وزارات ثقافت
ثقافتی تبادلے کے پروگرام
Posted On:
12 DEC 2024 4:49PM by PIB Delhi
وزارت ثقافت ہندوستان کی سافٹ پاور کو فروغ دینے اور ہندوستان اور دوسرے ممالک کے درمیان ثقافتی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے ہندوستانی فن اور ثقافت کو پھیلانے کی کوششیں کر رہی ہے۔ دنیا بھر کے مختلف ممالک کے ساتھ ہندوستان کے تعلقات باہمی احترام اور افہام و تفہیم کے ذریعے نشان زد ہیں اور کئی برسوں میں مختلف ثقافتی تبادلوں کے ذریعے مضبوط ہوئے ہیں۔ ثقافتی تعاون اور مکالمے باہمی احترام، تنوع اور شمولیت کو فروغ دے کر پرامن بقائے باہمی کے بنیادی ستون کا کام کرتے ہیں۔ درج ذیل کے ذریعے ثقافتی تعاون کو فروغ دیا جاتا ہے:
- دو طرفہ ثقافتی معاہدوں (سی اے) / ثقافتی تبادلے کے پروگرام (سی ای پی) پر گفت و شنید اور دستخط۔
- کثیرجہتی پلیٹ فارموں جیسے برکس، ایس سی او، جی 20، بیمسٹیک، سارک، آسیان وغیرہ پر ثقافتی تعاون۔
- عالمی مشغولیت کی اسکیم کا نفاذ جس کے دو اجزا ہیں (i) بیرون ملک فیسٹیول آف انڈیا کا انعقاد اور (ii) ہند-غیر ملکی دوستی ثقافتی معاشروں کو امداد فراہم کرنا۔
وزارت ثقافت کے پاس 85 ممالک کے ساتھ سی ای پی ہیں۔ اس کے علاوہ، 17 ممالک کے ساتھ سی ای پی کی تجدید جاری ہے اور 88 ممالک کے ساتھ تازہ سی ای پی شروع کیے گئے ہیں۔
ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات فراہم کی۔
*********
ش ح۔ ف ش ع
U: 3940
(Release ID: 2083931)
Visitor Counter : 15