محنت اور روزگار کی وزارت
گزشتہ 10 سالوں میں ملک بھر میں 97 نئے ای ایس آئی اسپتالوں کی منظوری دی گئی
Posted On:
16 DEC 2024 4:25PM by PIB Delhi
ملازمین کی ریاستی انشورنس کارپوریشن(ای ایس آئی ایس) اپنے بیمہ شدہ افراد اور ان کے اہل خانہ کو ملک بھر میں 165 ای ایس آئی اسپتالوں اور 1590 ڈسپنسریوں کے نیٹ ورک کے ذریعے مکمل طبی دیکھ بھال فراہم کرتی ہے، جس میں طبی معائنہ، علاج، ادویات اور ڈریسنگز، ماہر ڈاکٹروں سے مشاورت اوراسپتال میں داخلہ شامل ہیں۔
ای ایس آئی ایس نے ملک بھر میں نئے ای ایس آئی اسپتال اور ڈسپنسریاں قائم کی ہیں۔ پچھلے دس سالوں کے دوران ای ایس آئی ایس نے ملک بھر میں 97 نئے ای ایس آئی اسپتالوں کی منظوری دی ہے۔
اس کے علاوہ، جہاں ای ایس آئی اسپتال یا کسی خاص اسپتال میں اندرون خانہ طبی خدمات دستیاب نہیں ہوتیں، وہاں ای ایس آئی مستفید افراد کو کیش لیس ان پیسنٹ طبی خدمات فراہم کرنے کے لیے عوامی/نجی اسپتالوں کے ساتھ معاہدے بھی کیے گئے ہیں۔
ملازمین کی ریاستی انشورنس کارپوریشن (ای ایس آئی ایس) نے اپنے استفادہ کنندگان کو فراہم کی جانے والی سہولتوں کو اپ گریڈ اور بہتر بنانے کے لیے اہم اقدامات کیے ہیں، جو درج ذیل ہیں:
- ای ایس آئی ایس نے ایوشمان بھارت-پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا (پی ایم جے اے وائی) کے ساتھ تعاون کیا ہے تاکہ ملک کے ان علاقوں میں جہاں ای ایس آئی طبی خدمات مناسب طور پر دستیاب نہیں ہیں، ای ایس آئی مستفید افراد کو پی ایم جے اے وائی سے منظور شدہ اسپتالوں کے ذریعے ثانوی اور تیسرے درجے کی طبی خدمات فراہم کی جا سکیں۔
- مستقل معذوری سے متعلق فائدہ (پی ڈی بی) اور محتاج افراد کے فوائد (ڈی بی) کے استفادہ کنندگان کے لیے فوائد کی شرح میں اضافہ کیا گیا ہے۔
- ایک نئی اسکیم منظور کی گئی ہے جس کے تحت وہ لوگ جنہوں نے ای ایس آئی ایس میں شراکت کی تھی لیکن پنشن کے بعد ای ایس آئی کی کوریج سے باہر ہو گئے تھے، انہیں طبی دیکھ بھال [سپر اسپیشلٹی علاج سمیت](ایس ایس ٹی) فراہم کی جائے گی۔
- بیمہ شدہ افراد(آئی پیز) اور ان کے اہل خانہ کی تفصیلات کو اپ ڈیٹ یا ترمیم کرنے کے لیے ایک آن لائن ماڈیول شروع کیا گیا ہے۔
- بیمہ شدہ افراد اور ان کے اہل خانہ کی آدھار پر مبنی توثیق رضاکارانہ طور پر فراہم کی گئی ہے تاکہ سوشل سیکیورٹی فوائد، سمیت طبی اور نقد فوائد فراہم کیے جا سکیں۔
- بیمہ شدہ افراد(آئی پیز))/بیمہ شدہ خواتین(آئی ڈبلیو) کو بلا رکاوٹ خدمات فراہم کرنے کے لیے ایک آن لائن پورٹل/فیسلٹی شروع کی گئی ہے تاکہ ای ایس آئی اسکیم کے تحت نقد فائدہ کے دعوے جمع کیے جا سکیں۔
یہ معلومات آج لوک سبھا میں محنت و روزگار کی وزیر مملکت محترمہ شوبھا کرندلاجے نے تحریری جواب میں فراہم کی۔
*******
U. No. 4087
(ش ح ۔ع ح۔ ج)
(Release ID: 2084922)