سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
پارلیمانی سوال: بین الضابطہ سائبر فزیکل سسٹمز پر قومی مشن
Posted On:
12 DEC 2024 4:31PM by PIB Delhi
سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایاکہ بین الضابطہ سائبر فزیکل سسٹمز کے قومی مشن (این ایم-آئی سی پی ایس)نےاہم تعلیمی اداروں میں 25 ٹیکنالوجی انوویشن ہب (ٹی آئی ایچ ایس) قائم کیے ہیں، جو جدید ترین شعبوں جیسے کہ مصنوعی ذہانت، ایم ایل، روبوٹکس، سائبر سیکورٹی، خود مختار نیویگیشن، کوانٹم ٹیکنالوجیز وغیرہ میں مہارت رکھتے ہیں۔
ایسا ہی ایک ٹی آئی ایچ، یعنی آئی آئی ایس ای آر پُنے میں آئی-ہب کوانٹم ٹیکنالوجی فاؤنڈیشن(کیو ٹی ایف)، خاص طور پر کوانٹم ٹیکنالوجیز کو آگے بڑھانے پر مرکوز ہے۔ یہ ہب کوانٹم ٹیکنالوجی کی جگہ میں اِسٹارٹ اَپس، ترجمی تحقیق اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دیتا ہے۔ اس کو حاصل کرنے کے لیے آئی-ہب کیو ٹی ایف کوانٹم ٹیکنالوجیز کے مختلف شعبوں، بشمول کوانٹم کمپیوٹنگ، کوانٹم کمیونیکیشنز، کوانٹم سینسنگ اور کوانٹم میٹریلز میں پھیلے ہوئے ذیل کے 14 اِسٹارٹ اَپس کی مدد کر رہا ہے۔ قومی کوانٹم مشن (این کیو ایم)کے تحت تیار کردہ اور آئی –ہب کیو ٹی ایف کے ذریعہ باضابطہ طور پر اپنائے جانے والے جامع رہنما خطوط کے ذریعے اِن اِسٹارٹ اَپس کی حمایت کی جارہی ہے۔
حمایت یافتہ اِسٹارٹ اَپس کی فہرست حسب ذیل ہے:
- کیو یو این یو لیبز پرائیویٹ لمیٹڈ، بنگلورو، کرناٹک
- کیو پی آئی اےآئی انڈیا پرائیویٹ لمٹیڈ، بنگلورو، کرناٹک
- ڈیمیرا ٹیکنالوجیز پرائیویٹ لمٹیڈ، بنگلورو، کرناٹک
- پرینشق پرائیویٹ لمیٹڈ، بنگلورو، کرناٹک
- کیو یو پریوگ پرائیویٹ لمیٹڈ، ممبئی، مہاراشٹر
- پریسٹائن ڈائمنڈز پرائیویٹ لمیٹڈ، سورت، گجرات
- کوائنسٹرا پرائیویٹ لمیٹڈ، حیدرآباد، تلنگانہ
- کوائن 2ڈی ٹیکنالوجیز پرائیویٹ لمیٹڈ، چنئی، تمل ناڈو
- اے ایم پی آئی سی کیو پرائیویٹ لمٹیڈ، پنُے، مہاراشٹر
- کوانٹم ڈائنمکس کارپوریٹ سالیوشنز پرائیویٹ لمٹیڈ، نوئیڈا، اتر پردیش
- ایٹم جِگ پرائیویٹ لمیٹڈ، بنگلورو، کرناٹک
- سیامو ریسرچ اینڈ انسٹرومنٹس پرائیویٹ لمٹیڈ، بنگلورو، کرناٹک
- برہماسینس ٹیکنالوجیز، چنئی، تمل ناڈو
- جی ڈی کیو لیبس پرائیویت لمٹیڈ، حیدرآباد، تلنگانہ
نیشنل کوانٹم مشن (این کیو ایم)کے تحت، کوانٹم ٹیکنالوجیز کو مزید آگے بڑھانے کے لیے چار (4) تھیمیٹک ہبس ( ٹی-ہبس)قائم کیے جا رہے ہیں، جو کلیدی کوانٹم ٹیکنالوجی عمودی پر توجہ مرکوز کرتے ہیں، جن میں کوانٹم کمپیوٹنگ، کوانٹم کمیونیکیشن، کوانٹم سینسنگ اور میٹرولوجی اور کوانٹم میٹریلز اور آلات شامل ہیں۔انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ ان ٹی-ہبس کے اپنے متعلقہ ٹیکنالوجی عمودی میں اہم مینڈیٹ میں سے ایک ہے۔
*************
(ش ح ۔ا ک۔ن ع(
U.No 3906
(Release ID: 2083796)
Visitor Counter : 12