وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

ڈاکٹر رام کرشن راجپوت نے اپنا بیش قیمتی آرکائیول مجموعہ نیشنل آرکائیوز آف انڈیا کو عطیہ کیا

Posted On: 18 DEC 2024 4:55PM by PIB Delhi

ڈاکٹر رام کرشن راجپوت، جو کہ اترپردیش کے ایک ممتاز ماہر تعلیم، صحافی اور  مصنف ہیں، نے اپنابیش قیمتی آرکائیو مجموعہ نیشنل آرکائیوز آف انڈیا کو عطیہ کیا ہے۔ اس مجموعے میں مختلف زبانوں کے قدیم نسخے، تصاویر، نایاب کتابیں، ہاتھ سے لکھے ہوئے نقشے اور مقامی ٹیکسٹائل ڈیزائنرز کے ہزاروں ڈیزائن شامل ہیں۔ نیشنل آرکائیوز نے اس انمول ورثے کو "ڈاکٹر رام کرشن راجپوت کلیکشن" کے نام سے محفوظ کرنے کا فیصلہ کیا

ہے۔https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001TATP.jpg

17 دسمبر 2024 کو، نئی دہلی میں نیشنل آرکائیوز میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران، ڈاکٹر رام کرشن راجپوت نے، اپنے خاندان کے ساتھ، باضابطہ طور پر اپنے دستاویزی مجموعہ کو نیشنل آرکائیوز کے ڈائریکٹر جنرل، جناب ارون سنگھل کے حوالے کرنے کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے۔ ڈاکٹر راجپوت اور ان کی اہلیہ، اتر پردیش کی سابق ایم ایل اے محترمہ ارمیلا راجپوت، کو نیشنل آرکائیوز نے روایتی انداز میں اعزاز سے نوازا۔

80 سالہ ڈاکٹر رام کرشن راجپوت کا تعلق اتر پردیش کے ضلع فرخ آباد سے ہے اور وہ کالج پرنسپل کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ ان کے پاس ہندی، پالیٹیکل سائنس اور اقتصادیات میں پوسٹ گریجویٹ ڈگری کے ساتھ ساتھ ڈی لِٹ کی ڈگری موجود ہے۔ انہوں نے تاریخ، آثار قدیمہ، سیاحت، ادب، صحافت، دلت ادب، اور شخصیت کی ترقی جیسے موضوعات پر 60 سے زیادہ کتابیں تصنیف کی ہیں۔ ان کی تحریریں متعدد رسالوں میں شائع ہو چکی ہیں، جن میں پرگیہ ساہتیہ، گیان گنگا، فرخ آباد: ہماری وراثت، شہید اسمرتی، پرتبھا، دلت اسمیتا، دیوپتھ، اور لودھی درپن شامل ہیں۔ ڈاکٹر راجپوت کو متعدد اعزازات سے بھی نوازا جا چکا ہے، جن میں اتر پردیش حکومت کا ساہتیہ بھوشن ایوارڈ اور ہندوستانی اکیڈمی اور ہندوستانی دلت ادب اکیڈمی کے اعزازات شامل ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00247XV.jpg

اس موقع پر ڈاکٹر راجپوت نے ان حالات کا ذکر کیا جن کی وجہ سے وہ گزشتہ 50 برسوں میں قدیم نوادرات جمع کر رہے تھے۔ ان کے ذخیرے میں نہ صرف دستاویزی مواد بلکہ ٹیراکوٹا کے نمونے، پتھر اور دھات کے مجسمے، سکے، فن پارے، مہریں، ہتھیار اور متعدد دیگر اشیاء شامل ہیں۔ تقریب میں ضلع فرخ آباد کی کئی سرکردہ شخصیات نے بھی شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003SA4V.jpg

نیشنل آرکائیوز اس مجموعے کو محفوظ کرنے اور ڈیجیٹائزیشن کو یقینی بنائے گا۔ یہ جلد ہی اس مواد کو اپنے آن لائن پورٹل، ابھی لیکھ پٹل (https://www.abhilekh-patal.in/jspui/)پر محققین اور عام لوگوں کے ملاحظے کے لیے دستیاب کرائے گا۔

****

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:4230


(Release ID: 2085769) Visitor Counter : 18


Read this release in: English , Hindi