بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پارلیمنٹ سوال:- سیاحتی مقامات کے طور پر لائٹ ہاؤسز کا استعمال

Posted On: 17 DEC 2024 3:40PM by PIB Delhi

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات دی کہ 10   ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں سیاحت کے مقاصد کے لیے کل 75 لائٹ ہاؤسز کی نشاندہی کی گئی ہے (فہرست ضمیمہ-1 کے طور پر منسلک ہے۔) تمل ناڈو کے مہابلی پورم میں لائٹ ہاؤس سیاحت کے مقاصد کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) موڈ میں تیار کیا جا رہا ہے۔

منتخب لائٹ ہاؤسز میں سیاحت کے مقصد کے لیے میوزیم، ایمفی تھیٹر، اوپن ایئر تھیٹر، کیفے ٹیریا، چلڈرن پلے ایریا، گیزبو، لینڈ اسکیپنگ اور لفٹ جیسی بنیادی سہولیات تیار کی گئی ہیں۔

فی الحال تمل ناڈو میں مہابلی پورم لائٹ ہاؤس میں سیاحت پی پی پی موڈ میں ترقی کے مراحل میں ہے۔

 

ضمیمہ ایک

سیاحتی مقاصد کے لیے تیار کیے گئے 75 لائٹ ہاؤسز کی فہرست:

 

نمبر شمار

ریاستیں /مرکز کے زیر انتظام علاقے

لائٹ ہاؤسز کی تعداد

لائٹ ہاؤسز کے نام

1.

انڈمان اور نکوبار جزائر

2

نارتھ پوائنٹ، پورٹ کارن والس

2.

آندھرا پردیش

10

رامایاپٹنم، مچھلی پٹنم، انترویدی، سیکرامنٹو، وکلپوڈی، سانتاپلی، کلننگپٹنم، بارووا، ووداریو، پوڈیماڈاکا

4.

گوا

1

اگوڈا

5.

گجرات

17

مانڈوی، راولپیر، سمیانی، اوکھا، کچھی گڑھ، پوربندر، منگرول، جعفرآباد، جیگری، النگ، گھوگھا، ہزیرہ، ولسادکھڑی، گوپ ناتھ، ویراول، دوارکا، عمرگاؤں

6.

کرناٹک

5

تادری، بھٹکل، کاپ، سورتھکل، کنڈاپور

7.

کیرالہ

11

کننور، پوننی، چیتوائی، وائپن، الاپپوزا، والیا زہکل، تھانگسیری، اینجینگو، وزینجم، اجی کوڈ، کدلور پوائنٹ

8.

مہاراشٹر

6

اُتن پوائنٹ، کورلائی قلعہ، جئے گڑھ، رتناگیری، وینگورلا پوائنٹ، کیلشی

9.

اوڈیشہ

5

گوپال پور، پوری، چندر بھاگا، پارادیپ، فالس پوائنٹ،

10.

تمل ناڈو

15

کنیا کماری، کتھنکولی، مناپڈ، کیلاکاری، دھنوشکوڈی، پامبن، کرائیکل، مالی پٹنم، کوڈیکرائی، ناگاپٹنم، پومپوہار، پلیکیٹ، مٹوم پوائنٹ، مہابلی پورم، چنئی

11.

مغربی بنگال

3

تاج پور، دریا پور، ساگر جزیرہ

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ا م ۔خ م 

U. No. 4162


(Release ID: 2085333) Visitor Counter : 11


Read this release in: English , Hindi , Manipuri