خلا ء کا محکمہ
azadi ka amrit mahotsav

پارلیمانی سوال: گھریلو خلائی مصنوعات

Posted On: 11 DEC 2024 6:06PM by PIB Delhi

حکومت گھریلو کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ’سیٹلائٹ لانچ سروسز‘ کے ساتھ ساتھ مواصلاتی اثاثوں کی منتقلی [خلائی جہاز (بشمول سیٹلائٹ)] پر جی ایس ٹی کی چھوٹ فراہم کرتی ہے۔ صنعت کی طرف سے مختلف میٹنگوں/ فورم میں گراؤنڈ سسٹم، لانچ گاڑیوں/ سیٹلائٹ کے اجزا کے لیے جی ایس ٹی کی چھوٹ کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ تاہم، صنعت کی طرف سے ایک باضابطہ تجویز کا انتظار ہے، جس میں استثنیٰ کی نوعیت/ دائرہ کار کی تفصیل دی گئی ہے۔

پروڈکشن سے منسلک ترغیبی اسکیم کے بدلے خلائی شعبے کے لیے ایک ’سرمایہ کاری کی ترغیباتی اسکیم‘ تیار کی گئی ہے۔

خلائی ٹیکنالوجی کے استعمال کی حوصلہ افزائی کے لیے، IN-SPACe نے سیڈ فنڈ اسکیم وضع کی ہے اور چھ ہندوستانی اسٹارٹ اپ کو خلائی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے شعبوں یعنی زراعت، ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور شہری ترقی میں مصنوعات اور خدمات تیار کرنے کے لیے گرانٹ فراہم کی ہے۔

سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، ارضیاتی سائنس کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، ایم او ایس پی ایم او، محکمہ جوہری توانائی، خلائی محکمہ، عملہ، عوامی شکایات اور پنشن، ڈاکٹر جتیندر نے سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات فراہم کی۔

***********

ش ح۔ ف ش ع۔م ر

U: 3868

 


(Release ID: 2083472) Visitor Counter : 17


Read this release in: English , Hindi