وزارت دفاع
آتم نربھر بھارت: وزارت دفاع نے ہندوستانی فوج کے لیے کے 9 وی اے جے آر اے- ٹی سیلف پروپلڈ ٹریکڈ آرٹلری گنوں کے لیے ایل اینڈ ٹی کے ساتھ 7,629 کروڑ روپے کا معاہدہ کیا
Posted On:
20 DEC 2024 4:54PM by PIB Delhi
وزارت دفاع نے لارسن اینڈ ٹوبرو لمیٹڈ کے ساتھ 7,628.70 کروڑ روپے کی کل لاگت سے بائی (بھارتی) زمرے کے تحت ہندوستانی فوج کے لئے 155 ملی میٹر/52 کیلیبر ے 9 وی اے جے آر اے- ٹی سیلف پروپلڈ ٹریکڈ آرٹلری گنوں کی خریداری کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ اس معاہدے پر وزارت کے سینئر افسران اور ایل اینڈ ٹی کے نمائندوں نے 20 دسمبر 2024 کو نئی دہلی کے ساؤتھ بلاک میں دفاعی سکریٹری جناب راجیش کمار سنگھ کی موجودگی میں دستخط کیے ۔
کے 9 وی اے جے آر اے- ٹی کی خریداری آرٹلری کی جدید کاری کو متحرک کرے گی اور ہندوستانی فوج کی مجموعی آپریشنل تیاری کو بڑھا دے گی۔ یہ ورسٹائل آرٹلری گن، اپنی کراس کنٹری موبلٹی کے ساتھ، ہندوستانی فوج کی فائر پاور کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گی اور گہرائی سے درستگی کے ساتھ حملہ کرنے کے قابل بنائے گی اور اس کی مہلک فائر پاور تمام خطوں میں توپ خانے کی صلاحیت کو تقویت دے گی۔ جدید ٹیکنالوجی سے لیس گن اعلیٰ درستگی اور فائر کی اعلی شرح کے ساتھ طویل فاصلے تک مہلک فائر کو پہنچانے کی صلاحیت رکھتی ہے اور اونچائی والے علاقوں میں زیرو درجہ حرارت میں اپنی پوری صلاحیت کے ساتھ کام کر سکے گی۔
یہ پروجیکٹ چار سالوں کی مدت میں نو لاکھ سے زیادہ افرادی دنوں کا روزگار پیدا کرے گا اور مختلف ہندوستانی صنعتوں بشمول ایم ایس ایم ایز کی فعال شرکت کی حوصلہ افزائی کرے گا۔ یہ پروجیکٹ 'میک ان انڈیا' پہل کے ساتھ ہم آہنگ'آتم نر بھر بھارت' کا ایک قابل فخر پرچم بردار ہوگا۔
******
ش ح۔ ا ک۔ رب
U. No. 4378
(Release ID: 2086581)
Visitor Counter : 15