وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

سی ای این جے او ڈبلیو ایس نے بھارتی فوج کے لیے گولہ بارود کی معیار کی یقین دہانی، کنٹرول اور صارف کے تجربات پر تحقیق کو مضبوط کرنے کے لیے ملٹری کالج آف میٹریل مینجمنٹ کے ساتھ تعاون کیا

Posted On: 16 DEC 2024 5:39PM by PIB Delhi

ملکی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے ایک مثبت قدم کے طور پر وزارت دفاع کے تحت ہیڈکوارٹر انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف کے تینوں افواج کے  تھنک ٹینک سنٹر فار جوائنٹ وارفیئر اسٹڈیز (سی ای این جے او ڈبلیو ایس) نےجبل پور کے سیتا پہاڑی میں واقع بھارتی فوج کے تربیتی ادارہ  ملٹری کالج آف میٹریل مینجمنٹ (ایم سی ایم ایم ) کے ساتھ ایک مفاہمت نامے  (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں۔ اس ایم او یو کے تحت سی ای این جے او ڈبلیو ایس میں ‘ ایم سی ایم ایم چیئر آف ایکسیلنس’ قائم کیا جائے گا جس کا مقصد انڈین آرمی کے لئے معیار کی ضمانت، کنٹرول، اور ہتھیاروں  کے صارف ٹرائلز کے لیے معیاری پروٹوکولز اور کارروائیوں  کے قیام پر تحقیق کو مربوط کرنا ہے۔ یہ ایم او یو لیفٹیننٹ جنرل سنجے سیٹھ، کمانڈنٹ ایم سی ایم ایم اور میجر جنرل (ڈاکٹر) اشوک کمار، ڈی جی سی ای این جے او ڈبلیو ایس کے درمیان نئی دہلی میں دستخط کیا گیا تھا، جس میں لیفٹیننٹ جنرل جے پی میتھیو، چیف آف انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف بھی موجود تھے۔

اس موقع پر میجر جنرل (ڈاکٹر) اشوک کمار نے تحقیق کے ذریعے پالیسی سے متعلق سفارشات کی  ترقی کو شامل کرنے کی اہمیت پر زور دیا تاکہ تینوں افواج  کے لیے معیاری سازی کی بنیاد رکھی جا سکے۔ لیفٹیننٹ جنرل سنجے سیٹھ نے دونوں اداروں کے لیے ایک مشترکہ وژن کی اہمیت پر روشنی ڈالی، جو خود انحصار بھارت کے لیے ہم آہنگی پیدا کرے گا۔

تعاون کے اہم شعبے:

  • باہمی تعاون پر مبنی تحقیق: یہ مطالعہ جامع معیار کی ضمانت اور کنٹرول پروٹوکولز کی تیاری، خریداری اور معاہدے کے فریم ورک کو بڑھانے، معاونت کو تیز کرنے کے لیے معیاری طریقہ کار قائم کرنے اور ہندوستانی افواج کے لیے خصوصی معائنے، پروف اور سرٹیفیکیشن کے معیار کے قیام پر مرکوز ہوگا۔

 

  • صلاحیت سازی: ایم سی ایم ایم  اور سی ای این جے او ڈبلیو ایس، مختلف اسٹیک ہولڈرز کے لیے ورکشاپس، سیمینارز اور مباحثوں کا انعقاد کریں گے تاکہ دیسی مصنوعات کو فروغ دینے کے لیے رفتار پیدا کی جا سکے۔
  • علمی تخلیق: یہ مطالعہ تینوں افواج کی ضروریات کو پورا کرتے ہوئے دیسی مصنوعات  اور آتم نربھرتا کو فروغ دینے کی  کوششوں کو دستاویز ی کی جائے گا۔
  •  

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC2DCHE.JPG

 

******************

(ش ح ۔ع ح۔ ج)

U. No. 4093


(Release ID: 2084957) Visitor Counter : 12


Read this release in: English , Hindi