امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

محکمہ امور صارفین 24 دسمبر 2024 کو صارفین کے قومی دن کے موقع پر’جاگو گراہک جاگو ایپ‘، ’جاگرتی ایپ‘ اور ’جاگرتی ڈیش بورڈ‘  لانچ کرے گا تاکہ صارفین کو  غلط طریقوں سے بچایا جا سکے


یہ ایپس گپت طریقوں  کے خلاف ازخود کارروائی کرنے میں سی سی پی اے  کی صلاحیت کو کافی حد تک بڑھا  ئے گا

سی سی پی اے نے اس سے قبل ای کامرس پلیٹ فارمز کے ذریعہ اپنائے گئے ڈارک پیٹرن کا از خود نوٹس لیا تھا۔ ای کامرس پلیٹ فارموں نے  سی سی پی ا ے مداخلت کے بعد اصلاحی کارروائی کی

Posted On: 22 DEC 2024 3:16PM by PIB Delhi

محکمہ امور صارفین 24 دسمبر 2024 کو قومی صارف دن کے موقع پر عوامی استعمال کے لیے ’جاگو گراہک جاگو ایپ‘، ’جاگرتی ایپ‘ اور ’جاگرتی ڈیش بورڈ‘ کو لانچ کرے گا۔

حکومت کی وسیع حکمت عملی اور ڈیجیٹل دور میں صارفین کے تحفظ کو مستحکم کرنے اور ای کامرس نیز آن لائن خدمات میں ناجائز طریقوں کو روکنے کی جاری کوششوں کے تحت، مرکزی صارف تحفظ اتھارٹی نے 2023 میں ’غلط طریقۂ کارکی  روک تھام  اور ریگولیشن‘ کے لیے رہنما خطوط جاری کیے تھے اور 13 ڈارک پیٹرنز کی نشاندہی کی تھی، جن میں جھوٹ موٹ کی فوری ضرورت، باسکٹ اسنیکنگ، کنفرم شیمنگ، زبردستی عمل، سبسکرپشن ٹریپ، انٹرفیس مداخلت، بیٹ اینڈ سوئچ، ڈرپ پرائسنگ، ڈسگائزڈ اشتہارات اور نیگنگ، ٹرک ورڈنگ، ساس بلنگ اور روگ مالویئر شامل ہیں۔

سی سی پی اے نے قبل ازیں انڈگو ایئر لائنز اور بک مائی شو کو صارفین کے تحفظ کے قانون، 2019 کے تحت اشتہارات کی گمراہ کن نوعیت اور ڈارک پیٹرنز کی وجہ سے نوٹس جاری کیے تھے۔

یہ بات مرکزی صارف تحفظ اتھارٹی (سی سی پی اے) کی توجہ میں آئی کہ بک مائی شو نے صارفین سے تصدیق شدہ ٹکٹ کی بکنگ کے بعد اضافی چارجز لاگو کیے تھے۔ ہر ٹکٹ پر ایک روپیہ اضافی چارج بک سُمائیل کی مد میں پیشگی منتخب ہو کر صارف کی رضامندی کے بغیر شامل کیا گیا تھا۔ یہ ’باسکٹ اسنیکنگ‘ کے طور پر جانا گیا جو ڈارک پیٹرنز کی رہنما ہدایات کے تحت شامل ہے۔ سی سی پی اے کی مداخلت کے بعد، بک مائی شو نے ’باسکٹ اسنیکنگ‘ کے مسئلے کو حل کیا اور صارفین کو یہ اختیار دیا کہ وہ چاہیں تو بک سُمائیل کے لیے عطیہ دیں یا نہیں۔

قومی صارفین  ہیلپ لائن پر دائر شکایات کی بنیاد پر، مرکزی صارف تحفظ اتھارٹی نے انٹرفلوب ایوی ایشن لمیٹڈ (انڈگو ایئرلائن) کو ’کنفرم شیمنگ‘ اور سیٹ کی تفویض کے بارے میں غیر شفاف مواصلات کے حوالے سے غیر منصفانہ تجارتی طریقوں اور ڈارک پیٹرن کے لیے نوٹس جاری کیا۔

سی سی پی اے کی مداخلت کے بعد، انڈگو ایئر لائن نے اس مسئلے کو حل کیا اور ورڈنگ کو ’’نہیں، میں سفر میں اضافہ نہیں کروں گا‘‘ میں تبدیل کیا، جس سے وضاحت اور غیر جانبداری یقینی بنائی گئی۔ پہلے استعمال ہونے والی ورڈنگ ’’نہیں، میں خطرہ مول لوں گا‘‘ تھی جو ’کنفرم شیمنگ‘ تھی، جو کہ ایک گمراہ کن طریقۂ کار ہے۔ ایک اور مسئلے میں ایئرلائن کو ’’سیٹ انتخاب‘‘ صفحے پر ’’اسکپ‘‘ بٹن سے متعلق مسئلہ حل کرنے کی ہدایت کی گئی اور ویب چیک ان صفحے کا مکمل جائزہ اور ڈیزائن دوبارہ کرنے کی ہدایت دی گئی۔ اس کے مطابق، ایئرلائن نے ’ترجیحی سیٹنگ‘ کے مسئلے کو اپنے ویب سائٹ یا ایپ میں تبدیلی کر کے حل کیا اور ’’اسکپ بٹن‘‘ کے بائیں طرف ایک ڈس کلیمر فراہم کیا کہ ’’آپ پریفرینشل سیٹ انتخاب کو چھوڑ کر اپنی بکنگ مکمل کر سکتے ہیں۔ انڈگو آپ کے سفر سے پہلے ایک سیٹ خود مختار طور پر تفویض کرے گا‘‘۔

