بھارت کا مسابقتی کمیشن
سی سی آئی نے پلاٹینم اسٹون اے 2014 ٹرسٹ (اپنے ٹرسٹی پلاٹینم راک بی 2014 آر ایس سی لمیٹڈ کے ذریعے کام کر رہا ہے) کے ذریعے جی ایم آر انفرا انٹرپرائزز پرائیویٹ لمیٹڈ کے اختیاری طور پر کنورٹیبل ڈبینچرز کی رکنیت کو منظوری دی
Posted On:
03 DEC 2024 7:11PM by PIB Delhi
ہندوستان کے مسابقتی کمیشن نے پلاٹینم اسٹون اے 2014 ٹرسٹ (اپنے ٹرسٹی پلاٹینم راک بی 2014 آر ایس سی لمیٹڈ کے ذریعے کام کررہا ہے) کے ذریعہ جی ایم آر انفرا انٹرپرائزز پرائیویٹ لمیٹڈ کے اختیاری طور پر کنورٹیبل ڈبینچرز کی رکنیت کو منظوری دے دی ہے۔
مجوزہ امتزاج میں پلاٹینم اسٹون اے 2014 ٹرسٹ (اپنے ٹرسٹی پلاٹینم راک بی 2014 آر ایس سی لمیٹڈ کے ذریعے کام کررہا ہے) کے ذریعہ جی ایم آر انفرا انٹرپرائزز پرائیویٹ لمیٹڈ (ٹارگٹ ایس پی وی) کے غیر فہرست شدہ اور غیر ریٹیڈ اختیاری طور پر کنورٹیبل ڈبینچرز (او سی ڈیز) کی مجوزہ رکنیت شامل ہے۔ او سی ڈیز کے اجراء کے ساتھ ساتھ ایکوائرر کی او سی ڈیز کی رکنیت کے بعد، ٹارگیٹ ایس پی وی اپنے پروموٹر یعنی جی ایم آر انٹر پرائزیز پرائیویٹ لمیٹڈ (جی ای پی ایل) جی ایم آر ایئر پورٹس لمیٹڈ (جی اے ایل) کی تقریباً 9 فیصد شیئر ہولڈنگ (مکمل طور پر ڈائیلوٹیڈ بنیاد پر) حاصل کرے گا۔ ٹارگٹ ایس پی وی کے پاس جی اے ایل کی اس طرح کی شیئر ہولڈنگ او سی ڈی سبسکرپشن کی رقم (مجوزہ امتزاج) کو محفوظ کرنے کے مقصد سے حاصل کرنے والے کے حق میں گروی رکھی جائے گی۔
ایکوائرر ابوظہبی گلوبل مارکیٹ، ابوظہبی، متحدہ عرب امارات کے قوانین کے تحت قائم کردہ ایک ٹرسٹ ہے (جو اس کے ٹرسٹی، پلاٹینم راک بی 2014 آر ایس سی لمیٹڈ کے ذریعے کام کرتا ہے)، جس کا واحد مستفید ابوظہبی انویسٹمنٹ اتھارٹی ہے، جو ایک عوامی ادارہ ہے اور جسے ابوظہبی حکومت کی طرف سے ایک آزاد سرمایہ کاری کے ادارے کے طور پر قائم کیا گیا ہے۔
جی اے ایل ایک عوامی کمپنی ہے جس کے حصص اسٹاک ایکسچینج میں درج ہیں۔ جی اے ایل، اپنے ذیلی اداروں کے ذریعے، بھارت اور دنیا بھر میں ہوائی اڈوں کی ترقی، انتظام و انصرام اور آپریٹنگ میں مصروف ہے، جبکہ اس سے وابستہ کاروباری سرگرمیوں میں بھی یہ مصروف ہے۔ ہندوستان میں، جی اے ایل فی الحال دہلی انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمیٹڈ، جی ایم آر حیدرآباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمیٹڈ اور جی ایم آر گوا انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمیٹڈ کے ذریعے تین آپریشنل ہوائی اڈوں کو چلاتا اور ان کا انتظام کرتا ہے۔ ٹارگٹ ایس پی وی کے پاس فی الحال کوئی کاروباری آپریشن نہیں ہے۔
کمیشن کا تفصیلی حکم بعد میں جاری کیا جائے گا۔
******
ش ح۔ م م ۔ م ر
U-NO. 3377
(Release ID: 2080348)
Visitor Counter : 23