بھاری صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

فیم اسکیم کا فیس -III

Posted On: 10 DEC 2024 4:29PM by PIB Delhi

بھاری صنعتوں اور اسٹیل کے وزیر مملکت جناب بھوپتھیراجو سری نواسا ورما نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات  دی کہ تاہم، بھاری صنعتوں کی وزارت نے 29 ستمبر 2024 کو 10,900 کروڑروپے  کی لاگت کے ساتھ پی ایم الیکٹرک ڈرائیو ریوولیوشن اننوویٹو وہیکل اینہانسمنٹ (پی ایم ای -ڈرائیور) اسکیم کو مطلع کیا ہے۔ یہ ایک دو سالہ اسکیم ہے جس کا مقصد الیکٹرک گاڑیوں بشمول ای-2ویلر، ای-3ویلر، ای-ٹرکس، ای بسیں، ای ایمبولینسز، ای وی پبلک چارجنگ اسٹیشنز اور جانچ ایجنسیوں کی اپ گریڈیشن کو سپورٹ کرنا ہے۔

حکومت نے موصول ہونے والی معلومات پر کام کیا ہے اور ایف اے ایم ای  اسکیم کے پہلے دو مرحلوں میں مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ 29 ستمبر 2024 کو مطلع شدہ پی ایم ای-ڈرائیور اسکیم میں مسائل کو حل کیا گیا ہے۔ یہ درج ذیل ہیں:

فیزڈ مینوفیکچرنگ پروگرام (پی ایم پی) جو کہ وقت کے ساتھ ساتھ ای وی  اجزاء کی لوکلائزیشن کا خاکہ پیش کرتا ہے، کو میک ان انڈیا کی جانب آگے بڑھانے کے طور پر جاری رکھا جا رہا ہے۔

او ای ایم  کی طرف سے تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے انتظامات کیے گئے ہیں۔

مالی معاملات میں کسی بھی قسم کی خرابی کو دور کرنے کے لیے درخواست دہندہ او ای ایم سے انٹیگریٹی پیکٹ کی شکل میں معاہدہ کیا جا رہا ہے۔

پی ایم پی کی تعمیل کو جانچنے کے لیے ٹیسٹنگ ایجنسیوں کے ذریعے سالانہ اسٹرپ ڈاون ٹیسٹ / متواتر سرویلانس اسیسمنٹ (پی ایس اے) کروایا جائے گا۔

فیم انڈیا اسکیم فیز II کے تحت، گزشتہ پانچ سالوں کے دوران دہلی کے این سی ٹی کے لیے 1,321 الیکٹرک بسیں مختص کی گئی ہیں۔ فیم -II اسکیم کے تحت ریاست کیرالہ کے لیے کوئی الیکٹرک بس مختص نہیں کی گئی ہے۔

****

 

ش ح۔ ام

U NO   3756


(Release ID: 2082891) Visitor Counter : 36


Read this release in: English , Hindi