زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کسانوں کو مدد فراہم کرنے سےمتعلق اقدامات

Posted On: 17 DEC 2024 3:04PM by PIB Delhi

حکومت زرعی سپلائی چین کو مضبوط کرنے، متبادل مارکیٹنگ چینلز بنانے اور کسانوں کے لئے منافع بخش قیمتوں کو یقینی بنانے کے لیے مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ کو کم کرنے کے لیے مختلف اسکیمیں نافذ کرتی ہے۔ ان اقدامات میں قومی زرعی مارکیٹ(ای- این اے ایم) ، 10,000 فارمر پروڈیوسر آرگنائزیشنز (ایف پی اوز) کی تشکیل اور فروغ کی اسکیم، ڈیجیٹل کامرس کے لیے اوپن نیٹ ورک کے ذریعے براہ راست مارکیٹ تک رسائی،زرعی بنیادی ڈھانچہ فنڈ(اے آئی ایف)، زرعی مارکیٹنگ کے لیے مربوط اسکیم(آئی ایس اے ایم) اور پردھان منتری اناداتا آئے سنرکشن ابھیان کے تحت قیمت کی حمایت (پی ایم –اے اے ایس ایچ اے)شامل ہیں ۔

مارکیٹنگ ریسرچ اینڈ انفارمیشن نیٹ ورک(ایم آرآئی ایم) ،آئی ایس اے ایم کی ایک ذیلی اسکیم، زرعی اجناس کی قیمتوں اور آمد کے بارے میں روزانہ کی بنیاد پر اپ ڈیٹ فراہم کرتی ہے۔ یہ اسکیم3,771 مارکیٹ یارڈز پر محیط ہے،جو300 سے زیادہ اشیاء کی تلاش اورکھوج بین کرتا ہے۔یہ معلومات ڈیجیٹل پلیٹ فارمز جیسے اے جی مارکنیٹ پورٹل،ای۔این اے ایم پورٹل، کسان سوویدھا وغیرہ کے ذریعے پھیلائی اورلوگوں تک پہنچائی جاتی ہیں۔

پائدار زراعت کے لئے قومی مشن (این ایم ایس اے) بدلتی ہوئی آب و ہوا کے مطابق زراعت کو لچکدار بنانے کے لیے حکمت عملی تیار کرتا ہے اور ان پر عمل درآمد کرتا ہے۔ پائدار زراعت کے لئے قومی مشن (این ایم ایس اے)کے تحت،پرڈروپ مور کروپ(پی ڈی ایم سی) اسکیم، مائیکرو اریگیشن ٹیکنالوجیز کے ذریعے پانی کے استعمال کی کارکردگی کو بہتر بناتی ہے اور رین فیڈ ایریا ڈیولپمنٹ (آراے ڈی) اسکیم انٹیگریٹڈ فارمنگ سسٹمز (آئی ایف ایس) پر توجہ مرکوز کرتی ہے تاکہ پیداوار میں اضافہ ہو اور موسمیاتی تغیرات کے خطرات کو کم کیا جا سکے۔ باغبانی سے متعلق مربوط ترقی کے لیے مشن (ایم آئی ڈی ایچ) اور زرعی جنگلات اور قومی بانس مشن بھی آب و ہوا کی لچک کو بڑھانے کے لیے کام کرتے ہیں۔

پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا (پی ایم ایف بی وائی) موسم کے اشاریہ پر مبنی ری اسٹرکچرڈاورموسمیات پر مبنی فصل انشورنس اسکیم (آرڈبلیو بی سی آئی ایس) کے ساتھ فصل کی بربادی کے خلاف ایک جامع انشورنس کور فراہم کرتی ہے۔ یہ اسکیمیں قدرتی آفات کی وجہ سے فصل کے نقصان ہونے اور اس سے وابستہ نقصانات سے متاثرہ کسانوں کو مالی مدد فراہم کرتی ہیں۔

مرکزی اسپانسر شدہ اسکیم’’توسیع اصلاحات کے لیے ریاستی توسیعی پروگراموں کی حمایت‘‘ کو 28 ریاستوں اور 5 مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 739 اضلاع میں نافذ کیا گیا ہے۔ یہ اسکیم کسانوں کی تربیت،اشیا کے مظاہروں اور نمائش اورمقامات کے دورے وغیرہ جیسی مختلف سرگرمیوں کے ذریعے کسانوں کے لیےماحول دوست مواقع اور توسیع فراہم کرتی ہے۔ کرشی وگیان کیندرز (کے وی کیز) کے ذریعے انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ کسانوں کے درمیان زراعت اور اس سے وابستہ شعبوں میں جدید ترین ٹیکنالوجی کو پھیلاتی ہے۔ کرشی وگیان کیندرز (کے وی کیز)زراعت سے متعلق تربیت اور محل وقوع کی مخصوص ٹیکنالوجی اور کاشتکاری کے نظام پر بھی تعاون فراہم کرتا ہے۔ حکومت وقتاًفوقتاًزرعی پالیسی کی تشکیل میں کسانوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ رابطہ کرتی رہتی ہے۔

زراعت اور کسانوں کی بہبود کے وزیر مملکت جناب رام ناتھ ٹھاکر نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات دی۔

********

( ش  ح ۔ م م ع ۔  م  ا )

UNO: 4156


(Release ID: 2085377) Visitor Counter : 30
Read this release in: English , Hindi , Tamil