وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

آئی سی جی نے جاری تعاون کے فریم ورک کے حصے کے طور پر فلپائنی کوسٹ گارڈ کے ساتھ دوسری دو طرفہ میٹنگ کا انعقاد کیا

Posted On: 09 DEC 2024 5:36PM by PIB Delhi

ہندوستانی کوسٹ گارڈ (آئی سی جی) نے فلپائنی کوسٹ گارڈ (پی سی جی) کے ساتھ 09 دسمبر 2024 کو آئی سی جی ہیڈکوارٹرز، نئی دہلی میں دوسری دو طرفہ میٹنگ کی۔دونوں کوسٹ گارڈز کے درمیان دستخط شدہ مفاہمت کی یادداشت کے تحت قائم تعاون کے جاری فریم ورک کے حصے کے طور پراس میٹنگ کا اہتمام کیا گیا۔ میٹنگ میں میری ٹائم سرچ اینڈ ریسکیو (ایس اے آر) ، میری ٹائم لا انفورسمنٹ، میرین پولوشن ریسپانس، اور صلاحیت کی تعمیر جیسے اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔

اس بات چیت کی قیادت انسپکٹر جنرل انوپم رائے، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (آپریشنز اینڈ کوسٹل سیکورٹی)، آئی سی جی اور پی سی جی ایڈمنسٹریشن کے ڈپٹی کمانڈنٹ ریئر ایڈمرل ایڈگر ایل یبنیز نے کی۔ دونوں فریقوں نے مشترکہ وسائل اور مہارت کے ذریعے سمندری ہنگامی صورتحال پر تیزی سے ردعمل کو یقینی بناتے ہوئے مشترکہ ایس اے آر آپریشنز کو فروغ دینے کے طریقے تلاش کئے۔میٹنگ میں  اسمگلنگ، غیر قانونی تجارت اور غیر قانونی ماہی گیری جیسے بین الاقوامی سمندری جرائم سے نمٹنے پر زور دینے کے ساتھ بحری قانون کے نفاذ میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

انہوں نے میٹنگ میں سمندری آلودگی کے ردعمل میں مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی، ماحولیاتی خطرات سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کے لیے تربیت اور وسائل کے اشتراک پر توجہ مرکوز کی۔ مزید برآں، دونوں کوسٹ گارڈز نے علم کے تبادلے، مشترکہ مشقوں، اور آپریشنل صلاحیتوں اور باہمی تعاون کو بڑھانے کے لیے تربیتی پروگراموں کے ذریعے صلاحیت سازی کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ۔

آٹھ دسمبر2024 کے سرکاری دورے کے دوران، اعلیٰ سطحی چار رکنی پی سی جی وفد دفاعی پیداوار کے محکمے کے نمائندوں سے ملاقات کرے گا تاکہ ’آتم نر بھر بھارت‘ اقدام کے تحت ہندوستان کی دیسی جہاز سازی کی صلاحیتوں کا جائزہ لیا جاسکے۔

اگست 2023 میں دستخط کیے گئے ایم او یو میں انڈو پیسیفک خطے میں محفوظ اور آلودگی سے پاک سمندری ماحول کو یقینی بنانے کے لیے آئی سی جی اور پی سی جی کے مشترکہ وژن کا خاکہ پیش کیا گیا ہے۔ یہ دوطرفہ میٹنگ دونوں کوسٹ گارڈز کے درمیان پیشہ ورانہ تعلقات کو مزید مضبوط کرتی ہے، علاقائی استحکام میں معاون ثابت ہوتی ہے اور سمندری چیلنجوں سے نمٹنے میں تعاون کو فروغ دیتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC14CCP.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC3BZF4.jpeg

 

****

ش ح۔م ح ۔ع د۔

Urdu No. 3685


(Release ID: 2082409) Visitor Counter : 25


Read this release in: English , Hindi , Tamil