں ترمیم) آرڈر، 2024 کے ساتھ منسلک ہیں۔
******
ش ح۔ع س۔ س ا
U.No:4488
(Release ID: 2087405)
Visitor Counter : 17