وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

نیپالی فوج کے سربراہ جنرل اشوک راج سِگدل اپنے ہندوستان کےدو روزہ دورے کے دوران ہندوستانی فوج کے جنرل کے اعزازی رینک سے نوازے گئے اور عزت مآب رکشا منتری سے ملاقات کی

Posted On: 12 DEC 2024 5:37PM by PIB Delhi

نیپالی فوج کے چیف آف آرمی اسٹاف (سی او اے ایس) سوپربل جناسیواشری جنرل اشوک راج سِگدل نے آج ہندوستان کا اپنا سرکاری دورہ جاری رکھا، جو نیپال-ہندوستان دفاعی تعلقات میں ایک تاریخی اورمثالی لمحہ ہے۔جنرل سِگدل کو ان کے دورے کے دوسرے دن، ہندوستانی فوج کے جنرل کے اعزازی رینک سے نوازا گیا، جو دونوں فوجوں کے درمیان ایک منفرد اور قابل قدر روایت ہے، جو فوجی تعلقات کو مزید مضبوط کرتی ہے۔ جنرل سِگدل نے پُنے روانگی سے پہلے، رکشا منتری عزت مآب جناب راجناتھ سنگھ سے بھی ملاقات کی۔

راشٹرپتی بھون میں تفویض اعزاز کی تقریب

اس دن کی خاص بات راشٹرپتی بھون میں منعقدہ پروقار تفویض اعزاز کی تقریب تھی، جہاں جنرل سِگدل کو باضابطہ طور پرعزت مآب صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے ہندوستانی فوج کی اعزازی جنرل شپ سے نوازا ۔ یہ خصوصی اعزاز نیپالی اور ہندوستانی فوجوں کے درمیان دیرینہ اور غیر معمولی تعلقات کی عکاسی کرتا ہے، یہ روایت 70 سال پرانی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان قریبی فوجی تعاون کی علامت ہے۔

تقریب کے ایک حصے کے طور پر، جنرل سِگدل کو رسمی طور پر ہندوستانی فوج کے اعزازی جنرل کے طور پر ایک نئے عہدہ سے نوازا گیا، ان کی رینک پلیٹ میں تبدیلی کی گئی، یہ ایک خیر سگالی ہے، جو گہرے باہمی احترام اور دفاعی تعلقات کی مضبوطی کو اُجاگر کرتا ہے۔ یہ باوقار پہچان نیپال اور ہندوستان کے درمیان زیادہ سے زیادہ دفاعی تعاون کو فروغ دینے میں جنرل سِگدل کی قیادت اور اہم شراکت کا ثبوت ہے۔

راشٹرپتی بھون میں معززین کے ساتھ ہائی ٹی

تقریب کے بعد جنرل سِگدل نے راشٹرپتی بھون میں ہائی ٹی کے دوران کئی معززین اور اعلیٰ عہدیداروں سے بات چیت کی۔ اس اجتماع نے باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے اور دونوں مسلح افواج کے درمیان زیادہ سے زیادہ تعاون کی راہیں تلاش کرنے کے لیے مزید بات چیت کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا۔

عزت مآب رکشا منتری کے ساتھ ملاقات

جنرل سِگدل نے رکشا منتری عزت مآب جناب راجناتھ سنگھ سے ملاقات کی۔ اس ملاقات نے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ اور اسٹریٹجک دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے ایک اہم موقع فراہم کیا۔ بات چیت مشترکہ دلچسپی کے امور پر مرکوز تھی۔

نیپال کے سفارت خانے میں مشترکہ لنچ

دوپہر کو، جنرل سِگدل نے نئی دہلی میں نیپال کے سفارت خانے میں ایک مشترکہ لنچ کا اہتمام کیا۔ اس لنچ نے سینئر حکام، سفارت کاروں اور دیگر اہم شخصیات کے درمیان غیر رسمی بات چیت کا موقع فراہم کیا۔ یہ تقریب نیپال اور ہندوستان کے درمیان  پُرجوش دوطرفہ تعلقات کو تقویت دینے کے لیے ایک اہم لمحہ تھا، جو دونوں ممالک کے امن، استحکام اور اسٹریٹیجک تعاون کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

علامتی  خیر سگالی اور مستقبل کا تعاون

اپنے دورے کے ایک حصے کے طور پر، جنرل سِگدل نے نئی دہلی میں تھل سینا بھون کے سامنے واقع مانیک شا سینٹر میں ایک پودا بھی لگایا۔ یہ خیر سگالی نیپالی اور ہندوستانی فوجوں کے درمیان گہرے اور پائیدار تعلقات کی علامت ہے، جو دونوں شراکت داروں کی جانب سے عزم کا نشان ہے۔

شام کو جنرل سِگدل پُنے کے لیے روانہ ہوئے، جہاں وہ مزید مصروفیات کے ساتھ اپنا دورہ جاری رکھیں گے۔ جنرل اشوک راج سِگدل کے دورہ ہند کا دوسرا دن اہم سنگ میل ہے، جو نیپالی اور ہندوستانی فوجوں کے درمیان قریبی اور پائیدار دوستی کی عکاسی کرتا ہے۔

 

001.jpg

 

002.jpeg

 

003.jpeg

 

004.jpeg

*************

 

 

 

(ش ح ۔ا ک۔ن ع(

U.No 3911


(Release ID: 2083866) Visitor Counter : 23


Read this release in: English , Hindi