مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھارت کا 6 جی وژن ‘بھارت 6 جی وژن’ دستاویز میں 2030 تک 6 جی ٹیکنالوجی کے ڈیزائن ، ترقی اور تعیناتی میں ہندوستان کو صف اوّل کا حصہ دار بننے کا تصور کیا گیا ہے


6 جی اسپیکٹرم ٹیکنالوجی

Posted On: 11 DEC 2024 4:08PM by PIB Delhi

مواصلات اور دیہی ترقی کے وزیر مملکت ڈاکٹر پیماناسانی چندر شیکھر نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ فی الحال 6 جی ٹیکنالوجی بین الاقوامی سطح پر ترقی کے مرحلے میں ہے اور اس کے 2030 تک دستیاب ہونے کی امید ہے ۔ عزت مآب وزیر اعظم نے 23 مارچ 2023 کو ہندوستان کا 6 جی وژن ‘بھارت 6 جی وژن’ دستاویز جاری کیا تھا، جس میں 2030 تک 6 جی ٹیکنالوجی کے ڈیزائن ، ترقی اور تعیناتی میں ہندوستان کو صفحہ اوّل کا شراکت دار بننے کا تصور کیا گیا ہے ۔ بھارت 6 جی وژن’ کفایتی، پائیداریت اور ہر جگہ موجود ہونے کے اصولوں پر مبنی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی ، محکمہ مواصلات نے ‘بھارت 6 جی الائنس’ کے قیام میں سہولت فراہم کی ہے جو بھارت 6 جی وژن کے مطابق ایکشن پلان تیار کرنے کے لیے گھریلو صنعت ، تعلیمی اداروں ، قومی تحقیقی اداروں اور معیاری تنظیموں کا اتحاد ہے ۔

فریکوئنسی بینڈ 4400-4800 میگاہرٹز ، 7125-8400 میگاہرٹز (یا اس کے حصے)اور 14.8-15.35 گیگا ہرٹز بین الاقوامی ٹیلی مواصلات( آئی ایم ٹی) کے استعمال کے لئے بین الاقوامی ٹیلی مواصلات یونین (آئی ٹی یو) میں زیر مطالعہ ہیں۔ ان مطالعات کے نتائج کی بنیاد پر ، آئی ایم ٹی کے استعمال کے لیے ان بینڈوں کی شناخت کا فیصلہ سال 2027 میں ورلڈ ریڈیو کمیونیکیشن کانفرنس میں کیا جائے گا ۔ ان فریکوئنسی بینڈوں پر‘آئی ایم ٹی 2030’ کے لیے غور کیا جانا ہے ، جسے ‘6 جی’ بھی کہا جاتا ہے ۔

فی الحال ملک میں آئی ایم ٹی پر مبنی خدمات کے لیے 600 میگاہرٹز ، 700 میگاہرٹز ، 800 میگاہرٹز ، 900 میگاہرٹز ، 1800 میگاہرٹز ، 2100 میگاہرٹز ، 2300 میگاہرٹز ، 2500 میگاہرٹز ، 3300 میگاہرٹز اور 26 گیگا ہرٹز کی نشاندہی کی گئی ہے ، جن ٹی ایس پیز نے نیلامی کی مقررہ قیمت ادا کرنے کے بعد ان بینڈوں میں اسپیکٹرم حاصل کیا ہے ، وہ ڈیوائس ایکو سسٹم کی دستیابی کی بنیاد پر 2 جی/3 جی/4 جی/5 جی/6 جی سمیت کسی بھی ٹیکنالوجی کو استعمال کر سکتے ہیں ۔

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔م ش ۔ص ج

U-No. 3832


(Release ID: 2083319) Visitor Counter : 14


Read this release in: English , Hindi , Tamil