کارپوریٹ امور کی وزارتت
azadi ka amrit mahotsav

پردھان منتری انٹرن شپ اسکیم کے تحت ہندوستان کی 34 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ٹرینزنے اپنی انٹرن شپ شروع کی


کارپوریٹ امور کی وزارت کے سینئر افسران کی پہلے گروپ اور ان کے سپروائزروں کے ساتھ ورچوئل بات چیت

Posted On: 04 DEC 2024 8:18PM by PIB Delhi

پردھان منتری انٹرن شپ اسکیم (پی ایم آئی ایس) نے ایک اہم سنگ میل حاصل کیا ہے کیونکہ 656 اضلاع کے انٹرنز نے 34 ریاستوں اورمرکز کے زیر انتظام علاقوں میں سرفہرست کمپنیوں کے ساتھ اپنے انٹرنشپ سفر کا آغاز کیا ہے۔ یہ پہلا گروپ ایک تبدیلی کی پہل کے آغاز کی نشاندہی کرتا ہے جس کا مقصد ہندوستان کے ڈیموگرافک ڈیویڈنڈ کو ایک زبردست ترقیاتی قوت میں تبدیل کرنا ہے۔ انٹرنز کی مدد کے لیے، ڈائریکٹ بینیفٹ ٹرانسفر (ڈی بی ٹی) کے تحت  6,000  روپیے یک وقتی گرانٹ کی تقسیم شروع کی گئی ہے۔ ہندوستان کی سرکردہ کمپنیوں نے بھی جوش و خروش سے اپنے متعلقہ انٹرنز کا ہر جگہ خیرمقدم کیا ہے اور ان کی ٹریننگ کا عمل شروع کر دیا ہے۔

نوجوانوں کو بااختیار بنانا

پی ایم انٹرن شپ اسکیم کے پائلٹ پروجیکٹ کا مقصد 21 سے 24 سال کی عمر کے نوجوانوں کو 1.25 لاکھ انٹرن شپ کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ انٹرنز کو 12 ماہ کے لیے ہر ماہ 5000 روپیے کا الاؤنس ملے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001ZCJD.jpg

پی ایم آئی ایس انٹرنز اور سپروائزرز اور ایم سی اے حکام کے درمیان بات چیت

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0022SG9.jpg

چنئی کیمپس میں وپرو کے سی او او سنجیو جین کے ساتھ پی ایم آئی ایس انٹرنز

اعلی کمپنیوں میں پی ایم آئی ایس انٹرن

جیسے ہی ملک بھر میں انٹرنز نے پی ایم انٹرن شپ اسکیم کے تحت اپنے پیشہ ورانہ سفر کا آغاز کیا، کارپوریٹ امور کی وزارت کے سینئر افسران نے پہلے گروپ  اور ان کےسپر وائزروں کے ساتھ  ورچوئل بات چیت کی۔ اس میں کمپنیوں اور مقامات پر انٹرن شامل تھے، بشمول جموں میں ایمکیور، جورہاٹ، آسام میں او این جی سی؛ بالاگھاٹ، مدھیہ پردیش میں موئل لمیٹڈ؛ جھارسوگوڈا، اوڈیشہ میں ویدانت؛ رائچور، کرناٹک میں منا پورم فنانس؛ کنیا کماری، تمل ناڈو میں متھوت فنانس؛ انڈمان اور نکوبار جزائر میں آئی او سی ایل؛ اجباپور، اتر پردیش میں ڈی سی ایم شری رام؛ دمن اور دیو میں الکیم لیبز؛ گنٹور، آندھرا پردیش میں ماروتی سوزوکی اور بجاج فائنانس؛ گریٹر نوئیڈا، اتر پردیش میں جوبلینٹ فوڈز؛ دنتے واڑہ، چھتیس گڑھ میں این ایم ڈی سی ؛ کرشنا گری، تمل ناڈو میں ٹائٹن؛ بارونی، بہار، اور رائے گڑھ، چھتیس گڑھ میں این ٹی پی سی ؛ اور کاکیناڈا، آندھرا پردیش میں اونتی فیڈز۔ تمام مقامات کے امیدوار اپنے انٹرنشپ سفر شروع کرنے کے امکان پر خوش اور پرجوش تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003IKVP.jpg

پی ایم آئی ایس کے تحت انٹرن شپ کا مقصد انٹرن کو ہینڈ آن تجربہ فراہم کرنا اور ہندوستان کے نوجوانوں کی ملازمت میں اضافہ کرنا ہے۔ پی ایم آئی ایس حکومت ہند کے جامع ترقی کے وژن کی علامت ہے، اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ ہمارے نوجوان ملک کی ترقی میں اپنا رول ادا کریں اور اس سے مستفید ہوں۔

پی ایم آئی ایس انٹرنز سے ملئے

محترمہ کرناکولا ورالکشمی (کاکیناڈا، آندھرا پردیش)

