قومی انسانی حقوق کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

این ایچ آر سی، بھارت نے کولکتہ، مغربی بنگال میں فٹ پاتھ سے ایک شیر خوار بچے کے اغوا اور اس کے ساتھ جنسی زیادتی کے بارے میں میڈیا رپورٹ کا از خود نوٹس لیا


اس واقعے سے سراسر لاقونیت کی نشاندہی ہوتی ہے

چیف سکریٹری اور ڈائریکٹر جنرل آف پولیس، مغربی بنگال کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں کے اندر تفصیلی رپورٹ طلب کی گئی ہے

رپورٹ میں ایف آئی آر کی حیثیت، متاثرہ بچے کی صحت اور متاثرہ خاندان کو فراہم کیا گیا معاوضہ (اگر کوئی ہو) شامل ہونا چاہیے

Posted On: 11 DEC 2024 6:12PM by PIB Delhi

نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن (این ایچ آر سی)، انڈیا نے ایک میڈیا رپورٹ کا از خود نوٹس لیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 30 نومبر 2024 کو کولکتہ، مغربی بنگال میں ایک سات ماہ کی بچی کو مبینہ طور پر فٹ پاتھ سے اغوا کیا گیا تھا اور اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی تھی۔ بتایا جا رہا ہے کہ بچی ایک بے گھر جوڑے کی بیٹی ہے۔ وہ فٹ پاتھ پر لیٹی ہوئی تھی، تبھی کچھ لوگوں نے اسے دیکھا اور پولیس کو اطلاع دی۔

کمیشن نے خبروں کی رپورٹ کی تفصیلات کی جانچ کی ہے، جو اگر سچ ہے، تو بچی کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا سنگین مسئلہ اٹھتا ہے۔ یہ واقعہ سراسر لاقانونیت کی نشاندہی کرتا ہے۔ سماج دشمن عناصر آزادانہ گھومتے پھرتے ہیں اور بغیر کسی خوف کے کسی بھی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث ہیں۔

اس لیے کمیشن نے چیف سکریٹری اور ڈائریکٹر جنرل آف پولیس، مغربی بنگال کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتے کے اندر تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔ توقع ہے کہ رپورٹ میں ایف آئی آر کی حیثیت، متاثرہ بچی کی صحت، اور معاوضہ، اگر کوئی متاثرہ خاندان کو فراہم کیا گیا ہو، شامل کیا جائے گا۔

5 دسمبر 2024 کو شائع میڈیا رپورٹ کے مطابق، متاثرہ بچی کولکتہ کے ایک سرکاری اسپتال میں زیر علاج ہے۔

*********

ش ح۔ ف ش ع۔م ر

U: 3869


(Release ID: 2083504) Visitor Counter : 17


Read this release in: English , Hindi