سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
آئی آئی ٹی روپڑ کا اودھ اور خالصہ کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، امرتسر، پنجاب کے خطے میں 9 ویں سائبر فزیکل سسٹمز کا آغاز کرنے والوں میں شامل ہو گئے ہیں : جدت اور تکنیکی تعلیم کی جانب ایک قدم
Posted On:
12 DEC 2024 4:55PM by PIB Delhi
جدت اور تکنیکی تعلیم اس وقت سب کی توجہ کا مرکز بن گئی جب انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (IIT) روپڑ کے آئی ہب-اودھ نے خالصہ کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (KCET)، امرتسر کے ساتھ مل کراودھ سائبر فزیکل سسٹمز لیب کا افتتاح کیا، جو کہ بین شعبہ جاتی قومی سائبر فزیکل سسٹمز (NM ICPS)، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی، حکومتِ ہند کے تحت ایک اہم اقدام ہے۔ یہ اقدام سائبر فزیکل سسٹمز (CPS) میں تکنیکی تعلیم کو آگے بڑھانے اور جدت کو فروغ دینے کے حوالے سے ایک اہم قدم ثابت ہو رہا ہے۔
یہ تقریب ایک روایتی دیپ جلانے کی رسم سے شروع ہوئی، جو جدت اور اعلیٰ کارکردگی کی جانب سفر کے آغاز کی علامت ہے۔ ڈاکٹر منجو بالا، ڈائریکٹر KCET، امرتسر نے ابتدائی کلمات پیش کیے اور اس موقع پر مہمان خصوصی سری راجندر موہن سنگھ چھینہ (خالصہ کالج چیریٹیبل سوسائٹی کے اعزازی سیکریٹری) اور مہمانِ اعزازی ڈاکٹر جتندر کاؤر (پنجاب اسٹیٹ کونسل فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (PSCST) کی سابقہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر)، ڈاکٹر رادھیکا تریخا (چیف ایگزیکٹو آفیسر، IIT روپڑ – TIF)، جناب عاطف جمال (سینئر مینیجر، IIT روپڑ – I’m TIF)، جناب دیش راج دھیمان (پروجیکٹ مینیجر، IIT روپڑ- TIF)، جناب آشو توش کمار (فرم ویئر انجینئر، IIT روپڑ – TIF)، جناب وکاس کمار (ہارڈ ویئر انجینئر، IIT روپر – TIF)، محترمہ پری سوود (پروگرام مینیجر، IIT روپرڑ– TIF) اورمحترمہ سونیا شرما (یونگ پروفیشنل، IIT روپڑ – TIF) کا خیرمقدم کیا۔
اس موقع پر مہمانِ خصوصی ڈاکٹر راجندر موہن سنگھ چھینہ سیکریٹری موصوف ، خالصہ کالج چیریٹیبل سوسائٹی، امرتسر اور پرو چانسلر، خالصہ یونیورسٹی، امرتسر نے کلیدی خطبہ دیا۔ انہوں نے تکنیکی مہارتوں اور تحقیق کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا، خاص طور پر اُبھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز جیسے CPS (سائبر فزیکل سسٹمز) کی طرف، جو جدید تعلیم اور جدت کے لیے ضروری ہیں۔
ڈاکٹر جتندر کور اروڑا، پنجاب اسٹیٹ کونسل فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (PSCST) کی سابقہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے خصوصی طور پر خطاب کیا، جس میں انہوں نے لیب کی صلاحیت کو اجاگر کیا جو خطے میں تعلیمی منظرنامہ کو تبدیل کر سکتی ہے اور انھوں نے آج کے تکنیکی ماحولیاتی نظام میں آئی او ٹی ٹیکنالوجیز اور سائبر فزیکل سسٹمز کی بڑھتی ہوئی اہمیت پر بات کی ۔
ڈاکٹر رادھیکا تریخا، سی ای او، آئی ہب- اودھ نے AWaDH CPS لیب کی پہل کی تفصیل پر مشتمل ویڈیو پیش کیا اوراس کا آغاز کیا۔ انہوں نے لیب کے وژن کو بیان کیا، جس کا مقصد تعلیم، تحقیق، پروٹوٹائپنگ، ٹیسٹنگ اور تعاون کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرنا ہے۔ خالصہ کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (KCET) میں AWaDH CPS لیب IIT روپڑ کے تیار کردہ جدید آئی او ٹی کٹس سے لیس ہے، جو ساتوں دن 24 گھنٹے پلگ اینڈ پلے ماڈیول فراہم کرتی ہے تاکہ عملی تجربات کیے جا سکیں۔ اس سہولت میں جدید وسائل بھی شامل ہیں، جن میں:
- ولٹیرا وی-ون سرکٹ پروٹوٹائپنگ مشینیں۔
- گیٹ وے، BLE ڈیولپمنٹ کِٹ، اور BLE نوڈ۔
- لو پاور کیمرہ ماڈیول۔
- ایئر سینس اور ویدر پرو ماحولیاتی مانیٹرنگ ٹولز۔
- اے آئی اور ایم ایل ورک ا سٹیشنز جو ٹیرا فیک ٹیکنالوجیز پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذریعے فراہم کیے گئے ہیں۔
- ماحولیاتی سرگرمیوں کے لیے مختلف سینسرز۔
افتتاح کے بعد، پروجیکٹ مینیجر، دیش راج، نے تکنیکی ٹیم کے ہمراہ لیب کا دورہ کرایا، جہاں اس کی جدید ترین سہولیات کے مارے میں معلومات فراہم کی گئیں ۔ یہ لیب مشترکہ تربیتی منصوبوں، جیسے کہ ٹرین دی ٹرینرز اور ٹرین دی اسٹوڈنٹس ماڈیولز میں اہم کردار ادا کرے گی، جو CPS ٹیکنالوجیز کے نظریاتی اور عملی پہلوؤں پرجانکاری فراہم کرتی ہے۔
یہ جدید ترین لیبارٹری KCET کے نصاب میں CPS کو شامل کرنے کے لیے تیار ہے، جو امرتسر خطے میں جدت اور تکنیکی مہارت کےکلچر کو فروغ دے گی۔ یہ لیب ہنر مندی کے فروغ کے لیے ایک مرکز کے طور پر کام کرے گی، ایسے تربیتی پروگرام پیش کرے گی جو گریجویٹس، تحقیق کاروں ، فیکلٹی، اور اسٹارٹ اپس کو بااختیار بنانے کے لیے تیار کیے گئے ہیں۔
افتتاحی تقریب شکریہ کے کلمات کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی، جو KCET، IIT روپڑ کے iHub-AWaDH، اور دیگر شراکت داروں کے درمیان ایک مشترکہ کوشش کا آغاز ہے۔ یہ اقدام طلبہ اور پیشہ ور افراد کو CPS اور IoT کے بدلتے ہوئے منظر نامے کے مطابق انھیں با ہنر بنانے میں مدد فراہم کرے گا۔
***********
) ش ح – ا ع خ -س ع س )
U.No. 3907
(Release ID: 2083847)
Visitor Counter : 15