کوئلے کی وزارت
کوئلہ کی وزارت نے کمرشل کوئلہ کانوں کی نیلامی کے 11ویں دور کا آغاز کیا
Posted On:
05 DEC 2024 8:02PM by PIB Delhi
کوئلہ اورمعدنیات کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج نئی دہلی میں کمرشل کوئلہ کی کانوں کی نیلامی کے 11ویں دور کا آغاز کیا، جس میں کل 27 کول بلاکس نیلامی کے لئے دستیاب ہیں۔
یہ 27 کول بلاکس جھارکھنڈ، اڈیشہ، چھتیس گڑھ، مہاراشٹر، مدھیہ پردیش اور اروناچل پردیش کی ریاستوں میں پھیلے ہوئے ہیں اور ان میں 1 کوکنگ کول مائن سمیت مکمل طور پر دریافت شدہ اور جزوی طور پر دریافت شدہ دونوں طرح کی کانیں شامل ہیں۔
وزارت نے 10ویں دور کی نیلامی کے کامیاب درخواست دہندگان کے ساتھ 9 معاہدوں پر عمل درآمد بھی کیا ہے۔ کاروبار شروع ہونے پر ان کانوں کی پی آر سی شرح پرسالانہ 1,446 کروڑ روپےکی آمدنی ہوگی اور ان سے تقریباً 19,000 لوگوں کو روزگار فراہم ہو گا۔
کوئلے کی وزارت نے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے متعدد اصلاحات کی ہیں کہ کوئلے کے شعبے کی تیزی سے ترقی ہو اور وہ ملک کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے قابل ہو۔ 11ویں راؤنڈ میں بھی، محفوظ علاقوں میں آنے والی کانوں، جنگلی حیات کی محفوظ پناہ گاہیں، اہم رہائشی علاقے 40 فیصد سے زیادہ جنگلات والے علاقے، کثیرتعمیر شدہ علاقہ وغیرہ کو نیلامی کے عمل سے خارج کر دیا گیا ہے۔ کوئلے کی کانوں میں سے کچھ کی بلاک باؤنڈریز پر نظر ثانی کی گئی ہے جہاں گھنی آبادی، زیادہ سبز علاقہ کا احاطہ یا اہم انفراسٹرکچر وغیرہ موجود تھے، تاکہ کوئلے کی کانوں کی کشش کو بہتر بنایا جا سکے۔
افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، کوئلہ اور معدنیات کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ کوئلہ ہندوستان کے توانائی کے شعبہ کا بنیادی ستون ہے، کہاکہ اس کے بغیر بجلی کی پیداوار ناقابل تصور ہے۔ انہوں نے توانائی کے تحفظ کے حصول، خود انحصاری کو فروغ دینے اور درآمدات پر انحصار کم کرنے میں کوئلہ بلاک کی نیلامی کے انقلابی اثرات کو اجاگر کیا۔ صنعت کے نمائندوں سے نیلامی کے 11 ویں دور میں جوش و خروش سے شامل ہونے کی اپیل کرتے ہوئے، انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کے تصور کے مطابق، توانائی کے لحاظ سے آتم نربھر بھارت کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے اجتماعی تعاون پر زور دیا۔
مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے ملک کی توانائی کی طلب کو پورا کرنے کے لیے گھریلو کوئلے کی پیداوار کو بڑھانے کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیرموصوف نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ کوئلے کی کانوں کی نیلامی اور کان کنی کی سرگرمیوں سے اقتصادی ترقی سے آگے بڑھ کر مقامی طبقوں کی ترقی کے تئیں حکومت کے عزم کا اعادہ ہوتا ہے۔ ان کا مقصد کوئلے کی کان کنی والے علاقوں میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے، بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے، اور تعلیم اور صحت کی نگہداشت میں اضافہ کرکے مقامی طبقوںکو بااختیار بنانا ہے۔ جناب جی کشن ریڈی نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ان اصلاحات سےتوانائی کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے پائیدار کان کنی کے طریقوں میں ہندوستان کو ایک عالمی رہنما کے طور پر مقام حاصل ہوگا۔
