وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

نیپال کے آرمی چیف نے نئی دہلی میں رکشا منتری سے ملاقات کی؛ فریقین نے دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا


جناب راج ناتھ سنگھ نے‘‘پڑوسی پہلے کی پالیسی’’ کے مطابق اپنے پڑوسیوں کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کے ہندوستان کے ارادے کا اعادہ کیا

Posted On: 12 DEC 2024 5:19PM by PIB Delhi

نیپال کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشوک راج سِگدل نے 12 دسمبر 2024 کو نئی دہلی میں رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کی اور دو طرفہ تعلقات سے متعلق متعدد مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ رکشا منتری نے دفاعی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی، جن میں تربیت، باقاعدہ مشقیں، ورکشاپس اور سیمیناروں سمیت نیپالی فوج کی صلاحیت کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ دفاعی ساز و سامان اور اسٹورز کی فراہمی بھی شامل ہے۔

01.jpg

جناب راج ناتھ سنگھ نے دونوں ممالک کے درمیان انتہائی مضبوط باہمی تعلقات کی موجودہ صورتحال پر بھی گہرے اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ قریبی پڑوسیوں کے طور پر، ہندوستان اور نیپال باہمی خدشات کے بہت سے مسائل پر ایک جیسے نقطہ ہائے نظر رکھتے ہیں۔ انہوں نے ‘پڑوسی پہلے کی پالیسی’کے مطابق اپنے پڑوسیوں کے ساتھ تعلقات کو مضبوط کرنے کے ہندوستان کے ارادے کا اعادہ کیا۔

02.jpg

رکشا منتری نے نیپال کے آرمی چیف کو ہندوستانی فوج کے جنرل کے اعزازی رینک سے نوازے جانے پر مبارکباد دی۔ جنرل اشوک راج سِگدل بھارت کے چار روزہ دورے پر ہیں۔

 

*************

(ش ح ۔ا ک۔ن ع(

U.No 3910


(Release ID: 2083825) Visitor Counter : 29


Read this release in: English , Hindi , Tamil