بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آسام میں اندرون ملک آبی گزرگاہوں کا بنیادی ڈھانچہ

प्रविष्टि तिथि: 13 DEC 2024 5:53PM by PIB Delhi

آسام میں اندرون ملک آبی گزرگاہوں کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور دیکھ ریکھ میں مقامی برادریاں شامل ہیں۔ آسام اور شمال مشرق کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے گوہاٹی میں اندرون ملک آبی گزرگاہوں کے شعبے میں صلاحیت کی تعمیر کے لیے بحری مہارت کی ترقی کا مرکز میری ٹائم اسکل ڈیولپمنٹ سینٹر (ایم ایس ڈی سی ) قائم کیا گیا ہے۔ اس شعبے میں اب تک 467 امیدواروں پر مشتمل 24 بیچوں کو تربیت دی جا چکی ہے۔ سال 2023-2024 کے لیے آسام میں دریائی بندرگاہوں اور آبی گزرگاہوں کے ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے براہ راست روزگار پیدا کرنے کا سال 2026 ہے۔ اندرون ملک آبی گزرگاہوں کا شعبہ کارگو کی نقل و حرکت، مسافروں کی نقل و حرکت اور سیاحت وغیرہ سے منسلک افراد کو بالواسطہ روزگار فراہم کرتا ہے جس کا ڈیٹا تیار نہیں کیا جاتا ۔

موجودہ رہنما خطوط کے مطابق اندرون ملک سمندری نقل و حمل ان لینڈ واٹر ٹرانسپورٹ (آئی ڈبلیو ٹی ) منصوبوں کے لیے پیشگی ماحولیاتی منظوری کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ فیئر وے کی دیکھ بھال کی ڈریجنگ سرگرمیاں 35 سے 45 میٹر چوڑائی کے نیویگیشن چینل تک محدود ہیں تاکہ موجودہ گہرائی کو 2 میٹر سے 2.5 میٹر تک بہتر بنایا جا سکے۔ دریا کے کناروں پر جیٹی/ٹرمینل کی تعمیر موجودہ ماحولیاتی رہنما خطوط اور تخفیف کے اقدامات کے مطابق کی جاتی ہے۔

یہ معلومات بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

************

ش ح۔ ش ب۔م الف

U-No. 3999


(रिलीज़ आईडी: 2084299)
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Hindi