عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے عوامی دربار منعقد کیا اور کٹھوعہ، جموں و کشمیر میں متعدد سڑکوں کے پروجیکٹوں کا افتتاح کیا


’’حکومت دور دراز علاقوں میں رابطے اور سفر کی آسانی کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے’’: ڈاکٹر سنگھ

Posted On: 07 DEC 2024 8:55PM by PIB Delhi

اپنی عوامی رابطہ مہم کو جاری رکھتے ہوئے، سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، ارضیاتی سائنس کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، ایم او ایس، پی ایم او، محکمہ جوہری توانائی، محکمہ خلاء، عملہ، عوامی شکایات اور پنشن کے وزیر، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بلاک بارنوٹی گاؤں پیرول میں ایک عوامی دربار کا انعقاد کیا اور آج یہاں متعدد سڑکوں سے متعلق  پروجیکٹوں کا افتتاح کیا۔

ضلع کٹھوعہ میں یہ اس طرح کا دوسرا عوامی دربار تھا اور پچھلے چند مہینوں میں اس ضلع میں چوتھا۔

گاؤں اور اس کے ملحقہ علاقوں کے مقامی لوگوں کے ایک بڑے حصے نے پروگرام میں شرکت کی تاکہ اپنے مسائل کو براہ راست مرکزی وزیر کے  علم  میں لایا جا سکے اور ان کا حل طلب کیا جا سکے۔ آج کے دربار کے دوران عوامی اہمیت کے کئی مسائل موقع پر ہی حل کیے گئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001CP91.png

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے عوام کو یقین دلایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت سماج کے تمام طبقوں کے لیے ان کے عقیدے، ذات پات اور علاقے سے قطع نظر، زندگی کی آسانی کو یقینی بنانے کے لیے انتھک کوششیں کر رہی ہے۔ انہوں نے شہریوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے اور عوامی سماعت کے ساتھ ساتھ لوگوں کو ان کی دہلیز پر ضروری خدمات کی فراہمی پر توجہ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے نشاندہی کی کہ وہ اور ان کی ٹیم اب بلاک اور پنچایت سطح پر بھی عوامی درباروں کا انعقاد کر رہے ہیں جس کا مقصد مقامی انتظامی مشینری کی جانب سے حکمرانی میں کسی بھی قسم کی کمی کو دور کرنا ہے۔

عوامی دربار عام لوگوں کے لیے ایک ون اسٹاپ آؤٹ لیٹ کے طور پر ابھرا ہے جس سے وہ ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے رابطہ کر کے اپنی شکایات کا ازالہ اور مرکزی وزیر کی مداخلت سے براہ راست مسائل کا حل تلاش کر سکتے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0027VKD.jpg

اس سال کے دوران، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کٹھوعہ، ادھم پور اور ڈوڈہ کے اضلاع میں کئی عوامی دربار منعقد کیے ہیں۔

قبل ازیں مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے مقامی آبادی کی دیرینہ مانگ کو پورا کرتے ہوئے پردھان منتری گرام سڑک یوجنا (پی ایم جی ایس وائی) کے تحت ایل 034-بلاک باؤنڈری کٹھوعہ تا بورا سمیت تین سڑکوں کا افتتاح کیا۔ 14.2 کلومیٹر سڑک پیرول گاؤں کے مضافات میں واقع ماتا سندری کے تاریخی مندر کی تکمیل کرتی ہے۔ یہ بستیوں کو بھی رابطہ فراہم کرتی ہے، یعنی بورا، بندل، بندلی اور لاری، جن کی آبادی 2001 کی مردم شماری کے مطابق 821 نفوس پر مشتمل ہے۔

 پی ایم جی ایس وائی- I کے تحت مرحلہ-1 کے لیے سال 2016 میں اور مرحلہ -II کے لیے 2018 میں اس سڑک کو منظوری دی گئی تھی جس کی بالترتیب تخمینہ لاگت 669.68 روپےاور 1692.49 تھی۔  ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے 27 دسمبر 2016 کو سڑک کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔

آج مرکزی وزیر نے 403.45 لاکھ روپے کی لاگت سے 11.83 کلومیٹر لمبائی کے ساتھ دوسرے ایل  021 تک  چمپال سڑک کا بھی ورچوئل طور پر افتتاح کیا۔ اس سے 901  لوگوں  کو فائدہ ہوگا۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے  ایل 021 دھر سے کورکھانہ تک 2.5 کلومیٹر سڑک کا افتتاح بھی کیا، جس کی 171.24 لاکھ روپے کی لاگت  ہے اور اس سے 432 لوگوں کو فائدہ پہنچے گا۔

اس موقع پر ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ حکومت جموں و کشمیر کے دیہی اور دور دراز علاقوں میں رابطے کو بہتر بنانے اور کٹھوعہ ضلع کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو تیز کرنے کے لیے متعدد اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع میں بہت سے دیگر سڑکوں کے پروجیکٹس، جو کہ تکمیل کے قریب ہیں،کا بہتر رابطے اور سفر میں آسانی کے لیے جلد ہی افتتاح کیا جائے گا۔

مرکزی وزیر موصوف نے کہا کہ ان کے پارلیمانی حلقہ ادھم پور-کٹھوا-ڈوڈا نے پردھان منتری گرام سڑک یوجنا کے تحت سب سے زیادہ سڑکیں بنانے کا منفرد اعزاز حاصل کیا ہے۔

کٹھوعہ کی جغرافیائی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ یہ ضلع مستقبل قریب میں شمالی ہندوستان میں تجارتی سرگرمیوں کے ایک مرکز کے طور پر ابھرے گا، جو مقامی نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرے گا اور مقامی معیشت کو فروغ دے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع میں شمالی ہندوستان کا پہلا بائیو ٹیک پارک، سیڈ پروسیسنگ پلانٹ اور شمالی ہندوستان کا واحد ہومیوپیتھک کالج ہے جو اس سیشن میں اپنا پہلا بیچ شروع کرے گا۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بتایا کہ فوج کی اگلی بھرتی  مارچ میں ہوں گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ش ت ۔رض

U-3651


(Release ID: 2082254) Visitor Counter : 24


Read this release in: English , Hindi