مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اُمنگوں والے اضلاع میں 4جی موبائل خدمات

Posted On: 04 DEC 2024 4:27PM by PIB Delhi

مواصلات کی وزیر مملکت ڈاکٹر پیمسانی چندر شیکھر نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ مرکزی کابینہ نے آندھرا پردیش، چھتیس گڑھ،مہاراشٹر،جھارکھنڈ اور اُڈیشہ کےاُمنگوں والے اضلاع کےکنکٹی ویٹی سے محروم 7287 گاوؤں میں4,779 موبائل ٹاورز کی تنصیب کے ذریعے 4جی موبائل خدمات فراہم کرنے کے لیے  ایک اسکیم کو منظوری دی ہے۔

مذکورہ پروجیکٹ کا مقصد ایسے تمام گاوؤں میں مرحلہ وار طریقے سے موبائل کوریج فراہم کرنا ہے۔31 اکتوبر2024 کی تاریخ  تک 3,352 گاوؤں کا احاطہ کرتے ہوئے 2,177 موبائل ٹاورزنصب کئے جا چکے ہیں۔

اس اسکیم کے تحت31 اکتوبر2024 کی تاریخ تک اُڈیشہ کے کوراپٹ اور رائے گڑھ ضلع میں موبائل کوریج کے لیے منصوبہ بند گاؤں کی فہرست https://dot.gov.in/circular-and-notifications/3294 پر دستیاب ہے۔

 

*************

(ش ح ۔م ع۔ن ع(

U.No 3437


(Release ID: 2080787) Visitor Counter : 20


Read this release in: English , Hindi , Tamil