سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
پارلیمانی سوال: بزرگوں کی دیکھ بھال میں نجی شعبے کی شمولیت
Posted On:
11 DEC 2024 1:01PM by PIB Delhi
سماجی انصاف اور بااختیاربنائے جانے کےمرکزی وزیر مملکت جناب بی ایل ورما نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں آج بتایا کہ سماجی انصاف اور بااختیار بنانے کامحکمہ بزرگوں کی دیکھ بھال کے لیے سینئر کیئر ایجنگ گروتھ انجن (ایس اے جی ای) اسکیم کو نافذ کر رہا ہے تاکہ بزرگ افراد کو در پیش مسائل کے نت نئے اور تخلیقی حل تلاش کیے جا سکیں۔ اس اسکیم کے تحت، تخلیقی اسٹارٹ اپس کی شناخت کی جاتی ہے اور ان کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے تاکہ وہ بزرگوں کی فلاح و بہبودکے لیے مصنوعات، طریقے اور خدمات تیار کریں۔ اسٹارٹ اپس کا انتخاب ایک شفاف عمل کے ذریعے کیا جاتا ہے اور فنڈز ایکویٹی کی صورت میں فراہم کیے جاتے ہیں، بشرطیکہ حکومت کی سرمایہ کاری کمپنی کی مجموعی ایکویٹی کا 49فیصد سے زیادہ نہ ہو۔
یہ قدم آئی ایف سی آئی وینچر کیپیٹل فنڈز لمیٹڈ (انویسٹمنٹ مینیجر) کے ذریعے محکمے کے مشورے سے نافذ کیا جا رہا ہے۔ پچھلے 3 سالوں میں، محکمے نے مجموعی طور پر 14 اسٹارٹ اپس کو فنڈ فراہم کیا ہے۔ اس کے علاوہ، محکمے نے غیر حکومتی/رضاکار تنظیموں کو بزرگوں کے گھروں (اولڈ ایج ہومز)، مستقل دیکھ بھال کے گھروں وغیرہ کی چلانے اور دیکھ بھال کے لیے گرانٹ ان ایڈ فراہم کی ہے، جہاں پرپناہ، غذائیت، طبی دیکھ بھال اور تفریح جیسی سہولتیں غریب بزرگ شہریوں کو مفت فراہم کی جاتی ہیں۔
اٹل وایو ابھیودے یوجنا (اے وی وائی اے وائی) کے تحت راشٹریہ وایوشری یوجنا (آر وی وائی) کے جزو کے لیے تیسرے فریق کی تشخیصی جانچ کی گئی۔ یہ جانچ جون 2024 میں مکمل ہوئی اور اس کی سفارشات درج ذیل ہیں:
- ایک کثیر چینل مواصلاتی حکمت عملی اختیار کریں جس میں مقامی میڈیا، سوشل میڈیا، براہ راست کمیونٹی تک رسائی، اور مقامی این جی اوز اور صحت کے کارکنوں کے ساتھ اشتراک کیا جائے تاکہ آبادی کے سبھی طبقات تک پہنچا جا سکے۔
- متبادل تقسیم کے طریقے اپنائیں۔ مقامی تقسیم کے لیے پرائمری ہیلتھ کیئر سینٹرز کے ساتھ شراکت داری جیسی حکمت عملی اپنائیں۔
- گاؤں کی سطح پر باقاعدہ تشخیصی کیمپوں کا انعقاد کریں اور مقامی رہنماؤں اور کمیونٹی تنظیموں کو اسکیم کے فروغ میں شامل کریں۔
- اسکیم میں نئے اشیاء متعارف کرانے کی ضرورت ہے جیسے ایرگونومک فرنیچر، وِلکرو کلوزرز اور لچکدار پٹے والے آسانی سے اپنائے جاسکنے والے لباس، ذہنی معاون آلات جیسے یادداشت کے ڈیوائسز، تھراپیوٹک سرگرمی کے کٹس، گھر کی تزئین نو میں معاونت وغیرہ۔
******************
U. No. 3812
(ش ح ۔ض ر ۔ش ہ ب)
(Release ID: 2083211)
Visitor Counter : 20