کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

تیسرا سی آئی ایل سی ایس آر کانکلیو 2024 کولکتہ میں شروع ہوا


مغربی بنگال کے گورنر نے کمیونٹیز، خاص طور پر کوئلہ والے علاقوں کی قبائلی پٹی کے لوگوں کی زندگیوں کو تبدیل کرنے کے لیے سی ایس آر اقدامات کی طاقت پر زور دیا

Posted On: 15 DEC 2024 1:08PM by PIB Delhi

کولکتہ، 15 دسمبر 2024

مغربی بنگال کے گورنر ڈاکٹر سی وی آنند بوس نے آج شہر میں تیسرے سی آئی ایل سی ایس ار کانکلیو 2024 کا افتتاح کیا۔ جناب وکرم دیو دت، سکریٹری، وزارت کوئلہ، حکومت ہند اور جناب پی ایم پرساد، چیئرمین کول انڈیا لمیٹڈ (سی آئی ایل) کے ساتھ دیگر معززین نے بھی کانکلیو میں شرکت کی۔

 

 

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سی وی انادا بوس نے اس سی ایس آر کانکلیو میں شرکت پر اپنی خوشی کا اظہار کیا اور اسے ایک ممتاز اور بامقصد تقریب قرار دیا۔ انھوں نے کمیونٹیز، خاص طور پر کوئلہ والے علاقوں کی قبائلی پٹی میں کی زندگیوں کو تبدیل کرنے کے لیے سی ایس آر اقدامات کی طاقت پر زور دیا۔

انہوں نے کینسر کے مریضوں کی معاونت کے اقدامات کے لیے فنڈنگ ​​کے لیے بھی سی آئی ایل کی تعریف کی اور اس بات پر زور دیا کہ اس طرح کی کوششیں نہ صرف کمیونٹیز کو ترقی دیتی ہیں بلکہ قوم کی مجموعی ترقی میں بھی اپنا تعاون کرتی ہیں۔

کوئلہ کی وزارت کے سکریٹری نے کوئلہ کمپنیوں کی ان کی غیر معمولی سی ایس آر کوششوں کی تعریف کی۔

 

 

انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ پچھلی دہائی کے دوران شروع کیے گئے پروجیکٹوں نے کوئلہ والے علاقوں میں لوگوں کی زندگیوں کو متاثر کیا ہے اور ان میں بدلاؤ لایا ہے۔

جناب دت نے اس بات پر زور دیا کہ سی ایس آر صرف ایک ریگولیٹری ذمے داری نہیں ہے بلکہ ایک اخلاقی ذمے داری بھی ہے کہ وہ مثبت سماجی تبدیلی کو آگے بڑھا سکے۔ ساتھ ہی انھوں نے کمپنیوں سے زور دے کر کہا کہ وہ اسے عقیدے کے موضوع کے طور پر قبول کریں۔

 

 

جناب دت نے کوئلے کی ذیلی کمپنیوں کی اس بات کے لیے حوصلہ افزائی کی کہ وہ کوئلے والے علاقوں میں اسٹارٹ اپ کو فروغ دیں اور تحقیق اور ترقی میں اپنا تعاون کریں۔ انھوں نے خواتین کی بہبود اور عطائے اختیار پر مرکوز سی ایس آر منصوبوں کی اہمیت پر زور دیا۔

کول انڈیا لمیٹڈ (سی آئی ایل) کے چیئرمین جناب پی ایم پرساد نے اپنے استقبالیہ خطاب میں سی آئی ایل اور اس کے ذیلی اداروں کی سی ایس آر سرگرمیوں کے لیے غیر متزلزل وابستگی پر زور دیا۔ انھوں نے روشنی ڈالی کہ سی آئی ایل نے گزشتہ 10 سالوں میں سی ایس آر پروجیکٹوں میں 5,570 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی ہے، جس میں تعلیم، صحت کی دیکھ بھال، مہارت کی ترقی، کھیلوں اور خواتین کو با اختیار بنانے جیسے اہم شعبوں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

 

 

جناب پرساد نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ سی ایس آر کے اخراجات میں سی آئی ایل سرفہرست تین مہا رتن کمپنیوں میں سے ہے اور اس نے سی آئی ایل اور اس کے ذیلی اداروں کے ذریعے شروع کیے گئے فلیگ شپ پروگراموں کا خاکہ پیش کیا۔

***********

ش ح۔ ف ش ع

U: 4046


(Release ID: 2084685) Visitor Counter : 12


Read this release in: English , Hindi