وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

چھ اعشاریہ 35 فیصد آئل مارکیٹنگ کمپنی حکومت ہند بونڈ 2024 کی ادائیگی

Posted On: 03 DEC 2024 6:53PM by PIB Delhi

چھ اعشاریہ 35 فیصد آئل مارکیٹنگ کمپنی حکومت ہند بونڈ 2024 کا بقایا بیلنس 23 دسمبر 2024 کو قابل واپسی ہے۔ مذکورہ تاریخ سے اس پر کوئی سود جمع نہیں ہوگا۔ کسی بھی ریاستی حکومت کی طرف سے نیگوشیبل انٹرومنٹس ایکٹ  1881 کے تحت ادائیگی کے دن چھٹی کا اعلان کرنے کی صورت میں، قرض کی ادائیگی اس ریاست میں ادائیگی کرنے والے دفاتر کے ذریعہ سابقہ کام کے دن کی جائے گی۔

گورنمنٹ سیکیورٹیز ریگولیشنز، 2007 کے ذیلی ‌ضابطہ 24(2) اور 24(3) کے مطابق، سبسیڈیئری جنرل لیجر یا کانسٹی ٹوئنٹ سبسیڈیئری جنرل لیجر اکاؤنٹ یا اسٹاک سرٹیفکیٹ کی شکل میں موجود سرکاری سکیورٹی کے رجسٹرڈ ہولڈر کو میچورٹی کی رقم کی ادائیگی ہوگی۔ یہ ادائیگی پے آرڈر کے ذریعے کی جائے گی، جس میں اس کے بینک اکاؤنٹ کے متعلقہ مشمولات شامل ہوں یا پھر یہ ادائیگی ہولڈر کے کسی بھی بینک اکاؤنٹ میں جس میں الیکٹرانک ذریعے سے فنڈز قبول کرنے کی سہولت ہو، ادائیگی کی جائے گی۔ سکیورٹیز کے سلسلے میں ادائیگی کرنے کے مقصد کے لیے، اصل سبسکرائبر یا اس طرح کے سرکاری سیکیورٹیز کے بعد کے ہولڈرز، اپنے بینک اکاؤنٹ کی متعلقہ تفصیلات پہلے سے جمع کرائیں گے۔

تاہم، بینک اکاؤنٹ کی متعلقہ تفصیلات کی غیر موجودگی میں الیکٹرانک ذرائع سے رقوم کی وصولی کے لیے، مقررہ تاریخ پر قرض کی واپسی میں سہولت فراہم کرنے کے لیے، ہولڈرز، سرکاری قرض کے دفاتر، ٹریژریز/سب ٹریژریز اور اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی شاخوں (جس پر وہ سود کی ادائیگی کے لیے داخل/رجسٹرڈ ہیں)، ادائیگی کی مقررہ تاریخ سے   20 دن ادائیگی کی مقررہ تاریخ میں باضابطہ طور پر ڈسچارج شدہ سکیورٹیز کو ٹینڈر کر سکتے ہیں۔

ڈسچارج ویلیو وصول کرنے کے طریقہ کار کی تفصیلات مذکورہ ادائیگی کرنے والے کسی بھی دفاتر سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔

 

******

ش  ح۔ م م ۔ م ر

U-NO. 3367


(Release ID: 2080333) Visitor Counter : 8


Read this release in: Hindi , English