سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پارلیمانی سوال:-شاہراہوں پر ٹروما کیئر سروسز

Posted On: 18 DEC 2024 1:56PM by PIB Delhi

مرکزی حکومت ایک اسکیم کے تحت ورکشاپ اور تربیتی پروگرام کا نفاذ کرتی ہے جس کا مقصد انسانی وسائل کی ترقی ہے، جس میں ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ٹرانسپورٹ محکموں کو شامل کیا گیا ہے۔ اس اسکیم کا مقصد ایس آر ٹی یو ایس / ایس ٹی یو ایس / ایس ٹی سی ایس اور ٹریفک پولیس  محکموں کے افسران کو قواعد و ضوابط، روڈ سیفٹی سے متعلق اقدامات، حادثات کی تحقیقات، ڈیجیٹل اقدامات، شہری سہولت کے اقدامات، عوامی نقل و حمل میں انٹیلیجنٹ ٹرانسپورٹیشن سسٹم کے نفاذ اور ٹرانسپورٹ سے متعلق دیگر مسائل کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ہے۔ اس اسکیم کے تحت پچھلے تین مالی سالوں میں 7,713 افسران کو تربیت دی گئی ہے۔

حکومت نے روڈ سیفٹی ایڈووکیسی اسکیم نافذ کی ہے تاکہ مختلف ایجنسیوں کو سڑک تحفظ کے بارے میں آگاہی بڑھانے اور سڑک تحفظ کے پروگرام چلانے کے لیے مالی امداد فراہم کی جا سکے۔ اس اسکیم کے تحت مختلف ایجنسیوں نے پہلے  ریسپونڈنٹ ٹریننگ پروگرام کا انعقاد کیا ہے۔

سینٹر آف ایکسیلنس فار روڈ سیفٹی (سی او ای آر ایس) جو آئی آئی ٹی مدراس میں واقع ہے، نے 4 ریاستوں، یعنی تمل ناڈو، ہریانہ، جھارکھنڈ اور کرناٹک کے 497 پولیس افسران کو سائنٹفک کریش انویسٹی گیشن کے بارے میں تربیت دی ہے، جس میں روٹ کاز اینالیسس میٹرکس فریم ورک استعمال کیا گیا ہے، جسے سی او ای آر ایس نے تیار کیا ہے۔

نیشنل ہائی ویزاتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی) نے ایچ ایل ایل لائف کیئر لمیٹڈ کے ساتھ ایک مفاہمت نامہ (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں، جس کا مقصد انسی ڈینٹ منیجمنٹ سروسز (یعنی ایمبولینس/کرین/پٹرولنگ گاڑیاں) سے متعلق سڑک پر تعینات عملے کی تربیت اور صلاحیتوں میں اضافہ کرنا، حادثہ کے شکار افراد کو مستحکم کرنا، مریضوں کی محفوظ منتقلی اور دیکھ بھال، مؤثر ٹریفک مینجمنٹ، شفٹ کے معیار کے مطابق  آزادانہ نقل و حمل میں رکاوٹ کو دور کرنا، فرسٹ ایڈ کی تربیت، تمام ایمرجنسی سروسز اور مقامی سیفٹی کونسلز کے ساتھ تعلقات برقرار رکھنا شامل ہیں۔

نیشنل پروگرام فار پریونشن اینڈ مینجمنٹ آف ٹراما اینڈ برن انجریز کے تحت، مختلف ریاستوں/یوٹیز کے 53 نرسوں اور ڈاکٹروں کو 11 نومبر 2024 سے ڈاکٹر آر ایم ایل اسپتال، نئی دہلی میں ٹراما مینجمنٹ کی تربیت دی گئی ہے۔

قومی شاہراہوں پر انسی ڈنٹ منیجمنٹ سروسز کو مضبوط کرنے کے لیے نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی) نے 20 مارچ 2018 کو پالیسی گائیڈلائنز جاری کی ہیں جن کا نمبر 12.19 ہے۔ ان گائیڈلائنز میں قومی شاہراہوں پر ریسکیو ایمبولینسز اور پٹرول گاڑیوں کے لیے لازمی ساز و سامان کی فہرست اور اس کی وضاحتیں فراہم کی گئی ہیں۔ ان گائیڈلائنز میں ایمبولینسز اور پٹرول گاڑیوں کی وضاحت، برانڈنگ اور شناخت بھی مقرر کی گئی ہے۔ مزید یہ کہ گائیڈلائنز میں ہائی وے پٹرولنگ گاڑیوں میں انسانی وسائل کی ضروریات اور ایمبولینسز میں ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشنز کی ضروریات بھی شامل ہیں۔

یہ معلومات سڑک نقل  وحمل اور شاہراہوں کےمرکزی  وزیر جناب نتن گڈکری نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔

*********

U.No:4209

ش ح۔م م ۔ ص ج


(Release ID: 2085640) Visitor Counter : 21


Read this release in: English , Hindi , Tamil