انہوں نے کوئلے اور لگنائٹ گیسیفیکیشن پروجیکٹوں کو فروغ دینے کے لیے 8,500 کروڑ روپے کی لاگت والی حکومت ہند کی مالیاتی ترغیبی اسکیم پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ یہ پہل، 2030 تک ہندوستان کے 100 ملین ٹن کوئلہ گیسیفیکیشن کے نمایاں ہدف کو حاصل کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ صاف اور زیادہ موثر تکنیکوں کی حوصلہ افزائی کرکے، اس اسکیم کا مقصد درآمد شدہ قدرتی گیس پر انحصار کم کرنا، کاربن کے اخراج میں تخفیف کرنا، اور پائیدار توانائی کی ترقی کا راستہ ہموار کرنا ہے۔
کوئلہ کی وزارت کے سکریٹری جناب وکرم دیودت نے اپنے کلیدی خطاب میں، ایسے ماحولیاتی نظام کی تشکیل میں پالیسی اصلاحات کے اہم کردار پر روشنی ڈالی جو اختراع کی حوصلہ افزائی کرے، پیداواری لاگت کو کم کرے، اور ماحولیاتی معیارات پر سمجھوتہ کیے بغیر ملک کی بڑھتی ہوئی توانائی کی ضروریات کو پورا کرے۔ جناب وکرم دیودت نے زور دے کر کہا کہ یہ اصلاحات نہ صرف کوئلے کی پیداوار میں اضافہ کے لیے کی گئی ہیں بلکہ اس شعبے کو توانائی کے لحاظ سے خود انحصاری اور پائیدار ترقی کے حصول کے ہندوستان کے وسیع ہدف کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کے لیے بھی کی گئی ہیں۔ انہوں نے بین وزارتی تال میل پر، خاص طور پر وزارت ماحولیات، وزارت بجلی اور وزارت اسپات کے ساتھ ہم آہنگی پرزیادہ زور دیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ کس طرح ایسے تال میل سے پالیسیوں کو ہم آہنگ کرنے، رسمی کارروائیوں کو ہموار کرنے، اور شعبہ جاتی چیلنجوں کو زیادہ مؤثر طریقے سے نمٹانے میں سہولت فراہم ہوتی ہے، جس سے توانائی کے تحفظ اور ماحولیاتی ذمہ داری کے حوالے سے متوازن نقطہ نظر کو ممکن بنایا جا سکتا ہے۔ وزارت کے سکریٹری نے جدید کاری کی کوششوں کے بارے میں بھی بات کی جو اس شعبے کو نئی شکل دینے کے لئے کی جارہی ہیں، جن میں پیداواری صلاحیت، کارکنوں کی سلامتی اور ماحولیاتی انتظام کو بہتر بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھا یاجارہا ہے۔ انہوں نے کوئلہ نکالنے کے کاموں میں تیز ی لانے ، موثر نقل و حمل کو یقینی بنانے اور ماحولیاتی اثرات کو کم کرنے میں فرسٹ مائل کنیکٹیویٹی (ایف ایم سی) کے منصوبے کے اہم کردار کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات اس شعبے کو جدید کاری اور زیادہ سے زیادہ آپریشنل کارکردگی کی طرف لے جانے میں اہم ہیں۔
وزارت کوئلہ کی ایڈیشنل سکریٹری اور نامزد اتھارٹی،محترمہ روپندر برار نے مزید کول بلاکس تلاش کرنے کی ضرورت پر روشنی ڈالی کیونکہ کوئلے کی طلب مسلسل بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ توانائی کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے اور مختلف صنعتوں کو کوئلے کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے نجی سرمایہ کاری اور مہارتوں کا فائدہ اٹھانا بہت ضروری ہے۔ کانوں کی دریافت کے لیے مزید کوئلے کے بلاکس کھولنے اور نجی شراکت کی حوصلہ افزائی سے کوئلے کے شعبے کو پیداوار کے اعلیٰ اہداف حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔
ٹینڈر دستاویز کی فروخت کا آغاز آج یعنی 05 دسمبر 2024 سے شروع ہوگا۔ معدنیات، نیلامی کی شرائط، ٹائم لائنز وغیرہ کی تفصیلات ایم ایس ٹی سی کے نیلامی پلیٹ فارم پر دستیاب ہیں۔ نیلامی کی کارروائی شفاف طور پر دو مرحلوں میں فیصد آمدنی کے حصہ کی بنیاد پر آن لائن انجام دی جائے گی۔
*****
ش ح۔م ش ع۔ م ق ا۔
U NO:3542
(Release ID: 2081390)
Visitor Counter : 16