شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اشٹ لکشمی کے جذبے کی جھلک


شمال مشرقی بھارت  کی مسحور کن تصاویر

Posted On: 09 DEC 2024 7:52PM by PIB Delhi

وہ تقریب  جو ثقافت، تجارت اور تخلیق کا مرقع ہے، کے مرکز میں اشٹ لکشمی مہوتسو شمال مشرقی بھارت کی مالامال ثقافت کی ایک متحرک مثال کے طور پر نمایاں تھی۔ یہ بڑی تقریب اس خطے کی منفرد دستکاری، فعال روایات اور مالامال فطری حسن کی نمائش کی ہے جو اس کے ثقافتی منظر نامے کی اہمیت بیان کرتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0030L5U.png

خریداروں کو روایت سے جوڑنے، انہیں شمال مشرقی ہندوستان کی ثقافتی فراوانی اور ورثے کے سفر پر لے جانے کی کوشش

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Screenshot2024-12-09193806K05I.jpg

پررونق اشٹ لکشمی پویلین، جو خوشحالی اور شائستگی کے جذبے کا اظہار کر رہی ہے

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Screenshot2024-12-09193901JCL2.jpg

تریپورہ کی فعال ریزا سے لے کر میگھالیہ کی لیکاڈونگ ہلدی تک،آسام کی پیچداری سے لے کر منی پور کی شاندار موئرنگ پھی تک- جی آئی سے مربوط خزانوں کا جشن جو شمال مشرقی بھارت کے مالامال ثقافتی تانے بانے کی اہمیت بیان کرتے ہیں

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Screenshot2024-12-09194208Y71X.jpg

اشٹ لکشمی کے روشن چہرے، ہر ایک اپنی اپنی ریاستوں کے منفرد ثقافتی جوہر کی عکاسی کرتا ہے، تنوع میں خوبصورتی کے ساتھ بھارت کے اتحاد کی علامت پیش کرتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Screenshot2024-12-09194252E3Q9.jpg

روایت اور اختراع کا امتزاج: تکنالوجی اور جدیدیت کا ایک شاندار ارتباط۔ اے آئی بوٹس شمال مشرقی ہندوستان کی 8 ریاستوں کی نمائندگی کر رہے ہیں، ناظرین کی رہنمائی اور استقبال کر رہے ہیں

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image025NSTM.png

اشٹ لکشمی مہوتسو نے نہ صرف خطے کی بھرپور کاریگری اور روایات کا جشن منایا بلکہ شمال مشرقی بھارت کے ثقافتی تنوع اور فطری حسن کو تلاش کرنے کا ایک نادر موقع بھی پیش کیا۔ فن، ورثے اور اختراعات کے امتزاج  کے ساتھ، میلے نے خطے کی لازوال میراث اور تخلیقی جذبے سے گہرا تعلق فراہم کیا۔

اشٹ لکشمی کے جذبے کی جھلک

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:3699


(Release ID: 2082518) Visitor Counter : 19


Read this release in: English , Hindi