مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
ملک کے 6,44,131 گاؤں میں سے تقریباً 6,22,840 گاؤں میں موبائل خدمات دستیاب ہیں
دیہی ہندوستان میں نیٹ ورک کوریج
Posted On:
12 DEC 2024 4:33PM by PIB Delhi
ریاستی وزیر برائے مواصلات اور دیہی ترقی ڈاکٹر پیمسانی چندر شیکھر نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ ملک کے 6,44,131 گاؤں میں سے (رجسٹرار جنرل آف انڈیا کے مطابق) تقریباً 6,22,840 گاؤں میں موبائل خدمات دستیاب ہیں اور ان میں سے 30.09.2024 تک 6,14,564 گاؤوں میں 4جی موبائل کنیکٹیویٹی موجود ہے ۔
قبائلی امور کی وزارت کے مشن کے تحت پردھان منتری جن جاتی آدیواسی نیائے مہا ابھیان (پی ایم جن من)،خاص طور پر 4,543 حساس قبائلی گروپ(پی وی ٹی جی) کی آبادیوں کو،موبائل خدمات کی عدم دستیابی کے لئے نشانزد کیا گیا تھا جن میں سے 1,136 پی وی ٹی جی آبادیوں میں موبائل کنیکٹیویٹی فراہم کی گئی۔
حکومت ملک کے دیہی، دور دراز اور پہاڑی علاقوں بشمول پی وی ٹی جی رہائش گاہوں میں موبائل ٹاورزنصب کرکے ٹیلی کام کنیکٹیویٹی کی توسیع کے لیے ڈیجیٹل بھارت ندھی کے تحت مختلف اسکیموں/ پروجیکٹوں کو نافذ کر رہی ہے۔ 31.10.2024 تک، 1,014 کروڑ روپے کے تخمینہ خرچ کے ساتھ پی وی ٹی جی رہائش گاہوں کو 4جی کوریج فراہم کرنے کے لیے مختلف ڈیجیٹل بھارت ندھی فنڈڈ موبائل پروجیکٹس کے تحت 1,018 موبائل ٹاورز کو منظوری دی گئی ہے۔
****
ش ح۔ا س ۔ف ر
Urdu No. 3909
(Release ID: 2083843)
Visitor Counter : 18