خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت
بیکری اور کنفیکشنری کمپنیوں کے ساتھ گول میز بات چیت
Posted On:
18 DEC 2024 7:07PM by PIB Delhi
سکریٹری، فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریزڈاکٹر سبرت گپتانے 18 دسمبر 2024 کو نئی دہلی کے وگیان بھون اینیکسی میں بیکری اور کنفیکشنری کے ذیلی شعبے کے کاروباری رہنماؤں کے ساتھ ایک گول میز بات چیت کی صدارت کی۔اس بحث نے صنعت کو درپیش چیلنجوں پر غور کرنے اور اس کی ترقی اور عالمی مسابقت کو آگے بڑھانے کے لیے قابل عمل حل تلاش کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کیا۔

بات چیت میں معیاری خام مال کی دستیابی کو بڑھانے، سپلائی چین کو ہموار کرنے اور بڑے اور چھوٹے پیمانے کے دونوں صنعت کاروں کی مدد کے لیے ریگولیٹری اصلاحات کے مواقع پر بات ہوئی۔ صنعت کے نمائندوں نے ویلیو چین میں سرمایہ کاری میں اضافے کے امکانات کو بھی اجاگر کیا، جس میں چھوٹے پیمانے پر اور خاص قسم کے مینوفیکچررز کو مزید پیمانے پر کام کرنے اور صارفین کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے قابل بنانے پر توجہ دی گئی۔ غیر رسمی شعبے کی اکائیوں کو باضابطہ ماحولیاتی نظام میں ضم کرنے کو کارکردگی، توسیع پذیری، اور معیار کو بہتر بنانے کے لیے ایک اہم قدم کے طور پر اجاگر کیا گیا۔

کاروبار کرنے میں آسانی کو بڑھانا ایک اہم موضوع کے طور پر ابھرا، جس میں ریگولیٹری فریم ورک کو آسان بنانے اور کاروباری ماحول کو مزید قابل بنانے کے لیے پالیسیوں کو ہم آہنگ کرنے کی تجاویز ہیں۔ پائیداری اور جدت طرازی بھی توجہ کے کلیدی شعبے تھے، جن میں ٹیکنالوجی کو اپنانے اور کوکو ا کی گھریلو پیداوار کو بڑھانے کے لیے سفارشات شامل ہیں تاکہ غیر استعمال شدہ مواقع کو کھولا جا سکے۔
بات چیت میں مہارت کی ترقی اور صلاحیت سازی خاص طور پر چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے لیے، جدت طرازی اور ترقی کو فروغ دینے کے لیےکے پروگراموں کی اہمیت پر غور کیا گیا ۔ مزید برآں، شرکاء نے پروسیسرڈ فوڈز کے فوائد کو فروغ دینے اور مقامی مارکیٹ میں وسیع پیمانے پر قبولیت کی حوصلہ افزائی کے لیے صارفین کی آگاہی کے اقدامات کی ضرورت کو اجاگر کیا۔
سکریٹری،فوڈ پراسیسنگ نے شرکاء کو ان کے خدشات کو دور کرنے اور پیش رفت کو آگے بڑھانے کے لیے باہمی تعاون پر مبنی نقطہ نظر کو فروغ دینے کے لیے وزارت کے عزم کا یقین دلایا۔ انہوں نے شراکت داری کی اہمیت، ویلیو چین کو مضبوط بنانے اور صنعت کے لیے ایک قابل عمل ماحولیاتی نظام کی تشکیل پر روشنی ڈالی۔ صنعت کے اراکین کو مشورہ دیا گیا کہ وہ انوسٹ انڈیا کے ساتھ جڑیں اور چیلنجوں سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کے لیے مزید قابل عمل حکمت عملی تیار کرنے کے لیے تفصیلی نمائندگی جمع کرائیں۔
***
(ش ح۔اص)
UR No 4249
(Release ID: 2085882)