اپنی قانون سازی کی غرض کے تحت، سی سی پی اے نے متعلقہ فریقین کے ساتھ متعدد ملاقاتیں کیں اور انہیں ڈارک پیٹرنز کے استعمال سے گریز کرنے کی درخواست کی جو کہ صارفین کے تحفظ کے قانون 2019 کے تحت غیر منصفانہ تجارتی طریقے ہیں۔ سی سی پی اے نے اپنے صارفین کی آگاہی کو بڑھانے کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ڈارک پیٹرنز کے بارے میں معلوماتی پوسٹس، ویڈیوز اور کہانیاں شائع کی ہیں۔ سی سی پی اے نے اپنے نیشنل کنزیومر ہیلپ لائن ٹیم کو بھی ڈارک پیٹرنز سے متعلق شکایات کے مؤثر حل کے لیے تربیت دی ہے۔

محکمہ امور صارفین  اب ای کامرس پلیٹ فارمز پر گمراہ کن طریقوں کی شناخت کے لیے وسائل اور ذرائع سے لیس ہے اور صارفین کو ان آلات کے ذریعے جلد ہی بااختیار بنانے والا ہے۔ اس تحقیقاتی کام کا حصہ جو طلباء پرنس امان اور نیمیت مشرا، این سی سی لیب، ڈیپارٹمنٹ آف الیکٹرانکس انجینئرنگ، آئی آئی ٹی (بی ایچ یو) نے انجام دیا، تین ایپس تیار کی گئی ہیں، جن کے نام ہیں؛ ’جاگو گراہک جاگو ایپ‘، ’جاگرتی ایپ‘ اور ’جاگرتی ڈیش بورڈ‘۔ یہ ایک ذہین سائبر فزیکل نظام کا حصہ ہیں جو بروقت میں کام کرتا ہے اور ایئراؤٹ اے آئی سپر کمپیوٹر پر نیشنل سپر کمپیوٹنگ مشن کے تحت چلتا ہے۔ یہ جدید سسٹم ای کامرس پلیٹ فارمز پر موجود ٹیکسٹ اور ڈیزائن جیسے عناصر کا تجزیہ کرتا ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا انہیں صارف کی نفسیات پر اثر انداز ہونے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

’جاگو گراہک جاگو ایپ‘ ای کامرس کی تمام یو آر ایل کے بارے میں ضروری معلومات فراہم کرتی ہے اور صارف کو اس بارے میں ہوشیار کرتی ہے کہ کوئی یو آر ایل غیر محفوظ ہو سکتی ہے اور اس پر احتیاط کی ضرورت ہو سکتی ہے۔ اسی دوران، ’جاگرتی ایپ‘صارفین کو ایسی یو آر ایل رپورٹ کرنے کی اجازت دیتی ہے جہاں انہیں شبہ ہو کہ وہاں ایک یا زیادہ غلط طریقۂ کار موجود ہیں جنہیں غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔ یہ رپورٹس اس کے بعد شکایات کے طور پر مرکزی صارف تحفظ اتھارٹی (سی سی پی اے) کو درج کی جاتی ہیں تاکہ ممکنہ طور پر ان کا ازالہ اور بعد کی کارروائی کی جا سکے۔ اس کے علاوہ، سی سی پی اے کو ’جاگرتی ڈیش بورڈ‘ کے ذریعے مضبوط کیا جا رہا ہے، جو ای کامرس یو آر ایل پر موجود مذکورہ ڈارک پیٹرنز کے لیے بروقت کی رپورٹس تیار کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے، جو آن لائن صارف کے تعاملات کی مؤثر نگرانی اور ریگولیشن کی صلاحیت کو بڑھاتا ہے۔ یہ حل سی سی پی اے کو ڈارک پیٹرنز کی شناخت میں مدد دے گا، صارف کے تنازعات کے حل کی رفتار کو تیز کرے گا اور ان طریقوں کو روکنے میں مدد دے گا جو صارف کے مفادات کے لیے نقصان دہ ہیں۔

مندرجہ بالا اقدامات کے ذریعے محکمہ کا مقصد:

  • ایک شفاف اور منصفانہ ڈیجیٹل مارکیٹ پلیس تخلیق کرنا جہاں صارفین بغیر کسی دھوکہ دہی یا جبر کے باخبر فیصلے کر سکیں۔
  • صارفین کو ان کے حقوق کے بارے میں آگاہ کرنا۔
  • ای کامرس پلیٹ فارمز کو اس طرح کے طریقوں کو روکنے کے لیے ریگولیٹ کرنا، جیسے سبسکرپشن ٹریپ، جہاں صارفین کو غیر محسوس طریقے سے بار بار ادائیگیوں کے لیے سائن اپ  یا گمراہ کن مصنوعات کی پیشکش  کی جاتی ہے۔
  • کمپنیوں کو اخلاقی ڈیزائن کے طریقوں کو اپنانے کی ترغیب دینا جو صارف کے حقوق اور شفافیت کو ترجیح دیتے ہیں۔

******

ش ح۔ ش ا ر۔  ول

Uno-4427


(Release ID: 2087018) Visitor Counter : 16


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil