بھاری صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

فیم - III کا آغاز

Posted On: 13 DEC 2024 3:30PM by PIB Delhi

بھاری صنعتوں اور اسٹیل کے وزیر مملکت جناب بھوپتیراجو سری نواسا ورما نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ بھاری صنعتوں کی وزارت نے29ستمبر 2024  کو پی ایم الیکٹرک ڈرائیو ریوولیوشن ان نوویٹیو وہیکل اینہانسمنٹ (پی ایم ای- ڈرائیو) اسکیم کو نوٹیفائی کیا ہے ، تاکہ برقی نقل و حرکت کو فروغ دیا جاسکے اور ملک میں فوسل فیول پر انحصار کم کیا جاسکے۔ اس اسکیم پر  یکم جنوری 2024 سے  31 اپریل   2026  تک کے دو برسوں کے دوران 10,900 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی ۔ یکم  اپریل 2024 سے 30 ستمبر  2024 تک 06 ماہ کی مدت کے لیے نافذ الیکٹرک موبلٹی پروموشن اسکیم (ایم پی ایس) پی ایم ای- ڈرائیو 2024 اسکیم میں شامل ہے۔ پی ایم ای ڈرائیو اسکیم کا مقصد  ای - 2 ڈبلیو ، ای - 3 ڈبلیو ،  ای - ٹرکس، ای- ایمبولینسز اور ای - بسوں کی فروخت کو ترغیب دینا ہے۔  یہ اسکیم چارجنگ انفراسٹرکچر کی ترقی اور گاڑیوں کی جانچ کرنے والی ایجنسیوں کی اپ گریڈیشن میں بھی معاون ہے۔

******

U.No:3980

ش ح۔ش م۔ق ر


(Release ID: 2084205) Visitor Counter : 18


Read this release in: English , Hindi