قومی انسانی حقوق کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

این ایچ آر سی نے راجستھان کے جے پور کے سوئی مان سنگھ میڈیکل کالج (ایس ایم ایس) کے جے کے لون اسپتال میں غلط خون چڑھانے پر مریض متاثرہ بچے کی سنگین حالت کی اطلاع کا از خود نوٹس لیا


چیف سکریٹری اور ڈائرکٹر جنرل آف پولیس، حکومت راجستھان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اس کی  گہرائی سے تحقیقات کا مطالبہ کیاکیونکہ اس اسپتال میں ماضی عنقریب میں اس طرح کا یہ دوسرا معاملہ ہے

رپورٹ میں متاثرہ بچے کی صحت کی صورتحال، معاوضہ، ایف آئی آر اور ذمہ داروں کے خلاف دو ہفتوں میں کارروائی کی متوقع ظاہر کی

Posted On: 16 DEC 2024 3:12PM by PIB Delhi

ہندوستان کے قومی کمیشن برائے انسانی حقوق (این ایچ آر سی)، نے میڈیا میں آئی ایک رپورٹ کا از خود نوٹس لیا ہے ، جس میں راجستھان کے جے پور کے  سوئی مان سنگھ میڈیکل کالج (ایس ایم ایس) کے جے کے لون اسپتال میں زیر علاج 10 سالہ بچے کو خون کی غلط قسم کی منتقلی کی گئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق اس کی حالت سنگین اور وہ وینٹی لیٹرسپورٹ پر ہے۔ مبینہ طور پر، لڑکے کو 5 دسمبر، 2024 اور 7 دسمبر، 2024 کوخون کے  دو مختلف قسم چڑھائے گئے۔

کمیشن نے مشاہدہ کیا ہے کہ خبر کا مواد، اگر سچ ہے تو، لڑکے کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا سنگین مسئلہ پیدا ہوتا ہے۔ ڈاکٹروں یا طبی پیشہ ور افراد کی کسی بھی قسم کی غفلت مریضوں کو ناقابل تلافی نقصان کا باعث بن سکتی ہے۔ اطلاعات کے مطابق، صرف چند ماہ قبل ایس ایم ایس ہسپتال، جے پور میں ایک 23 سالہ مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا تھا۔ اسی حکومت کے زیر انتظام طبی مراکز میں خون کی منتقلی میں غفلت  درج کئے جانے کے دو واقعات واقعی چونکا دینے والے ہیں اور کمیشن کے نزدیک باعث تشویش ہے، کیونکہ یہ مریضوں کی صحت اور زندگی کے حق کی خلاف ورزی کے مترادف ہیں۔ یہ معاملہ مکمل تحقیقات کا متقاضی ہے تاکہ اس طرح کی غفلت کے ذمہ دار افراد کی شناخت  کی جا سکے اور اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ایسے واقعات دوبارہ رونما نہ ہوں۔

اس کے مطابق کمیشن نے چیف سکریٹری اور پولیس ڈائریکٹر جنرل،  حکومت راجستھان  نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں کے اندر تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔ اس میں متاثرہ بچے کی صحت کی حالت، ایف آئی آر، ذمہ دار افراد کے خلاف کی گئی کارروائی،معاوضہ، اگر کوئی ہو،حکام کی جانب سے متاثرہ افراد کو فراہم کیا گیا ہے تو اس کی تفصیلات متوقع ہیں۔

***************

(ش ح۔ ش م۔ش ت)

U:4070


(Release ID: 2084855) Visitor Counter : 21


Read this release in: English , Hindi