لوک سبھا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

دیویانگ افراد ملک کی ترقی کی طرف پیش قدمی کا ایک لازمی حصہ ، لوک سبھا کے اسپیکر نے اراکین پارلیمنٹ سے ان کی صلاحیتوں کو پلیٹ فارم فراہم کرنے کی اپیل کی


حکومتی اقدامات نے تعلیم اور روزگار میں دیویانگ کے لیے مساوی حقوق اور مواقع کو یقینی بنانے میں اہم پیش رفت کی ہے: لوک سبھا اسپیکر

لوک سبھا اسپیکر نے سماج کی ہمہ جہت ترقی کے لیے حکومت کی کوششوں کی تکمیل میں این جی اوز کے کردار کی ستائش کی

لوک سبھا اسپیکر نے دیویانگ کو آئین کا بریل ورژن پیش کیا

ابیلمپکس مقابلہ دیویانگ افراد کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے قیمتی مواقع فراہم کرتا ہے: لوک سبھا اسپیکر

Posted On: 07 DEC 2024 12:54PM by PIB Delhi

گروگرام (ہریانہ) 07 دسمبر 2024: لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا نے کہا کہ دیویانگ "سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس، سب کا پریاس" کے منتر پر مبنی ترقی کی طرف ملک کی پیش قدمی کا ایک لازمی حصہ ہیں جس کا مقصد  بھارت کی ترقی میں ہر فردطبقہ اور برادری کو شامل کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ ہر شخص چاہے اس کا پس منظر یا حالات کچھ بھی ہو، مساوی مواقع اور حقوق تک رسائی حاصل کرے۔


جمعہ کو گروگرام میں معذوری پر 11 ویں قومی کانفرنس اور 11 ویں قومی ابیلمپکس مقابلے سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ یہ پلیٹ فارم دیویانگ افراد کو بااختیار بنانے اور ان کی شمولیت کے لیے کام کرنے اور ان کی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کا ایک اہم موقع فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کی کوششیں ملک بھر میں دیویانگ افراد کے لیے سازگار حالات اور انفراسٹرکچر بنانے میں مدد کرتی ہیں۔ دیویانگ  کی خصوصی صلاحیتوں کو اجاگر کرتے ہوئے، لوک سبھا اسپیکر نے تمام معزز ممبران پارلیمنٹ پر زور دیا کہ وہ دیویانگ افراد کی صلاحیتوں کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرنے کی کوشش کریں۔ اس موقع پر جناب برلا نے دیویانگ افراد کو آئین کا بریل ورژن بھی پیش کیا۔


جناب برلا نے مشاہدہ کیا کہ قومی ابیلمپکس مقابلہ شرکاء کو اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کی اجازت دیتا ہے اور معاشرے کو دکھاتا ہے کہ عزم کے ساتھ، کسی کو اپنے مقاصد کے حصول سے کوئی چیز نہیں روک سکتی۔ انہوں نے مشاہدہ کیا کہ بھارت کو مساوی معاشرہ بننے کے لیے دیویانگ افراد کو مرکزی دھارے میں لانا ہوگا۔

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ حکومت کی کوششیں سماج کی ہمہ گیر ترقی اور پیشرفت کی کلید ہیں، جناب برلا نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت اس کام کو وژن اور اہمیت کے ساتھ انجام دے رہی ہے۔ انہوں نےکہا کہ حکومت کے اقدامات، جیسے "معذور افراد کے حقوق کے قانون" اور "قابل رسائی بھارت مہم" نے تعلیم، روزگار اور دیگر شعبوں میں دیویانگ افراد کے مساوی حقوق اور مواقع کو یقینی بنانے میں اہم پیش رفت کی ہے۔

حکومت کی کوششوں کی تکمیل میں غیر سرکاری تنظیموں کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے، جناب برلا نے سارتھک ایجوکیشنل ٹرسٹ اور نیشنل ابلیمپکس ایسوسی ایشن آف انڈیا(این اے اے ٓآئی) کی کوششوں کی تعریف کی، جنہوں نے 3.3 ملین سے زیادہ دیویانگ افراد تک پہنچ کر انہیں بااختیار بنایا ہے۔ جناب برلا نے کہا کہ دیویانگ افراد کو آتم نربھربھارت کی طرف ملک کی ترقی میں شامل کرنا بہت ضروری ہے۔ "دیویانگ پنشن اسکیم" جیسی اسکیموں کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام دیویانگ  کی معاشی حالت کو بہتر بنانے میں مدد کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کوششوں سے معذور افراد کو مرکزی دھارے سے زیادہ جڑنے اور ان کے حوصلے بلند کرنے میں مدد ملتی ہے۔ اس تناظر میں، جناب برلا نے پیرس پیرا اولمپک گیمز میں بھارتی  کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کو فخر کے ساتھ ذکرکیا، جہاں انہوں نے 7 گولڈ میڈل سمیت 29 تمغے جیتے تھے۔

جناب برلا نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ مقابلہ مہارت پر مبنی  اور تکنیکی اختراعات پر  مرکوز کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل دور میں، اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ دیویانگ نہ صرف تکنیکی ترقی سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں بلکہ ان میں اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ملک کی ذمہ داری ہے کہ وہ اسٹارٹ اپ انڈیا، میک ان انڈیا اور ڈیجیٹل انڈیا جیسی مہم میں دیویانگ کی شرکت کو یقینی بنائے۔ انہوں نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ ایک ایسےملک کی تشکیل کے لیے اکٹھے ہوں جہاں ہر فرد کو خواہ اس کی صلاحیتوں سے قطع نظر، اپنے خوابوں کو حاصل کرنے اور بھارت کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنے کے یکساں مواقع حاصل ہوں۔

***

(ش ح۔اص)

UR No 3613


(Release ID: 2081882) Visitor Counter : 38