محترمہ کرناکولا ورالکشمی جن کی عمر  23سال ہے، نے آندھرا پردیش کے کاکیناڈا میں اونتی فیڈز لمیٹڈ میں پروسیسنگ ورکر کے طور پر اپنا انٹرن شپ سفر شروع کیا ہے۔ شادی شدہ اور ایک دو سالہ لڑکے کی ماں، ورالکشمی نے اس انٹرنشپ کو ضرورت سے نہیں بلکہ اپنی انفرادیت اور ذاتی خواہش کی بناپر اس کا انتخاب کیا۔ ان کی ٹریننگ کوالٹی کنٹرول پر مرکوز ہے، جو زراعت اور اس سے منسلک پیداوار کا ایک اہم شعبہ ہے۔ جب ان سےاس کے محرک کے بارے میں پوچھا گیا تو، انہوں نے کہا کہ "میں خود کے لیے کام کرنا چاہتی ہوں، اپنے لیے کچھ حاصل کرنا چاہتی ہوں۔" ان کی کہانی عزم اور خود اعتمادی کی قوت کی مثال ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004F5R6.jpg

محترمہ نینا پرجاپتی (مرزا پور، اتر پردیش)

مرزا پور، اتر پردیش سے تعلق رکھنے والی، محترمہ نینا پرجاپتی، جن کی عمر 22 سال ہے، نے حال ہی میں دمن میں الکیم لیبارٹریز لمیٹڈ کی ٹیکنیکل ٹریننگ اکیڈمی میں اپنی انٹرن شپ شروع کی ہے۔ کمپنی نے نینا کے مرزا پور سے دمن تک کے سفر میں سہولت فراہم کی، جس میں اس کی پہلی پرواز کا تجربہ بھی شامل تھا، جس کو انہوں نے چیلنج سے بھرپور اور جذباتی لمحہ قرار دیا۔ "میں شروع میں خوفزدہ تھی لیکن اس تجربے سے پوری طرح لطف اندوز ہوئی،" انہوں نے کہا کہ کس طرح اس موقع نے ذاتی اور پیشہ ورانہ طور پر ان کے دائرے کو وسیع کیا ہے۔ وہ فی الحال الکیم لیبز کی اندرون ملک ٹیکنیکل ٹریننگ اکیڈمی کے تحت اپنی ایک ماہ کی ٹریننگ سے گزر رہی ہیں۔

آیوش تیواری (کھیری، اتر پردیش)

آیوش تیواری، جن کی عمر 21 سال ہے، بی این کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی لکھنؤ سے بائیو ٹیکنالوجی میں 2024 کے بی ٹیک گریجویٹ، نے وزیر اعظم کی انٹرنشپ اسکیم کے تحت انٹرن شپ کرنے کے لیے گجرات میں کل وقتی ملازمت کے مواقع کو چھوڑنے کا جرات مندانہ فیصلہ کیا۔اب اجباپور، اتر پردیش میں ڈی سی ایم شری رام لمیٹڈ میں ایک ماحولیاتی ایگزیکٹو انٹرن، آیوش فضلہ پروسیسنگ میں ٹریننگ حاصل کر رہے ہیں۔ اپنی پسند کے بارے میں پوچھے جانے پر، آیوش نے وضاحت کی، "ایک تازہ دم ہونے کے ناطے، موزوں تعلیم میرے لیے سب سے اہم چیز ہے۔ اس کے علاوہ  میں گھر کے قریب بھی واپس جا سکتا ہوں۔"

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00504MF.jpg

کمپنیوں کی طرف سے مکمل تعاون

ایک مثبت تبدیلی اور انٹرن شپ کے کامیاب تجربے کو یقینی بنانے کے لیے، وزیر اعظم کی انٹرن شپ اسکیم میں حصہ لینے والی کمپنیاں انٹرنز کو مکمل تعاون فراہم کرنے کے لیے آگے آ رہی ہیں۔ بہت سی کمپنیاں، جیسے او این جی سی ، مختلف اضلاع سے سفر کرنے والے انٹرنز کو سافٹ سکلز اور کمپیوٹر کی مہارت کی تربیت کے ساتھ رہائش کی پیشکش کر رہی ہیں۔ماروتی سوزکی نے 30 دن کا ایک جامع انڈکشن پروگرام ڈیزائن کیا ہے، جبکہ الکیم لیبارٹریز کی ٹیکنیکل ٹریننگ اکیڈمی میں ایک ماہ کا گہرا ٹیکنیکل ٹریننگ ماڈیول شامل ہے۔ ایمکیورجیسی کمپنیاں ہیلتھ انشورنس اور گیسٹ ہاؤسز میں ابتدائی 10 دن قیام فراہم کرتی ہیں، ابتدائی دنوں میں صحت اور آرام کو یقینی بناتی ہیں۔اونتی فیڈس اندرون خانہ ہاسٹل میں رہائش اور کینٹین تک رسائی کی پیشکش کرتا ہے، جب کہ ویدانتا مکمل ہاؤسنگ سپورٹ فراہم کرتا ہے۔ڈی سی ایم ،شری رام اور ایمکیور کی طرف سے ٹرانسپورٹ کی سہولیات کا بھی انتظام کیا جا رہا ہے، جس سے روزانہ کے سفر کی پریشانی کو ختم کیا جارہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006H4P3.jpg

یہ پردھان منتری انٹرن شپ اسکیم کے تحت انٹرن شپ کے آغاز کی نشاندہی کرتا ہے، جس میں نوجوان اور کمپنیاں اس کوشش میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں۔ کل 6,21,962 درخواستیں موصول ہوئی ہیں اور کمپنیاں فی الحال پائلٹ اسکیم کے تحت امیدواروں کے انتخاب کے عمل میں مصروف ہیں ۔

*****

 

ش ح۔ع و۔ م ق ا۔

U NO:3478


(Release ID: 2081019) Visitor Counter : 25


Read this release in: English , Hindi