وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

7ویں میزائل اور گولہ بارود (ایم سی اے) بارج ، ایل ایس اے ایم  14 (یارڈ 82) کا آغاز

Posted On: 13 DEC 2024 7:26PM by PIB Delhi

ساتویں ایم سی اے بارج، ایل ایس اے ایم 14 (یارڈ 82) کو 12 دسمبر 24 کو میرا بھیندر، مہاراشٹر ، میسرز ایس ای سی اواین  انجینئرنگ پروجیکٹس پرائیویٹ لمیٹڈ، وشاکھاپٹنم کے کے مغربی ساحل کے پانچ کے مقام پر سمندر میں اتارا گیا۔ کمیشننگ تقریب کی صدارت کموڈور اے کے کے ریڈی، اے جی ایم (پی آر)، این ڈی (ایم بی آئی) نے کی۔

ایک ایم ایس ایم ای  شپ یارڈ – میسرز ایس ای سی او این انجینئرنگ پروجیکٹس پرائیویٹ لمیٹیڈ، وشاکھاپٹنم نے 19 فروری 2021 کو آٹھ میزائل اور گولہ بارود کشتیوں کی تعمیر کا معاہدہ مکمل کیا۔ شپ یارڈ نے ان کشتیوں کو ایک ہندوستانی جہاز ڈیزائن فرم کے ساتھ مل کر مقامی طور پر ڈیزائن کیا ہے  اور اس کے بعد میری ٹائم آپریشنل صلاحیت کو یقینی بنانے کیلئے  بحریہ کی سائنس اور ٹیکنالوجی لیبارٹری، وشاکھاپٹنم میں کامیابی کے ساتھ ماڈل ٹرائلز کیے گئے  ہیں۔ یہ کشتیاں متعلقہ بحری قوانین اور انڈین رجسٹر آف شپنگ (آئی آر ایس) کے ضوابط کے مطابق تعمیر کی گئی ہیں۔ شپ یارڈ نے اب تک ان میں سے چھ کشتیاں کامیابی کے ساتھ فراہم کی ہیں اور ان کو آئی این  کے ذریعہ  جیٹیوں اور باہری بندرگاہوں پر آئی این پلیٹ فارمز پر سامان/گولہ بارود کی نقل و حمل، سامان کو چڑھانے اوراتارنے کی  سہولیات فراہم کر کے اپنی آپریشنل ترقی کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔

یہ کشتیاں، حکومت ہند کے ‘‘میک اِن انڈیا’’ اور ‘‘آتم نر بھر بھارت’’ اقدامات کے قابل فخر پرچم بردار ہیں۔

1.jpeg

2.jpeg

3.jpeg

******

U. No. 4069

(ش ح ۔ع ح۔ ج)


(Release ID: 2084830) Visitor Counter : 10


Read this release in: English , Hindi