مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سی-ڈاٹ اور سلیزیم سرکٹس نے ‘‘ایل ای او سیٹلائٹ کے  اجزاء اور جی این ایس ایس آر ایف فرنٹ اینڈ اے ایس آئی سی کے ڈیزائن اور ترقی’’ کے  لیےمعاہدے پر دستخط کیے

Posted On: 17 DEC 2024 10:33AM by PIB Delhi

دیسی ساختہ جدید ترین اگلی نسل کی ٹیلی مواصلات ٹیکنالوجی کی ترقی کی سمت ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے ، حکومت ہند کے محکمہ ٹیلی مواصلات (ڈی او ٹی) کے اہم ٹیلی کام آر اینڈ ڈی مرکز ، سینٹر فار ڈیولپمنٹ آف ٹیلیمیٹکس (سی-ڈاٹ) نے ‘‘ایل ای او سیٹلائٹ  کے اجزاء اور جی این ایس ایس آر ایف فرنٹ اینڈ اے ایس آئی سی کے ڈیزائن اور ترقی’’ کے لیے ایف اے بی سی آئی (فابلیس چپ ڈیزائن انکیوبیٹر) آئی آئی ٹی حیدرآباد کے اشتراک سے ایک فیبل لیس سیمی کنڈکٹر آئی پی اور ایس او سی اسٹارٹ اپ سلیزیم سرکٹس پرائیویٹ لمیٹڈ کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں ۔

اس معاہدے پر حکومت ہند کے محکمہ ٹیلی مواصلات کی ٹیلی مواصلات ٹکنا لوجی کی ترقی کے فنڈ (ٹی ٹی ڈی ایف) اسکیم کے تحت دستخط کیے گئے ہیں ۔ یہ اسکیم  جو ہندوستانی اسٹارٹ اپس ، تعلیمی اداروں اورتحقیق و ترقی کے اداروں کو فنڈ دینے کے لیے  تشکیل دی گئی ہے ، ٹیلی مواصلات کی مصنوعات اور حل کو ڈیزائن کرنے ، تیار کرنے اور ان کوتجارتی بنانے کے لیے ایک اہم معاون ہے ۔ اس کا مقصدکفایتی براڈ بینڈ اور موبائل خدمات کو فعال کرنا ہے ، جو  ہندوستان  بھرمیں ڈیجیٹل خلاء کو پُر کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

ٹیلی مواصلات ٹکنا لوجی کی ترقی کے فنڈ (ٹی ٹی ڈی ایف) کے تعاون سے سلیزیم سرکٹس ایل ای او سیٹلائٹ کے اجزاء کے لیے جدید سیمی کنڈکٹر حل تیار کرنے کے لیے تیار ہے ۔ اس پہل کا مقصد بجلی کی کارکردگی ، تیز رفتار ڈیٹا ٹرانسمیشن اور مضبوط سگنل کی سالمیت جیسے اہم چیلنجوں سے نمٹ کر ہندوستان کے سیٹلائٹ مواصلاتی ماحولیاتی نظام میں اختراع کو آگے بڑھانا ہے ۔ اینالاگ ، آر ایف اور مکسڈ سگنل ٹیکنالوجیز میں اپنی مہارت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ، سلیزیم سرکٹس اعلی کارکردگی ، قابل اعتماد مواصلاتی نظام کی تخلیق میں معاون ثابت ہوں اس کا مقصد ایل ای او سیٹلائٹ کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی ایک وسیع رینج کی حمایت کرنا ہے ، جو عالمی منڈی اور خودانحصار ، مستقبل کے لیے تیار سیٹلائٹ مواصلاتی نیٹ ورک کے لیے ہندوستان کے وژن دونوں کو پورا کرتا ہے جو شہری اور دیہی دونوں حلقوں میں رابطے کو بڑھاتا ہے ، اور اگلی نسل کی براڈ بینڈ خدمات کوفروغ دیتا ہے ۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG_5192V3S8.jpg

 

اس معاہدے پر ایک تقریب کے دوران دستخط کیے گئے جس میں سی-ڈاٹ کے سی ای او ڈاکٹر راجکمار اپادھیائے ، سلیزیم سرکٹس کے شریک بانی اور سی ای او جناب ریجن جان ، ڈاکٹر پنکج کمار دلیلا ، سی-ڈاٹ کی ڈائریکٹر محترمہ شیکھا سریواستو کے علاوہ ڈی او ٹی کے سینئر حکام ڈاکٹر پراگ اگروال ، ڈی ڈی جی (ٹی ٹی ڈی ایف) اور ونود کمار ، ڈی ڈی جی (ایس آر آئی) نے شرکت کی۔

ڈاکٹر راجکمار اپادھیائے نے مواصلاتی ضروریات کے لیے اپنے چپس تیار کرنے کی اہمیت پر زور دیا اور پروجیکٹ کے نفاذ کے دوران اس کے بنیادی ڈھانچے سمیت سی-ڈاٹ کے تعاون پر زور دیا ۔

**********

UR-4127

(ش ح۔ ش م۔اش ق)


(Release ID: 2085096) Visitor Counter : 26


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil